Tag: wives

  • دو بیویوں نے مل کر شوہر کو قتل کردیا

    دو بیویوں نے مل کر شوہر کو قتل کردیا

    بھارت کی ریاست تلنگانہ میں دو بیویوں نے مل کر اپنے شوہر کو قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ کے سوریاپیٹ ضلع کے چیوویملا منڈل کے گُررم تانڈا گاؤں میں دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا، ایک شخص کو اس کی دو بیویوں نے مبینہ حملہ کرکے موت کی نیند سلادیا۔

    رپورٹس کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں خواتین کو گرفتار کرلیا، جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال روانہ کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بیویوں کی جانب سے شوہر کو کیوں قتل کیا گیا اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے گاؤں والوں سے بھی کیس کے سلسلے میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھارت کی ریاست اترپردیش کے میرٹھ کے لِسادری گیٹ پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ایک مسلم خاندان کے 5 افراد کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ مرنے والوں میں شوہر بیوی اور تین کمسن بچیاں شامل تھیں۔

    یہ افسوسناک واقعہ سہیل گارڈن میں پیش آیا جہاں قتل کے بعد نعشیں بوریوں میں باندھ کر کے بستر کے اندر چھپادی گئی تھیں۔

    رپورٹس کے مطابق قتل کی اس اندوہناک واردات کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، مقتولین میں شوہر معین، بیوی اسماء، اور ان کی تین بیٹیاں، اقصیٰ (8)، عزیزہ (4) اور ادیبہ (1) شامل ہیں۔

    مقتول معین مستری کا کام کرتا تھا۔ اس واردات کا علم اس وقت ہوا جب معین کا بھائی سلیم، اپنی بیوی کے ساتھ پہنچا، دروازہ اندر سے بند تھا، دروازہ توڑا گیا تو لاشیں برآمد ہوئیں۔

    ڈکیتی مزاحمت پر نجی کمپنی کا منیجر قتل ، ملزمان 9 لاکھ روپے چھین کر فرار

    پولیس کے مطابق قتل میں پتھر کاٹنے والی مشین کو استعمال کیا گیا ہے، مرنے والوں کے سروں پر گہری چوٹوں کے نشانات موجود ہیں، قتل کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی مزید تفصیلات کا علم ہوسکے گا۔

  • الیکشن 2018: دو بیویوں والے انتخابی امیدواروں کی فہرست

    الیکشن 2018: دو بیویوں والے انتخابی امیدواروں کی فہرست

    الیکشن 2018 کے انعقاد میں اب کچھ ہی دن رہ گئے ہیں ، جہاں ایک جانب سیاست داں اپنی الیکشن کمپین میں مصروف ہیں وہی ان کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں پر ہونے والی تحقیق میں دلچسپ انکشافات بھی سامنے آرہے ہیں۔

    انتخابی گوشواروں کا تنقیدی جائزہ لینے کے نتیجے میں ایک فہرست سامنے آئی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ کون کون سے سیاست دانوں نے دو شادیاں کی ہیں، یہ فہرست آپ کے ذوقِ مطالعہ کی نظر کی جارہی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنی دستاویزات میں دو بیویاں نصرت شہباز اور تہمینہ درانی ظاہر کی ہیں۔
    تحریکِ انصاف کے ترجمان فواد چودھری بھی صائمہ فواد اور حبہ فواد نامی دو خواتین کے شوہر ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے طلعت بی بی سمیت بیویاں ظاہر کی ہیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار بھی افشاں فاروق اور شاہدہ کوثر فاروق نام کی دو بیویوں کے شوہر ہیں۔

    گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سندھ کے رہنما ارباب غلام رحیم نے صدف کوثر سمیت دو بیویاں اپنے کاغذات میں درج کی ہیں۔

    حمزہ شہباز نے مہرالنساء اور رابعہ ،خواجہ سعد رفیق نے غزالہ اور شفق حرا کے نام لکھے ہیں۔

    ریاض حسین پیر زادہ نے عائشہ ریاض اور بلقیس کے نام ظاہر کیے ہیں۔پیر امین الحسنات نے قدسیہ حسنات اور طاہرہ حسنات کے اور پی ایس پی کے ارشد وہرہ نے کلثوم وہرہ اور سونیا ارشد کے نام تحریر کیے ہیں۔

    قیصر محمود شیخ نے کنزہ شیخ اور ایک غیرملکی بیوی ظاہر کی ہے۔ رانا مبشر نے شازیہ اور نائلہ کے نام دیے ہیں۔ناصر اقبال بوسال نے نویدہ نواز اور مدیحہ عروج کو کاغذات میں اپنی زوجہ تسلیم کیا ہے۔احمد شاہ کھگا نے مصباح احمد اور عمارہ احمد کو اپنی زوجہ تسلیم کیا ہے۔

    آصف حسین ،فوزیہ آصف اور عشرت آصف نامی خواتین کے شوہر ہیں جبکہ اشرف آصف کی دو بیویاں مس نصرف اور طاہرہ حبیب کے نام سے سامنے آئی ہیں۔

    عارف خان سندھیلہ نے شمیم اور ثروت ناز کو الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں اپنی بیوی تسلیم کیا ہے جبکہ سردار عرفان ڈوگر نے رضیہ پروین اور کرن فاطمہ کا نام ازواج کے خانے میں لکھا ہے۔ ،

    زبیر کاردار نے صبا زبیر اور ناہید اختر ،سمیع اﷲخان نے عظمیٰ بخاری اور زاہدہ بخاری جبکہ جمشید اقبال چیمہ نے مسرت جمشید اور نسیم چیمہ کو اپنی بیوی ظاہر کیا ہے۔ ،

    انتخابی گوشواروں کے مطابق اسلم کچھیلہ نے عذرا بیگم اور افسر خاتون اور چودھری عابد رضا نے سعدیہ عابد اور رافعہ اشرف کا نام ظاہر کیا ہے۔ ،

    ثناء اﷲ خان مستی خیل نے فرحت خان اور سندس خان ،شیر افضل خان نے رقیہ نیازی اور نسیم اختر ،ڈاکٹر سعید الٰہی نے سامعیہ انعام اور ہدیٰ سعید جبکہ جام مہتاب نے عامرہ مہتاب اور عظمیٰ مہتاب اورخالد احمد لوند نے صوفیہ اور فوزیہ کے نام لکھے ہیں۔

    سید ایوب نے کلثوم اور بینش ، این اے 207سے امیدوار غلام مصطفیٰ نے زبیدہ نساء اور بشیراں ،این اے 210سے سید سورج شاہ نے تاج بی بی اور بی بی حاجراں کے نام سامنے آئے ہیں ۔

    این اے 211سے غلام مرتضیٰ نے تحسین اور مختیار بیگم ، این اے 224سے عبدالستار باچانی نے شمشاد ستار اور بدالنساء ،این اے 130سے سردار حر بخاری نے فوزیہ حر اور عالیہ حر کے نام گوشواروں میں لکھے ہیں۔

    این اے 123سے امیدوار لطیف خان سرانے مصباح شہزادی اور عذرا پروین ،این اے 126سے امیدوار چودھری اشرف نے نسرین اشرف اور آسیہ اشرف ،این اے 132سے طارق حسن نے حمیرہ حسن اور حنا حسن ، این اے 134سے امیدوار نواز نے مسرت نواز اور رفعت نواز کو اپنی بیوی ظاہر کیا ہے۔

    این اے 133سے نواب علی میر نے طاہرہ پروین اور عاصمہ ،این اے 123سے وحید احمدنے فریحہ وحید اور نائلہ وحید ،این اے 170سے امیدوار عرفان احمد نے فریحہ عرفان اور لاریب کو اپنی زوجہ تسلیم کیا ہے۔

    این اے 207سے امیر بخش مہر نے حسنہ اور صائمہ ،پی پی 240سے احمد ریاض نے غلام عائشہ اور نازیہ احمد ، این اے 167سے امیدوار اسلم نے عشیشہ بی بی اورسرداراں بی بی سامنے آئی ہیں۔

    این اے 116سے نذر عباس نے شازیہ اسلم اور شہناز کوثر ، این اے 169سے نورالحسن نے نادیہ اقبال اور شازیہ ،این اے 207سے حضور بخش میرانی نے دو بیویاں ظاہر کی ہیں۔

    این اے 130سے امیدوارابو بکر نے تین بیویاں آمنہ ، عروج اور سائرہ ، این اے 132سے امیدوار امجد نعیم نے ثریا ،صغرا ں اور تنزیلہ جبکہ این اے 213سے امیدوار قادر بخش مگسی نے بھی تین بیویاں ظاہرکی ہیں۔


    تحقیق : حجاب رندھاوا

  • اب شاپنگ کرتے ہوئے شوہر پریشان کریں تو اسے بھی جمع کرادیں

    اب شاپنگ کرتے ہوئے شوہر پریشان کریں تو اسے بھی جمع کرادیں

    شنگھائی : بیویوں کو شاپنگ پر لے جانا اکثر جھگڑے کا باعث بن جاتا ہے تاہم چین کے ایک شاپنگ مال نے اس مسئلے کا انوکھا حل نکالا ہے، اب دیر تک شاپنگ کرنے والی خواتین کو شوہر پریشان کریں تو اسے بھی جمع کرادیں۔

    چین کے شہر شنگھائی کے شاپنگ مال میں دیر تک خریداری کرنے والی خواتین کیلئے ایک ایسی جگہ متعارف کرائی گئی ہے، جہاں وہ دوران شاپنگ پریشان کرنے والے شوہروں کو جمع کرواسکتی ہیں۔

    شاپنگ مال میں شیشے کے ڈبے نصب کئے گئے ہیں، یہ ڈبے ان مردوں کیلئے بنائے گئے ہیں، جو اپنی بیگم کو شاپنگ کیلئے لانا چاہتے ہیں لیکن د کان دکان پھرنے کے عمل کو پسند نہیں کرتے۔

    بیوی کی شاپنگ سے تنگ شوہر حضرات کو ان ڈبوں میں مانیٹر، کپمیوٹر اور گیمز پیڈ کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جہاں وہ نوے کی دھائی کے گیمز کھیل سکتے ہیں۔

    شوہروں کا کہنا ہے کہ خواری سے جان چھوٹی، اسکول لائف کے گیمز کھیلے، اتنا مزا آیا کہ واپس جانے کا دل نہ چاہا۔

    یانگ نامی شخض کا کہنا تھا کہ یہ ڈبے بہت اعلیٰ ہیں، میں نے ٹیکن 3 کھیلی اور مجھے لگا میں پھر سے سکول کے زمانے میں لوٹ گیا ہوں۔

    شاپنگ مال کی جانب سے یہ سہولت مفت ہے تاہم آنے والے دنوں میں اس کے لیے فیس بھی مقرر کر دی جائے گی۔

    خیال رہے اس سے قبل چین ہی کے ایک شاپنگ مال میں ایسے شوہروں کے لیے ایک نرسری بنائی گئی تھی، جو اپنی بیگمات کی شاپنگ سے تنگ آجاتے ہیں، اس نرسری میں بیٹھ کر شوہر حضرات نہ صرف آرام کرسکتے ہیں بلکہ ٹی وی سے بھی دل بہلا سکتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔