Tag: withdraws

  • داسو واقعہ: چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنےکا نوٹس واپس لے لیا

    داسو واقعہ: چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنےکا نوٹس واپس لے لیا

    لاہور: چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کو نکالنےکا نوٹس واپس لےلیا ہے۔

    ترجمان واپڈا کے مطابق داسو واقعے کے بعد چینی کمپنی نے پاکستانی ملازمین کونکالنےکا نوٹس واپس لے لیا ہے، چینی کمپنی عنقریب داسو پراجیکٹ پرتعمیراتی کام دوبارہ شروع کریگی، داسو واقعہ کےبعد باہمی مشاورت سے تعمیراتی کام چنددن کیلئےمعطل کیا گیا تھا۔

    ترجمان واپڈا کے مطابق پراجیکٹ پرکام کی بندش کا مقصد حفاظتی اقدامات کواز سرنومنظم کرنا تھا، افسوسناک واقعے کے بعد واپڈا چینی کمپنی کےحکام کےساتھ مسلسل رابطےمیں رہا۔

    واقعے پر وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ داسو واقعہ پاک چین دوستی اور سی پیک کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے، ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے داسو بس دھماکے سے متعلق میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ قراقرم ہائی وےپرحادثےمیں13افرادجاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں چینی افراد، 2ایف سی اہلکار اور 2پاکستانی شہری شامل تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: داسو بس دھماکے کی تحقیقات کیلئے چینی حکام پاکستان پہنچ گئے

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےکل وزیرخارجہ کوچین جانےکی ہدایت کی ہے جبکہ وزارت داخلہ نےچینی شہریوں کی سیکیورٹی مزیدمؤثربنانےکی ہدایت کی ہے۔

  • معاون خصوصی برائے وزیراعظم تعیناتی، صاحبزادہ عامرجہانگیر کی عہدہ لینے سے معذرت

    معاون خصوصی برائے وزیراعظم تعیناتی، صاحبزادہ عامرجہانگیر کی عہدہ لینے سے معذرت

    اسلام آباد : صاحبزادہ عامر جہانگیر نے معاون خصوصی برائے وزیراعظم کا عہدہ لینے سے معذرت کر لی ہے، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مجھ پر اعتماد کرنا بہت بڑی بات ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بطورمعاون خصوصی برائے وزیراعظم تعیناتی کے معاملے پر صاحبزادہ عامرجہانگیر نےعہدہ لینے سے معذرت کرلی اور وزیراعظم کو آگاہ کردیا ہے۔

    عامر جہانگیرکوغیرملکی سرمایہ کاری کیلئےوزیراعظم کامعاون خصوصی مقررکیا گیا تھا اور تقرری کا نوٹیفکیشن 15 اکتوبر کو جاری کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت عامرجہانگیر کی تقرری کا نوٹی فکیشن واپس لے لے گی۔

    گذشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کامجھ پراعتمادکرنابہت بڑی بات ہے، دنیا بھر میں شوکت خانم کیلئے کام کرتا رہا، میراکوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ہے۔

    صاحبزادہ عامرجہانگیر کا کہنا تھا کہ ایک دن تو کیا میں ایک گھنٹہ کیلئےبھی حراست میں نہیں رہا، مجھ پرکوئی بینک کرپٹسی کاکوئی چارج نہیں لگا، میری کسی کمپنی کاکوئی فراڈنہیں نکلا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 9یوٹیلیٹی بلزکی ادائیگی کامسئلہ تھا وہ میں نے حل کردیا، مجھ پرکہیں جانے پر پابندی نہیں ہے، میری کمپنیوں کی3بار دیوالیہ ہونے کی بات جھوٹی ہے۔

    صاحبزادہ عامرجہانگیر کا کہنا تھا کہ کوئی ایسا کام نہیں کروں گا، جس سے میرے لیڈر پر انگلی اٹھے۔