Tag: Without internet

  • واٹس ایپ چلے گا اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی، لیکن کیسے؟

    واٹس ایپ چلے گا اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی، لیکن کیسے؟

    واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لیے مختلف فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے، اس بار انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کے استعمال سے متعلق دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں آئی فون کے ائیر ڈراپ جیسے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ اس فیچر کو سب سے پہلے رواں سال اپریل میں واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں دیکھا گیا تھا اب اس کی آزمائش آئی او ایس بیٹا ورژن میں شروع کی گئی ہے اور اس کا نام نیئر بائی شیئر رکھا گیا ہے۔

    WhatsApp

    واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر سے صارفین مختلف فائلز جیسے تصاویر، ویڈیوز اور ٹیکسٹ ڈاکومنٹس انٹرنیٹ کے بغیر قریب موجود اسمارٹ فونز سے شیئر کرسکیں گے۔

    جی ہاں واقعی انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر بھی واٹس ایپ کے ذریعے فائلز کو دیگر اسمارٹ فونز سے شیئر کرنا ممکن ہو جائے گا۔

    صارفین کیلئے یہ فیچر بہت کارآمد ثابت ہوگا کیونکہ اس کے ذریعے ناقص انٹرنیٹ کوریج یا انٹرنیٹ نہ ہونے پر بھی بڑی فائلز دوستوں یا پیاروں کے ساتھ شیئر کی جاسکیں گی۔

    البتہ اینڈرائیڈ کے مقابلے آئی فونز میں یہ فیچر ذرا مختلف انداز سے کام کرے گا۔ اینڈرائیڈ پر یہ فیچر ائیر ڈراپ کی طرح ہی کام کرے گا۔

    انٹرنیٹ

    اس کے مقابلے میں آئی فونز میں اس فیچر کے لیے ضروری ہوگا کہ صارفین ایک کیو آر کوڈ کو اسکین کریں۔ یہ ابھی واضح نہیں کہ آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ نے کیو آر کوڈز کا انتخاب کیوں کیا۔

    نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر اسی وقت کام کرے گا جب دیگر افراد کی جانب سے شیئر کی درخواست کو منظوری دی جائے گی۔

    اس فیچر کے تحت صرف ان افراد سے فائلز شیئر کرنا ممکن ہوگی جو صارف کی کانٹیکٹ لسٹ میں موجود ہوں گے تمام شیئر فائلز کو انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا تاکہ کسی تیسرے کی ان تک رسائی نہ ہوسکے۔

    ابھی اس فیچر کی آزمائش بیٹا ورژن میں ہو رہی ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک اسے تمام افراد کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

  • انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال : صارفین کا بڑا مسئلہ حل

    انٹرنیٹ کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال : صارفین کا بڑا مسئلہ حل

    واٹس ایپ انتظامیہ اپنے صارفین کیلئے اکثر ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کراتی رہتی ہے، اس بار بھی انٹرنیٹ کے استعمال سے متعلق ایک اپڈیٹ سامنے آئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسا فیچر تیار کیا جا رہا ہے جس کے آنے کے بعد صارفین کو تصاویر، ویڈیوز اور ڈاکیومنٹس شئیر کرنے کے لیے انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ صارفین آف لائن ہوتے ہوئے بھی اس فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں لیکن اس فیچر کے لیے کچھ شرائط درکار ہیں۔

    جس طرح واٹس ایپ کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ چیٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوتی ہے، بالکل اسی طرح شئیر کی گئی فائلز بھی انکرپٹڈ ہوں گی۔

    انکرپٹڈ ہونے کی وجہ سے کوئی بھی فائل کرپٹ نہیں کرسکے گا جبکہ ان ہی پرمیشنز میں سے ایک آپشن ہے فائینڈ نئیر بائی فونز جو کہ آف لائن شئیرنگ فیچر کو سپورٹ کرے گا۔

    اگرچہ اینڈرائیڈ میں معیاری سسٹم کی اجازت بلو ٹوتھ کے ذریعے قریبی ڈیوائسز کو اسکین کرنے میں مدد کر سکتی ہے لیکن اس آپشن کو آف بھی کیا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے اس سے قبل گزشتہ چند مہینوں میں میسیجنگ پلیٹ فارم ”واٹس ایپ“ نے کئی نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

    واٹس ایپ کے ویب ورژن کے لیے چیٹ لاک پر کام کرنا ہو یا صارفین کو دوسروں کی پروفائل فوٹوز کے اسکرین شاٹس لینے سے روکنا ہو، واٹس ایپ صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کر رہا ہے۔

  • انٹرنیٹ کے بغیر ای میل کیسے بھیجی جاسکتی ہے؟ جانیے!!

    انٹرنیٹ کے بغیر ای میل کیسے بھیجی جاسکتی ہے؟ جانیے!!

    ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں ایک دوسرے سے رابطہ رکھنا نہایت آسان ہے اور اس کیلئے انٹرنیٹ کا ہونا بہت ضروری ہے لیکن اب آپ اس کے بغیر بھی اپنی ای میل دسروں تک باآسانی بھیج سکتے ہیں۔

    آج ہم آپ کو انٹرنیٹ کے بغیر جی میل سے ای میل بھیجنے کا آسان طریقہ بتائیں گے۔ یہ سہولت جی میل پر کافی عرصے سے دستیاب ہے مگر بہت کم افراد کو اس کا علم ہے۔

    اس سہولت کو استعمال کرتے ہوئے آپ ای میل بھیجنے کے ساتھ ساتھ جی میل پیغامات کو پڑھ سکتے ہیں، جواب دے سکتے ہیں اور سرچ بھی کرسکتے ہیں۔

    جب انٹرنیٹ چل رہا ہو تو کمپیوٹر پر گوگل کروم کو اوپن کریں کیونکہ اسی ویب براؤزر پر آپ جی میل کو آف لائن استعمال کرسکتے ہیں اور ہاں انکوگنیٹو موڈ پر یہ طریقہ کار کام نہیں کرتا۔

    اس کیلئے سب سے پہلے جی میل کو آف لائن استعمال کرنے کے لیے جی میل سائٹ کو بک مارک کرلیں۔ براؤزر اوپن کرکے جی میل سائٹ پر جائیں اور وہاں سیٹنگز میں جاکر آف لائن سیٹنگز پر کلک کریں۔

    وہاں ان ایبل آف میل کے باکس پر چیک لگائیں اور سیٹنگز کا انتخاب کریں جیسے کتنے دن کے پیغامات آف لائن یوز کے لیے رکھنا چاہتے ہیں، اس کے بعد سیو چینجز پر کلک کریں۔

    اس کے علاوہ اگر انٹرنیٹ چل نہ رہا ہو اور جی میل استعمال کرنا ہو تو بک مارک میں جی میل پر کلک کریں، جب آپ کوئی ای میل آف لائن سینڈ کریں گے تو وہ ایک نئے آؤٹ باکس فولڈر میں چلی جائے گی اور سروس آن لائن ہوتے ہی دوسرے صارف کے پاس سینڈ ہوجائے گی۔

    جی میل آف لائن ان انسٹال کرنے کے لیے جی میل کی آف لائن سیٹنگز میں جائیں اور ان ایبل آف لائن میل کو ان چیک کردیں۔