Tag: Woman arrested

  • سوٹ کیس سے 2 سالہ زندہ بچی برآمد، خاتون گرفتار

    سوٹ کیس سے 2 سالہ زندہ بچی برآمد، خاتون گرفتار

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ میں ایک انتہائی خوفناک واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک بس میں موجود سوٹ کیس سے  دو سالہ زندہ بچی برآمد ہوئی، پولیس نے ایک عورت کو گرفتار کرلیا ہے۔

    یہ واقعہ گزشتہ روز آکلینڈ کے شمال میں واقع قصبے کائی واکا میں پیش آیا، یہ انکشاف اس وقت ہوا جب ایک 27 سالہ خاتون مسافر بس کے سامان والے نچلے حصے میں گئی۔

    ڈرائیور کو اس خاتون کے رویے پر شک ہوا اس دوران اس نے وہاں موجود بیگ میں حرکت محسوس کی، جس پر اس نے سوٹ کیس کھولا۔

    سوٹ کیس کھول کر دیکھا تو اس میں صرف ڈائپر پہنی ہوئی ایک دو سالہ زندہ بچی موجود تھی جو تقریباً ایک گھنٹہ پہلے سے بند تھی جس پر اس نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔

    پولیس کے مطابق بچی کا جسم بہت گرم تھا اور جسمانی طور پر اسے کوئی نقصان بھی نہیں پہنچا تھا تاہم اسے طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا اور خاتون کو تحویل میں لے لیا گیا۔

    بچی کے ساتھ بدسلوکی اور لاپرواہی کے الزام میں گرفتار خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے لیکن اسے جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • خاتون نے بھابی سے دشمنی پر معصوم بھتیجے کی جان لے لی

    خاتون نے بھابی سے دشمنی پر معصوم بھتیجے کی جان لے لی

    بھارت کے حیدرآباد میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، خاتون نے بھابی سے دشمنی پر معصوم بھتیجے کو موت کی نیند سلادیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عبداللہ پورمیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں بچے کی قاتل خاتون کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق 21 سالہ شویتا جو اناج پور گاؤں، عبداللہ پورمیٹ منڈل، ضلع رنگا ریڈی کی رہائشی بتائی گئی ہے، اس نے ذاتی رنجش کے تحت اپنے سگے بھائی کے دو ماہ کے معصوم بچے کو جان سے مار ڈالا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کے والدین انتقال کرچکے تھے، اسے اپنی بھاوج سے طنز اور طعنے برداشت کرنے پڑتے تھے، جس کی وجہ سے اس نے انتہائی سنگین اقدام اُٹھانے کا فیصلہ کیا۔

    عدالت نے 31 دسمبر 2024 کو کیس کی سماعت کے بعد شویتا کو مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی اور 10,000 روپے جرمانہ بھی جمع کرانے کا حکم دیا۔

    اس سے قبل بھی ایک بھارت کے حیدرآباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، پانچ سو روپے کی معمولی رقم کے لئے ایک مزدور کو قتل کردیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ رنگاریڈی ضلع کے راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل رات رونما ہوا، سرینواس نامی مزدور اور سائی کے درمیان 500 روپے کے لئے جھگڑا ہوا جو مزدور کی موت پر ختم ہوا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں شراب کے نشے میں دھت تھے، غصہ میں آکر سائی نے مزدور سرینواس کے سر پر مین ہول کے وزنی ڈھکن سے حملہ کیا جس کے باعث مزدور کی موت واقع ہوگئی۔

    لفٹ لے کر مردوں کو لوٹنے والی 2 خواتین گرفتار

    اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور نعش کوپوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل اسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا، پولیس نے حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • اسپتال سے بچے کے اغوا کی کوشش، خاتون گرفتار

    اسپتال سے بچے کے اغوا کی کوشش، خاتون گرفتار

    بھارت کے شہر حیدرآباد میں سرکاری میٹرنٹی اسپتال سے ایک نومولود بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کے الزام میں پولیس نے ایک خاتون کو حراست میں لے لیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد سے گرفتار کی گئی ملزمہ کی شناخت 45 سالہ عسکری بیگم کے طور پر کی گئی ہے، جو گھریلو ملازمہ ہے۔

    پولیس کے مطابق خاتون کا تعلق حیدرآباد کے رین بازار سے ہے، اسپتال کی سپرنٹنڈنٹ جے انورادھا کی شکایت پر خاتون کر گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جس وقت خاتون کو حراست میں لیا گیا وہ ایک نومولود بچے کو اغواء کرنے کی کوشش میں مصروف تھی۔

    پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف اس طرح کے مقدمات پہلے بھی درج ہوچکے ہیں، ملزمہ اپنی بیٹی کی زچگی میں مدد کے لیے اسپتال میں موجود تھی۔

    تھائی لینڈ میں ٹیکسی ڈرائیور نے 2 پاکستانیوں کو اغوا کرلیا

    اس دوران ملزمہ کی ملاقات ایک نامعلوم شخص سے ہوئی جس نے اسے ایک بچہ حوالے کرنے پر 50,000 روپے دینے کی پیشکش کی تھی۔ ملزمہ کو بچے کے اغواء کی کوشش کے دوران ہی گرفتار کرلیا۔

  • دوست کو قتل کرنے والی ملزمہ چار سال بعد گرفتار

    دوست کو قتل کرنے والی ملزمہ چار سال بعد گرفتار

    میکسیکو : امریکی پولیس نے سال 2020 میں قتل ہونے والے نوجوان کے قتل میں ملوث مفرور ملزمہ کو چار سال بعد گرفتار کرلیا۔

    مذکورہ ملزمہ جو 2020 میں اپنے بوائے فرینڈ کے قتل کے الزام میں پولیس کو مطلوب تھی بالآخرگزشتہ روز میکسیکو سرحد پر گرفتار کرلی گئی۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سان ڈیاگو پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ 28 سالہ شیلا کیمارینا 18 ستمبر 2020 کو 33 سالہ مائیکل فاروے کے قتل میں پولیس کو مطلوب تھی۔

    boyfriend

    پولیس حکام کے مطابق وقوعہ کے روز صبح کے وقت پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک نوجوان کو گولی لگی ہے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شدید زخمی نوجوان فاروے کو فوری طور پر مقامی اسپتال روانہ کیا لیکن دوران علاج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

    ایک ماہ کی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ مقتول فاروے کے کیمارینا کے ساتھ تعلقات تھے تاہم کسی بات پر تکرار اور تلخ کلامی کے بعد کیمارینا نے اسے گولی مار دی تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمہ کی گرفتاری کا وارنٹ 25 فروری 2021 کو جاری کیا گیا تھا، رپورٹ کے مطابق ملزمہ کیمارینا کو بغیر ضمانت کے رکھا جا رہا ہے، عدالت میں اس کی پیشی پیر کو مقرر کی گئی ہے۔

  • ائیرپورٹ پر خاتون کے بیگ سے کروڑوں مالیت کے زہریلے مینڈک برآمد

    ائیرپورٹ پر خاتون کے بیگ سے کروڑوں مالیت کے زہریلے مینڈک برآمد

    کولمبیا کے بوگوٹا ائیرپورٹ پر خاتون کے بیگ سے 3 کروڑ 60 لاکھ کے زہریلے مینڈک برآمد ہوگئے جس کے بعد خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا کے بوگوٹا ائیرپورٹ پر خاتون کے بیگ سے 130 زہریلے مینڈک برآمد ہوئے جن کی مالیت 3 کروڑ 60 روپے ہے، پولیس نے جنگلی حیات کی اسمگلنگ کے الزام میں خاتون کو گرفتار کرلیا۔

    حکام کے مطابق،خاتون کا تعلق برازیلین سے ہے وہ براستہ پاناما ساؤ پالو جا رہیں تھیں، خاتون نے دعویٰ کیا کہ مینڈک انہیں جنوبی کولمبیا کی ایک مقامی برادری کی جانب سے تحفے کے طور پر دیے گئے تھے۔

    مقامی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بلیک مارکیٹ میں ایک مینڈک کی قیمت تقریباً 1,000 ڈالر ہے۔ مینڈکوں کو چھوٹے کنستروں میں انتہائی نامناسب حالات میں چھپا کر رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ پانی کی کمی کا شکار تھے۔

  • سفاک ماں نے 4 ماہ کے بچے کے بیلچے سے ٹکڑے کردیے

    نئی دہلی : بھارت میں سفاک ماں نے اپنی خواہش کی تکمیل کیلئے عامل کے کہنے پر اپنے چار ماہ کے بیٹے کو بیلچے کے وار سے ٹکڑے کرکے مار ڈالا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے علاقے سلطان پور میں مبینہ طور پر ” قربانی” کے نام پر اپنے چار ماہ بیٹے کو قتل کردیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سفاک ماں نے اپنی خواہش پوری کرنے کے لیے ننھے بچے کی قربانی دی، ملزمہ کے مبینہ طور پر اس جعلی عامل کے ساتھ تعلقات تھے۔

    دھناؤدی گاؤں کی رہائشی35 سالہ منجو دیوی کو اس عامل نے کہا تھا کہ اسے اپنی خواہش پوری کرنے کیلئے اس بچے کی قربانی دینا ہوگی تاکہ جو وہ چاہتی ہے اسے حاصل ہوسکے۔

    Mother sacrifices her 4-month-old to fulfil her wish in Uttar Pradesh's Sultanpur, held

    ملزمہ منجو دیوی نے گاؤں میں ایک کالے بت کے سامنے اپنے چار ماہ کے بچے کو لٹا کر بیلچے سے کاٹ کر قربان کردیا اور کاش کے ٹکڑے کردیے۔

    اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع واردات پر پہنچی اور ملزمیہ کو گرفتار کرکے بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال روانہ کردیا۔

    پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے ملزمہ اور عامل کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، عامل کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ بچے کو قتل کرنے میں استعمال ہونے والا بیلچہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

  • ایئر پورٹ پر خاتون کی جرابوں سے خطرناک چیز برآمد، اہلکار حیران

    ایئر پورٹ پر خاتون کی جرابوں سے خطرناک چیز برآمد، اہلکار حیران

    آکلینڈ : نیوزی لینڈ میں ایئر پورٹ حکام نے ایک ایسی خاتون کو پکڑا ہے جو جرابوں میں چھپے کیکٹس کے سینکڑوں پودوں کو اسمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ خاتون نے اپنے جسم کے ساتھ کیکٹس کے پودے باندھ رکھے تھے۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کی 38 سالہ خاتون ونکنگ وینڈیلی پر بائیو سکیورٹی کے سخت قوانین کی خلاف ورزی کا جرم اس وقت ہی ثابت ہو گیا جب وہ مارچ2019 میں چین سے خفیہ طریقے سے پودے اسمگل کرکے لارہی تھی۔

    منسٹری آف پرائمری انڈسٹری نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کو 12 ماہ کی سخت نگرانی میں رکھا گیا تھا اور ان سے آکلینڈ کی ایک عدالت میں 100 گھنٹے کمیونٹی میں خدمت کا کام لیا گیا تھا۔

    بیان کے مطابق انہوں نے947 سکیولنٹ اور کیکٹس کے پودے اپنے جسم کے ساتھ باندھ رکھے تھے اور انہوں نے ان پودوں کو اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کیکٹس میں آٹھ ایسی اقسام بھی شامل تھیں جو کہ معدودمی کے خطرے سے دوچار ہیں۔ برآمد ہونے والے ان پودوں کی مالیت سات ہزار 200 امریکی ڈالر تھی۔

    حکام کے مطابق جب ایک سراغ رساں کتے نے دلچسپی لینا شروع کی تو خاتون نے ایئرپورٹ کے ٹوائلٹ میں پودے ضائع کرنے کی کوشش کی، جہاں قانون نافذ کرنے والے حکام کو ان پودوں کے بارے میں علم ہوا۔

    وزارت کے تحقیق کار سائمن اینڈرسن نے کہا کہ یہ سزا ان لوگوں کے لیے ایک اچھی یاد دہانی ہے جو نیوزی لینڈ میں معدومیت سے دوچار پودے کو اسمگل کرتے ہیں، ان کے خلاف مزید قانونی چارہ جوئی ہوسکتی ہے۔

  • وہائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کیلئے زہریلے پارسل کی آمد، مشکوک خاتون گرفتار

    وہائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کیلئے زہریلے پارسل کی آمد، مشکوک خاتون گرفتار

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبینہ طور پر ایک زہر آلود خط بھیجنے والی مشکوک خاتون کو کینیڈیائی سرحد پر گرفتار کرلیا گیا ہے، رائسن نامی مہلک زہر کو لفافوں میں وہائٹ ​​ہاؤس کے پتہ پر بھیجاٰ گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے زہریلے مواد سے بھرے ہوئے خط کا لفافہ ضبط کرلیا ہے جو وائٹ ہاؤس کے پتے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے بھیجا گیا تھا۔

    امریکی اخبار کے مطابق وہائٹ ہاؤس آنے والے پیکٹوں کی چھٹائی کے دوران مشکوک پائے گئے ان لفافوں کی جانچ پڑتال کی گئی جو اس ہفتے کے شروع میں وہائٹ ​​ہاؤس آئے تھے۔

    تفتیش میں لفافے میں رائسن نامی زہر کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی ہے، تفتیش کار یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا اس طرح کے اور بھی لفافے بھی بھیجے گئے ہیں یا نہیں۔

    سرحدی حکام نے ایک خاتون کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ کینیڈا سے امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کررہی تھی۔ انہوں نے مبینہ طور پر ریسین نامی زہرسے آلودہ ایک خط امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وہائٹ ہاؤس بھیجا تھا۔

    امریکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق یہ خاتون کینیڈا سے نیویارک کے راستے امریکا میں داخل ہونے کی کوشش کررہی تھی کہ امریکی کسٹمز اورسرحدی تحفظ فورس کے افسران نے اسے حراست میں لے لیا۔

    قانون نافذ کرنے والے افسران نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ مذکورہ خاتون پر امریکی قوانین کے مطابق مقدمہ چلایا جائے گا، امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کی ابتدائی جانچ میں زہریلے مواد کی تصدیق ہوئی ہے۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ رسن ایک انتہائی مہلک مادہ ہے جسے کاسٹر بینس (ارنڈی کی پھلیوں) سے نکالا جاتا ہے جس کی معمولی مقدار بھی سونگھنے سے جسم کے اعضا ناکارہ ہو جاتے ہیں، امریکی حکام نے مشکوک خط کے حوالے سے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

  • امریکی خاتون کی اسپتال میں عجیب حرکت

    امریکی خاتون کی اسپتال میں عجیب حرکت

    امریکا میں کرونا وائرس کا شکار ایک خاتون نے اسپتال کی نرس پر تھوک دیا، پولیس نے مذکورہ خاتون کو گرفتار کرلیا۔

    مذکورہ واقعہ امریکی شہر اوسویگو میں پیش آیا جہاں ایک مقامی اسپتال کی انتظامیہ نے پولیس کو طلب کیا۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 33 سالہ سنتھیا میئرس نامی خاتون اسپتال پہنچیں تھی تاہم ڈسچارج پیپرز مکمل نہ کرنے پر اس کی انتظامیہ سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد اس نے ایک نرس کے منہ پر تھوک دیا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سنتھیا نے خود کو کرونا وائرس کا مریض بتایا تھا۔

    پولیس نے فوراً خاتون کے گھر پہنچ کر اسے گرفتار کرلیا، مذکورہ خاتون کے خلاف مقدمے میں سنگین جرائم کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ مہلک وائرس سے اب تک 90 ہزار 980 اموات ہوچکی ہیں۔

  • کراچی : وقت نہ دینے پربیوی نے شوہرکو گولی ماردی

    کراچی : وقت نہ دینے پربیوی نے شوہرکو گولی ماردی

    کراچی : وقت نہ دینے پر بیوی نے شوہر کو گولی مار کر زخمی کر دیا، پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، شوہر کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلشن حدید کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں بیوی نے شوہر سے جھگڑے کے بعد اس کو گولی مار دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے اسے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

    ملزمہ نے پولیس کو ابتدائی بیان دیا ہے کہ اس کا شوہر شیرعلی اپنی دوسری بیوی کو زیادہ وقت دیتا تھا، جس کے باعث جھگڑا ہوا۔

    مزید پڑھیں : مرد کو بلیک میل کرنے والی خاتون ضمانت پر رہا

    اطلاعات کے مطابق زخمی شیرعلی کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہے اوراس کی حالت بھی تشویشناک ہے۔