Tag: withdraw

  • ’عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینا چائیے‘

    ’عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینا چائیے‘

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینا چائیے۔

    پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے سابق کھلاڑی راشد لطیف نے عماد وسیم کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر جاری بیان میں کہا کہ عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینا چائیے، پاکستان ٹیم کا سب سے اچھا اسپن باولر عماد ہی ہے اور بیٹنگ میں بہت مدد مل سکتی ہے۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اگر ٹیم کا سب سے کارآمد کھلاڑی نہیں ہو گا تو اس میں عماد کا نقصان نہیں اس میں پاکستان کا نقصان ہے، محمد حفیظ کو چاہیے کے وہ عماد کو واپس لیکر آئیں۔

    انہوں نے عماد وسیم کو مشورہ دیا کہ ’’اگر لیگز کھیلنی ہیں تو سینٹرل کونٹریکٹ سے علیحدگی اختیار کر لیں لیکن پاکستان ٹیم کے لیئے اپنے آپ کو دستیاب رکھیں‘‘۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل نیشنل ٹی 20 میں اسلام آباد کے ہیڈ کوچ جنید خان نے تصدیق کی تھی کہ عماد وسیم نیشنل ٹی 20 چھوڑ کر ٹی 10 لیگ کھیلنے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) ٹوئٹر پر کرکٹر عماد وسیم نے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • جعل ساز نے بینک سے منسوخ شدہ چیک کیسے کیش کرایا ؟

    جعل ساز نے بینک سے منسوخ شدہ چیک کیسے کیش کرایا ؟

    جونپور : بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر جونپور میں ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے سامنے واقع بینک میں جعلسازی کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔

    ضلع بنارس کی مقامی کمپنی کا رکن جونپور کے تاجر رہنما صدام حسین کو قرضہ دینے کی غرض سے 20 جنوری کو ان کی دکان پر آیا۔

    قرضہ کی کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے لئے اس شخص نے تاجر رہنما سے چند ضروری کاغذات کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی ایک کینسل (منسوخ شدہ) چیک بھی مع دستخط کے طلب کیا۔

    اس شخص کو کینسل چیک اور دستاویز مہیا کرنے کے بعد اگلے ہی روز 21 جنوری کو منسوخ شدہ چیک کے ذریعے کھاتے سے جعل سازی کرکے اس کارکن نے کھاتے سے95 ہزار5سو روپے نکلوا لیے۔

    موبائل میسج کے ذریعہ سے معلومات حاصل ہونے کے بعد تاجر نے بینک سے رابطہ کیا تو پوری حقیقت سامنے آگئی۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے متاثرہ تاجر صدام حسین نے بینک عملے پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام بینک کی ملی بھگت کی وجہ سے عمل میں آیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ چاہتے ہیں کہ پولیس ان کی مدد کرے اور ٹرانزکشن شدہ پیسے واپس دلوائے، اب کاروباری رہنما صدام حسین مدد و انصاف کی تلاش میں بینک کا چکر کاٹ رہے ہیں۔

  • پاناما نے مزید بحری جہازوں سے پرچم ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

    پاناما نے مزید بحری جہازوں سے پرچم ہٹانے کا فیصلہ کرلیا

    پاناما سٹی : پاناما میں سمندری نقل و حمل کی اتھارٹی نے بتایا ہے کہ پاناما بین الاقوامی پابندیوں اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے مزید بحری جہازوں سے اپنا پرچم ہٹا لے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما کے سابق صدر خوان کارلوس وریلا نے اپنے ملک میں رجسٹرڈ جہازوں میں سے 59 کی رجسٹریشن حذف کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا تھا، گذشتہ چند ماہ کے دوران ایران اور شام سے تعلق رکھنے والے تقریبا 60 جہازوں کو پاناما کی اندراجی فہرست سے حذف کیا جا چکا ہے۔

    یہ پیش رفت 2018 میں واشنگٹن کی جانب سے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کے بعد سامنے آئی،مذکورہ ذرائع کے مطابق ان میں سے زیادہ تر جہاز ان کمپنیوں کی ملکیت تھے جن کو ریاست ایران میں چلا رہی ہے۔ تاہم ان میں شام کو تیل پہنچانے سے متعلق بحری جہاز بھی شامل تھے۔

    رواں ماہ جولائی کے اوائل میں ایک بڑا تیل بردار جہاز (گریس 1) جبل طارق کے علاقے میں پہنچا جہاں اسے برطانوی بحریہ نے حراست میں لے لیا۔ اس جہاز پر شام کے خلاف پابندیوں کی خلاف ورزی کا شبہہ ہے۔

    جبل طارق میں حکام نے بتایا کہ یہ تیل بردار جہاز اپنی پوری گنجائش کے ساتھ تیل لے کر مبینہ طور پر شام کی بانیاس ریفائنری کی جانب رواں دواں تھا۔یہ تیل بردار جہاز جبل طارق پہنچا تو اس پر پاناما میں رجسٹرڈ نام موجود تھا۔ تاہم بعد میں پاناما کی حکومت نے بتایا کہ وہ 29 مئی کو اس جہاز کو اپنی اندراجی فہرست سے حذف کر چکی ہے۔

    پاناما میں تجارتی سمندری نقل و حمل کے ڈائریکٹر جنرل رافائیل سیجارویسٹا نے ای میل کے ذریعے رائٹرز کو بھیجے گئے بیان میں بتایا کہ پاناما پرچم ہٹانے کی پالیسی جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد بین الاقوامی پابندیوں کے نظام اور سمندری سیکورٹی سے متعلق پاناما کے قواعد و ضوابط کے تحت اپنے بیڑے کے تناسب کو بہتر بنانا ہے۔

  • رواں برس اکتوبر کے اختتام پر برطانیہ کو یورپی یونین سے نکال لیں گے، بورس جانسن

    رواں برس اکتوبر کے اختتام پر برطانیہ کو یورپی یونین سے نکال لیں گے، بورس جانسن

    لندن : بورس جانسن کا کہنا ہے کہ اگر ایسا نہ ہوا تو پھر اندیشہ ہے ہمیں ایک المیے کی صورت میں سیاست میں شہریوں کے اعتماد سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی وزارت عظمی کے لیے مضبوط ترین امیدوار اور سابق وزیر خارجہ بورس جانسن کا کہنا ہے کہ وہ 31 اکتوبر تک برطانیہ کو یورپی یونین سے نکال لیں گے۔

    بورس جانسن نے باور کرایا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو حکومت المناک طور پر اعتماد سے محروم ہو جائے گی۔

    برطانوی وزارت عظمی کے منصب کی دوڑ میں شامل دیگر چار امیدواروں کے ساتھ ٹی وی پر مناظرے کے دوران جانسن کا کہنا تھا کہ ہمیں 31 اکتوبر تک نکلنا ہو گا کیوں کہ اگر ایسا نہ ہوا تو پھر مجھے اندیشہ ہے کہ ہمیں ایک المیے کی صورت میں سیاست میں (شہریوں کے) اعتماد سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔

    خیال رہے کہ برطانیہ کی یورپین یونین سے علیحدگی (بریگزٹ) کے حامی بورس جانسن نے تھریسامے کے بعد ملک کے اگلے وزیراعظم کے امیدوار کے لیے ہونے والی ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں 40 فیصد ووٹ حاصل کرکے اپنی برتری قائم رکھی ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ بورس جانسن نے 313 میں سے 126 ووٹ حاصل کرکے تیسرے مرحلے کے لیے جگہ بنائی ہے جبکہ دیگر 4 امیدواروں نے 33 یا اس سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔

  • بیلجیم میں کم سن بچے کے وحشیانہ قتل پر فلسطینی ماں صدمے سے نڈھال

    بیلجیم میں کم سن بچے کے وحشیانہ قتل پر فلسطینی ماں صدمے سے نڈھال

    برسلز :‌ بیلجیم میں ایک فلسطینی اور لبنانی نژاد خاندان کے کم سن بچے کے بے رحمی کے ساتھ قتل کے مجرمانہ واقعے نے بچے کی ماں کو شدید صدمے سے دوچار کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نو سالہ دانیا چند روز قبل شمالی بیلجیم میں رانسٹ قصبے میں قائم پناہ گزین کیمپ میں اپنے گھر سے سائیکل پر پیراکی کے لیے نکلا مگر واپس نہیں آیا۔ اس کے والدین نے اسے ہر جگہ تلاش کیا مگر اس کا سراغ نہیں ملا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بچے کو تلاش کرتے ہوئے ایک مشکوک گڑھا کھودا جس میں دانیا کو قتل کرنے کے بعد دفن کردیا گیا تھا، فی الحال اس مجرمانہ واقعے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ مقتول دانیال کی ماں امانی شحادہ کا تعلق فلسطین اور والد کا لبنان سے ہے، بچے کے وحشیانہ قتل کے بعد اس کی ماں شدید صدمے سے دوچار ہے بچے کے غم میں اس کا برا حال ہے۔

    مزید پڑھیں : اسرائیلی افواج نے ایک اور فلسطینی کو قتل کردیا

    دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کو وحشیانہ تشدد کے بعد بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا۔ پولیس نے دانیا کے قتل کے شبے میں کیمپ میں موجود تین مشتبہ فلسطینیوں کوحراست میں لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دانیال کے والدین کچھ عرصہ قبل لبنان سے اسپین اوروہاں سے بیلجیم آگئے تھے، جہاں وہ عارضی طور پر ایک پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر تھے۔

  • امریکی دھمکی کے بعد ترکی کا ایس400 سسٹم سے دست برداری کا امکان

    امریکی دھمکی کے بعد ترکی کا ایس400 سسٹم سے دست برداری کا امکان

    واشنگٹن : امریکا اور ترکی کے درمیان ترکی کی طرف سے روس کے فضائی دفاعی نظام ایس 400کی خریداری کے معاملے میں پائی جانے والی کشیدگی میں کمی کے آثار دکھائی دینے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شانھن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور ترکی کے درمیان روس کے ایس 400 دفاعی نظام کے معاملے پر جاری کشیدگی ختم ہونے کی امید ہے۔

    پیٹرک شانھن نے پینٹاگون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ ہم فضائی دفاعی نظام کی خریداری کی وجہ سے ترکی کے ساتھ پیدا ہونے والے تنازع کو جلد حل کرلیں گے۔

    امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شانھن کا کہنا تھا کہ ترکی کو ایس 400 دفاعی نظام اور ایف 35جنگی طیاروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے ترکی کو بتا دیا کہ اگر ترکی ایس 400 دفاعی سسٹم کے لیے روس کے ساتھ کوئی ڈیل کرتا ہے تو اسے امریکی ساختہ ایف 35 جنگی جہازوں کی ڈیل سے محروم ہونا پڑے گا۔

    مزید پڑھیں : امریکا نے ترکی کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی روک دی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن کے ساختہ ایف 35 لڑاکا جیٹ کے آلات ترکی کو مہیا کرنے کا عمل روک دیا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ایک ترجمان نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا پہلے مرحلے پر ایف35 طیاروں کے پرزوں کی فراہمی روکی گئی ہے، پرزوں کے بعد ترکی کوایف35 طیارے فراہم کرنا تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے امریکا کا اپنے نیٹو اتحادی ملک کے خلاف یہ پہلا ٹھوس اقدام ہے اور اس نے یہ فیصلہ ترکی کی جانب سے روس سے میزائل دفاعی نظام ایس400 کی خریداری پر اصرار کے ردعمل میں کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : روس سے دفاعی نظام ایس 400 کی خریداری، ترکی نے امریکی دباؤ مسترد کردیا

    خیال رہے کہ روس سے دفاعی نظام ایس 400 کی خریداری میں امریکی دباؤ کو مسترد کردیا،  29 مارچ کو انقرہ نے واضح کیا تھا کہ دفاعی نظام سے متعلق پہلے ہی معاہدہ طے پاچکا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا  تھاکہ ہم نے روس کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے اور اس کے پابند ہیں، دیگر ممالک کی جانب سے دباؤ عالمی قوانین کے منافی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ترکی نے امریکی کمپنی کے تیار کردہ ایف 35 جنگی طیارے کے پروگرام میں شراکت دار کے حوالے سے تمام قواعد پر عمل درآمد کیا ہے۔

    وزیر خارجہ نے بتایا تھا کہ ایف 35 منصوبے میں ترکی شراکت دار ہے اور انقرہ میں ہی طیارے کے بعض حصے تیار ہوں گے۔

  • یورپ ایرانی جوہری معاہدے سے دستبردار ہوجائے، امریکا کا مطالبہ

    یورپ ایرانی جوہری معاہدے سے دستبردار ہوجائے، امریکا کا مطالبہ

    وارسا : امریکا کے نائب وزیر خارجہ مائیک پینس نے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرلے۔

    تفصیلات کے مطابق پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں مشرق وسطیٰ سے متعلق امریکی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں 60 ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا کے نائب وزیر خارجہ مائیک پینس نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ ایران کے خلاف عائد کردہ اقتصای پابندیوں کی حمایت کریں۔

    نائب امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ یورپی اتحادی ممالک معاملے پر متوقع تعاون نہیں کررہے، ایران خطے میں دہشت گردی کی سرپرستی کررہا ہے، ایران کی مذہبی شخصیات پر مشتمل نظام خطے میں توسیع پسندانہ عزائم رکھتا ہے۔

    مائیک پینس نے ایران نے تجارت کےلیے نئے مالیاتی نظام کی تشکیل پر فرانس، جرمنی اور براطانیہ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مذکورہ نظام کی تشکیل کا مقصد ایران پر عائد امریکی پابندیوں سے یورپی کمپنیوں کو بچانا ہے۔

    [bs-quote quote=”یورپی وزیر خارجہ فیڈریکا موگرینی سمیت فرانس اور جرمنی کے وزراء خارجہ نے بھی وارسا کانفرنس میں شرکت نہیں کی” style=”style-12″ align=”left”][/bs-quote]

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وارسا میں منعقدہ امریکی کانفرنس میں فلسطین نے تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے پر بطور احتجاج شرکت سے انکار کردیا۔

    یورپی یونین کی وزیر خارجہ فیڈریکا موگرینی کانفرنس میں شریک نہیں ہوئی جبکہ جرمنی، فرانس اور اسپین  وزراء خارجہ نے شرکت نے بھی شرکت نہیں کی۔

    دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں امریکا کے اہم اتحادی اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سمیت خلیجی ممالک کے وزراء خارجہ وارسا کانفرنس میں شریک ہیں۔

    یاد رہے کہ سنہ 2015 میں سابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے اتحادی ممالک کے ہمراہ ایران سے جوہری معاہدے طے کیا تھا جس کے بعد ایران پر برسوں سے عائد اقتصادی پابندوں میں نرمی کی گئی تھی لیکن صدر ٹرمپ نے گزشتہ برس جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں۔

  • پیپلزپارٹی کے ایم پی اے کا تنخواہ، مراعات اور پروٹوکول نہ لینے کا اعلان

    پیپلزپارٹی کے ایم پی اے کا تنخواہ، مراعات اور پروٹوکول نہ لینے کا اعلان

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے بعد پیپلزپارٹی کے  ایم پی اے نے تنخواہ، مراعات اور پروٹوکول نہ لینے کا اعلان کیا ہے، ہری رام کشوری لال کے پاس جیل خانہ جات،سماجی بہبود،اقلیتی امور کا قلمدان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ہندو ایم پی اے بھی عمران خان سے متاثر نکلے ، ہری رام کشوری لال نے تنخواہ، مراعات اور پروٹوکول نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے دولت عوام ہیں، پروٹوکول نہیں رکھوں گا۔

    ہری رام کشوری لال پی ایس47 میرپور خاص سے منتخب ہوئے اور ان کے پاس جیل خانہ جات، سماجی بہبود، اقلیتی امور کا قلمدان ہیں۔

    یاد رہے 19 اگست کو سندھ کی نئی کابینہ کے 8 ارکان نے حلف اٹھایا تھا ، جس میں سعید غنی، شہلا رضا ، سردار شاہ، اسماعیل راہو، محبوب زمان ، عذرا فضل پیچوہو اور ہری رام کشوری لال شامل تھے۔

    مزید پڑھیں : سندھ کی نئی کابینہ کے 8 ارکان نے حلف اٹھا لیا

    خیال رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے 2 نو منتخب امیدوار تمام مراعات وتنخواہ نہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے کامیابی کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ وعدہ کرتا ہوں، عوام کےٹیکس کے پیسوں کی حفاظت کروں گا، عوام ٹیکس اس لیےنہیں دیتے، کیوں کہ وہ دیکھتےہیں کہ حکمران ان پیسوں سے عیاشی کرتے ہیں۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے سارے خرچے کم کریں گے، وزیراعظم ہاؤس کو ایجوکیشن سسٹم کے لئے دینا ہے یاہوٹل بنانا ہے، ہماری حکومت فیصلہ کرے گی، وزیراعظم ہاؤس کےذریعےکمایاگیا سارا پیسہ عوام پرخرچ کریں گے۔

  • نیشنل سیونگز کے بہبود سیونگز سرٹیفیکیٹس اور پینشنرز بینفٹ اکاونٹس پر انکم ٹیکس ختم

    نیشنل سیونگز کے بہبود سیونگز سرٹیفیکیٹس اور پینشنرز بینفٹ اکاونٹس پر انکم ٹیکس ختم

    اسلام آباد : پیشنرز اور بیواؤں کیلئے خوشی کی خبر،نیشنل سیونگز کے بہبود سیونگز سرٹیفیکیٹس اور پینشنرز بینفٹ اکاونٹس پر انکم ٹیکس ختم کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بہبود سرٹیفیکیٹس اور پینشنرز اکاونٹس پر انکم ٹیکس ختم منظوری دی گئی تھی۔

    رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے ان اسکیمز سے حاصل ہونے والے منافع پر دس فیصد انکم ٹیکس کیا تھا، ان اسکیمز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا ا طلاق بھی نہیں ہوتا ہے۔

    پینشنرز اور بیواوں کے علاوہ شہداء کی فیملیز کو سہولیت فراہم کرنے کیلئے شہداہ فیملز ویلفیئر اکاونٹس پر کو بھی ٹیکس استثنیٰ دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس وقت بہبود سیونگز سر ٹیفیکٹس اور پینشنرز بینفیٹ اکاؤنٹس ہر شرح منافع نو اعشاریہ تین چھ فیصد ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔