Tag: WOMAN ATTACKS

  • معمولی تکرار پر جھگڑا : بیوی کے شوہر پر چھریوں کے وار

    معمولی تکرار پر جھگڑا : بیوی کے شوہر پر چھریوں کے وار

    کراچی : شہر قائد نے بیوی نے گھریلو جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے سے وار کرکے اپنے پینتالیس سالہ شوہر کو زخمی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے خمیسو گوٹھ میں معمولی تکرار پر بیوی طیش میں آگئی اور تیزدھار آلے سے وار کر کے اپنےپینتالیس سالہ شوہرخالد ولد محمد صالح کو زخمی کردیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا، زخمی شوہر کو اسپتال منتقل کرکے ضابطہ کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے کراچی میں سفاک بیوی نے شوپر کو قتل کرکے اس کے ٹکڑے کردیئے تھے اور واردات کے بعد آرام سے سو گئی تھی۔

    ، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا، ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ کے مطابق رباب نامی خاتون نے اپنے شوہر شیخ محمد سہیل کی لاش کے ٹکڑے کرکے مختلف کمروں میں پھینک دیئے تھے۔

    ملزمہ دوران گرفتاری اور دوران تفتیش نشے میں مدہوش تھی، اس نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ مجھے انصاف نہیں ملا اس لیے میں نے یہ کام کیا۔

  • کراچی، سٹی کورٹ میں خاتون نے وکیل کا سر پھاڑ دیا

    کراچی، سٹی کورٹ میں خاتون نے وکیل کا سر پھاڑ دیا

    کراچی: شہر قائد کے سٹی کورٹ میں خاتون نے وکیل کا سر پھاڑ دیا، پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے سٹی کورٹ میں خاتون نے پیچھا کرنے پر وکیل کا سر پھاڑ دیا، پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا، وکیل کا کہنا ہے کہ الزام یا بدتمیزی ثابت ہوئی تو معافی مانگ لوں گا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکیل کے سر سے خون بہہ رہا ہے جبکہ وکیل کا کہنا تھا کہ بدتمیزی دوران وکالت یا کبھی ثابت ہوئی تو معافی مانگ لوں گا۔

    خاتون کا موقف تھا کہ وکیل جب میرا پیچھا کررہا تھا تو میں نے کچھ نہیں کہا لیکن جب پیچھے سے میرا دوپٹہ کھینچا گیا اور دوپٹہ گلے میں پھنس گیا تو میں نے وکیل کو تھپڑ مارا۔

    پولیس نے وکیل کا سر پھاڑنے پر خاتون کو حراست میں لے لیا، واضح رہے کہ مذکورہ خاتون کئی سال سے جعلی پلاٹ کیس میں عدالت میں پیش ہورہی ہیں۔

    مزید پڑھیں: لاہور : نیب عدالت کے باہر دوخاتون وکلا کی مرد وکیل پر تھپڑوں کی بارش

    یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت میں خاتون وکیل نے مخالف مرد وکیل پر تھپڑوں کی بارش کردی تھی دیگر وکلاء ایک دوسرے سے الجھ پڑے تھے احتساب عدالت کا احاطہ اکھاڑا بن گیا تھا۔

    دونوں خواتین بہنیں ہیں جنہوں نے تجمل نامی وکیل پر الزام عائد کیا کہ اس نے ان کی کردار کشی اور ہراساں کرنے کی کوشش کی اور ان پر جملے کسے، خاتون وکیل نے مخالف وکیل کی خوب خبر لی تھی۔

    اس دوران خاتون وکیل کو دھکے بھی دیئے گئے ساتھی وکیل کو بچاتے بچاتے ایک وکیل خود بھی خاتون وکیل کےحملوں کا شکار ہوتا رہا۔