Tag: Witness

  • زیادتی اور دہشت گردی کے مقدمات میں گواہوں کے تحفظ کے لیے اہم اقدام

    زیادتی اور دہشت گردی کے مقدمات میں گواہوں کے تحفظ کے لیے اہم اقدام

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں زیادتی اور دہشت گردی کے مقدمات میں گواہوں کے تحفظ کے لیے قانون تیار کرنے کا بل تیار کرلیا گیا، بل میں کہا گیا ہے کہ گواہوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پروٹیکشن یونٹ بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں زیادتی اور دہشت گردی کے مقدمات میں گواہوں کے تحفظ کے لیے قانون تیار کیا جارہا ہے، صوبائی وٹنس پروٹیکشن ایکٹ 2021 اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا۔

    مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ زیادتی اور دہشت گردی کے مقدمات کے گواہوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں 7 رکنی وٹنس پروٹیکشن بورڈ قائم کیا جائے گا۔

    بل میں کہا گیا ہے کہ بورڈ کی ذمہ داری پالیسی گائیڈ لائنز اور مانیٹرنگ کرنا ہوگی، گواہوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پروٹیکشن یونٹ بنایا جائے گا۔ یونٹ عدالتی کیس کی نوعیت کے مطابق گواہ کی سیکیورٹی کا تعین کرے گا۔

    بل کے مطابق گواہ کی جان و مال کا تحفظ یونٹ کی ذمہ داری ہوگی، حالات کے پیش نظر گواہ کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا، گواہ کو مالی تعاون دینا بھی وٹنس پروٹیکشن یونٹ کی ذمہ داری ہوگی۔

    بل میں کہا گیا کہ گواہوں کی جانچ پڑتال اور تصدیق بھی وٹنس پروٹیکشن یونٹ کرے گا۔

  • رمضان شوگر ملز کیس: شہباز شریف کے خلاف 46 قریبی ساتھی گواہی دینے کو تیار

    رمضان شوگر ملز کیس: شہباز شریف کے خلاف 46 قریبی ساتھی گواہی دینے کو تیار

    لاہور: رمضان شوگر ملز کرپشن کیس میں نامزد سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف 46 افراد گواہی دینے کے لیے تیار ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق رمضان شوگرملزکرپشن کیس میں شہبازشریف کیخلاف 46 گواہ بیان ریکارڈکرائیں گے، تمام گواہان سابق وزیراعلیٰ کے ساتھ کام کرتے تھے۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے خلاف چیف انجینئر نیس پاک محمد ایوب، سابق ڈی سی او چنیوٹ، احمد جاوید قاضی، امداد اللہ بوسال گواہی دینے کو تیار ہیں۔

    مزیدپڑھیں: رمضان شوگرملزکیس : شہباز شریف اورحمزہ شہباز پر 16 مارچ کو فردجرم عائد کئے جانے کا امکان

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق سیکرٹری سید طارق شاہ، ایڈمن سیکرٹری طارق مسعود، ایس ای سی پی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، پٹواری،تحصیلدار، پولیس اہلکار بھی گواہان میں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں  سابق ڈی سی او چنیوٹ ڈاکٹر ارشاد، شوکت علی، سیکشن افسر پی ایچ ایس ذوالفقار افسر نعمت بھی گواہی دینے کو تیار ہیں۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر شہبازشریف اورحمزہ شہبازپر فرد جرم عائد کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

    یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 11 جنوری 2018 کو رمضان شوگر ملز کیس کا ریفرنس مکمل کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ملزم نامزد کیا تھا بعد ازاں چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگرملز ریفرنس دائر

    چار مارچ کو ہونے والی رمضان شوگر ملزریفرنس کی سماعت ہوئی تھی، جس کے دوران احتساب عدالت سے التوا نہ ملنے پرشہباز شریف کے وکیل نے جج سے بدتمیزی کی تھی۔ شہباز شریف اور اُن کے صاحبزادے پر 16 مارچ کو فرد جرم عائد ہونے کا امکان بھی ہے۔

  • اثاثہ جات ریفرنس: اسحاق ڈار کےخلاف گواہ سدرہ منصور کا بیان قلمبند

    اثاثہ جات ریفرنس: اسحاق ڈار کےخلاف گواہ سدرہ منصور کا بیان قلمبند

    اسلام آباد: اسحاق ڈار کےخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں استغاثہ کی گواہ سدرہ منصور کا بیان قلمبند کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے احتساب عدالت میں نیب ریفرنس سے متعلق سماعت ہوئی، عدالت نے نیب کے  ایک اور گواہ تفتیشی افسر واجد ضیا کو طلب کرتے ہوئے پراسیکیوٹر سے  کہا کہ جلد ان کی حاضری یقینی بنائیں۔

    جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ واجد ضیا کی حاضری کے لیے ایک دو دن کی مہلت دی جائے، جلد عدالت میں پیش ہونگے۔

    اثاثہ جات ریفرنس: 16 سال میں اسحاق ڈار کی دولت میں91 گنا اضافہ ہوا

    خیال رہے کہ  گزشتہ روز کی سماعت میں استغاثہ کے 6 گواہان شکیل انجم، ڈپٹی ڈائریکٹرنیب اقبال حسن ، عمردراز گوندل، محمد اشتیاق، ڈسٹرکٹ افسرانڈسٹریزاصغرحسین اورنیب اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاورمنظورنے بیانات قلمبند کرائے تھے۔

    گزشتہ روز جج محمد بشیر کی سربراہی میں ہونے والے نیب ریفرنس کی سماعت میں استغاثہ کے گواہ نے یہ انکشاف کیا تھا کہ سابق وزیرخزانہ کی دولت میں 16 سال کے دوران 91 گنا اضافہ ہوا۔

    اسحاق ڈار، ان کی اہلیہ اورکمپنی بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات عدالت میں پیش

    اسحاق ڈار کے اثاثوں کا ریکارڈ پیش کرتے ہوئے گواہ اشتیاق احمد نے انکشاف کیا تھا کہ جون 1993 میں اسحاق ڈار کے کُل اثاثے 91 لاکھ 12 ہزار سے زائد تھے جو جون 2009 تک 83 کروڑ 16 لاکھ 78 ہزار سے زائد ہوگئے۔

    خیال رہے اب تک اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں استغاثہ کے 28 میں سے 25 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے ہیں جبکہ عدالت نے نیب کے ایک اور گواہ تفتیشی افسر واجد ضیا کو طلب کر رکھا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ریچھ نے اپنی دوستی کا حق نبھا دیا

    ریچھ نے اپنی دوستی کا حق نبھا دیا

    ماسکو: ریچھ کو ویسے تو انسانوں کے لیے خطرناک جانور سمجھا جاتا ہے مگر روس کے نوبیاہتا جوڑے نے اپنی شادی میں اپنے خاص دوست کو مدعو کر کے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔

    عام طور پر شادیوں کو یادگار بنانے کے لیے خاص مہمانوں کو مدعو کیا جاتا ہے مگر روس کے ایک جوڑے نے شادی کی تقریب میں اپنے خاص دوست اسٹیفن کو بلایا اور خوب ہلا گلا کیا۔

    4

    نوبیاہتا جوڑے تیس سالہ ڈینس اور نیلیا جب رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تو ان کی شادی میں کوئی اور نہیں بلکہ ریچھ گواہ بنا، ڈینس نے اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا دوست بہت رحم دل ہے وہ ہماری ہر مشکل میں کام آتا رہا ہے۔

    2

    اس موقع پر 21 سالہ نوبیاہتا دلہن نیلیا نے بھی ریچھ کے ساتھ خوب مزے کیے اور خاص طور پر تصاویر بھی بنوائیں۔ ریچھ نے بھی اپنی دوستی کا پورا حق نبھایا اور دوست کی شادی میں رقص کیا اور  خوشی کا اظہار کیا۔

    3

    دولہے میاں ٹینس کا کہنا ہے کہ ’’میرا دیرینہ خواب تھا کہ شادی میں ریچھ گواہ بننے جو آج پورا ہوگیا، خواہش پوری ہونے پر مجھے بہت خوشی ہے اور یہ میری زندگی کا بہت اہم و یادگار دن ہے‘‘۔