Tag: withdrawn

  • وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پروٹوکول واپس لے لیا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پروٹوکول واپس لے لیا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پروٹوکول واپس لے لیا گیا ہے اور وہ کابینہ اجلاس کے بعد پنجاب اسمبلی سے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پروٹوکول واپس لے لیا گیا ہے اور وہ کابینہ اجلاس کے بعد بغیر اسکواڈ کے ہی اسمبلی سے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے پنجاب کابینہ کو بحال کردیا تھا۔

    کابینہ بحال ہونے کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کابینہ اجلاس کی صدارت کی جس میں حمزہ شہباز کے حلف غیر آئینی قرار دیا گیا۔

    مزید پڑھیں: حمزہ شہباز کا الیکشن اور حلف برداری غیر آئینی ہے، پنجاب کابینہ کا اعلامیہ

    کابینہ اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز کا الیکشن بھی غیر قانونی اور غیر آئینی تھا اور حلف بھی غیر آئینی ہے، انتظامیہ موجودہ صورتحال میں فریق نہ بنے، پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کی طرف سے ہائیکورٹ میں اپیل زیر سماعت ہے، بحران سے بچنے کے لیےعدالتی احکامات کا انتظار کرنا چاہیے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے مشیرخزانہ حفیظ شیخ کےاختیارات کم کردیئے

    وزیراعظم عمران خان نے مشیرخزانہ حفیظ شیخ کےاختیارات کم کردیئے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مشیرخزانہ حفیظ شیخ کے اختیارات کم کردیئے اور حفیظ شیخ سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لے کر حماد اظہر کو دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےمشیرخزانہ حفیظ شیخ کےاختیارات کم کرتے ہوئے ریونیو ڈویژن کاقلمدان واپس لے لیا اور حماد اظہر کو وفاقی وزیر ریونیو ڈویژن کا قلمدان دے دیاگیا۔

    حفیظ شیخ کے ریونیوڈویژن قلمدان کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب میں صدر مملکت نے حماد اظہر سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے حماد اظہر کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دیتے ہوئے سمری ایوان صدر کو ارسال کی تھی جہاں صدر مملکت نے منظور کیا۔

    اس سے قبل وہ وزیر مملکت برائے ریونیو کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔

    خیال رہے وزیراعظم قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ حماد اظہر نے خود کو وفاقی وزیر کے لیے اہل ٹھہرایا ہے، مراد سعید سمیت وزرا کو ایوان میں تقاریر پر خر اج تحسین پیش کرتا ہوں۔