Tag: WIW

  • سدرہ امین کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی

    سدرہ امین کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی

    دبئی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین تیسرا ون ڈے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں ویسٹ انڈیز کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔

    ویسٹ انڈیز ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47 اوورز میں اسکور بورڈ پر 159رنز جوڑے اور پاکستان کو جیت کے لیے 160 رنزکا ہدف دیا۔  ویسٹ انڈیز کی آر ایس ٹیلر 52 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ڈیانا بیگ اور نشرا ساندھو نے 3 وکٹیں لیں جبکہ ثنا میر ، کائنات امتیاز اور عالیہ ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    مزید پڑھیں:پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 34 رنز سے شکست دے دی

    ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 32 کے مجموعی اسکور پر ناہیدہ اکرم آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئیں بعد ازاں سدرہ امین اور جویریہ نے محتاط انداز میں بٹینگ کی، پاکستان کی دوسری وکٹ 76 کے مجموعی اسکور پر گری، 6 رنز اضافے کے بعد تیسری، 128 پر چوتھی، 132 پر پانچویں اور 139 پر چھٹی وکٹ گری۔

    پاکستان ویمن ٹیم نےہدف 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے  ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا بدلہ چکتا کرلیا، سدرہ امین نے 52 رنز کی زبردست اننگز کھیلی، سدرہ امیدن کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 240 رنز بنائے تھے، 241 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم 206 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

    پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔

    تیسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پرمشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز مہمان ٹیم نے 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیزویمن ٹیم نے پاکستان کوسپراوورمیں شکست دے دی

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیزویمن ٹیم نے پاکستان کوسپراوورمیں شکست دے دی

    کراچی: ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز پرمشتمل سیریز کے دوسرے میچ کے سپراوور میں پاکستان کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساؤتھ رن کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر132 رنز بنائے۔

    پاکستان ویمن ٹیم کی جانب سے کپتان بسمہ معروف 31 جویریہ خان 26 اور ندا ڈار نے 25 رنز اسکور کیے۔ مہمان ٹیم ویسٹ انڈیزکی جانب سے ڈینڈراڈوٹن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سے دیے جانے والے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 132 رنز بنائے اور اس طرح میچ ٹائی ہوگیا۔

    مہمان ٹیم نے سپراوورمیں 18 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 19 رنز کا ہدف دیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز پرمشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 71 رنز سے شکست دی تھی۔

    ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی جانب سے دیندرا ڈوٹن 90 اور چیڈن نیشن نے 50 رنز بنائے تھے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے نشرا سندھو نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

    پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیزویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی

    واضح رہے کہ مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہوگئی۔

  • پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیزویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی

    پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیزویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی

    کراچی: ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز پرمشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو71 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساؤتھ رن کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر160 رنز بنائے۔

    ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 34 اور دوسری 51 رنز پرگری جس کے بعد تیسری وکٹ پر دیندرا ڈوٹن اور چیڈن نیشن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 109 رنز کی شراکت قائم کی۔

    ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی جانب سے دیندرا ڈوٹن 90 اور چیڈن نیشن نے 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے نشرا سندھو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستانی ٹیم 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18 اوورز میں 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان ویمن ٹیم کی جانب سے کپتان بسمہ معروف 38 اور جویریہ خان نے 19 رنز بنائے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمیلا کونیل نے 3، شاکرہ سلمان اور انیسہ محمد نے 2،2 ڈینڈرا ڈوٹن اور فلے فلیچر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کی کپتان میریسا اگوایلیریا نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں خدا کی شکرگزار ہوں کہ ہم پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس لانے میں کامیاب رہی۔

    کراچی نے دل کھول کر میزبانی کا حق ادا کیا، کپتان ویسٹ انڈیز

    میریسا اگوایلیریا کا کہنا تھا کہ دیگر ٹیموں کو بھی چاہیے کہ وہ پاکستان آئیں کیونکہ یہاں لوگ کرکٹ سے بہت پیار کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پندرہ سال قبل 2004 میں ویسٹ انڈیز نے شہر قائد میں ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی تھی، جس کے دوران ٹیسٹ سیریز کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگئی تھی جبکہ 7 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز ویسٹ انڈیز نے 5-2 سے اپنے نام کی تھی۔