Tag: woman burnt

  • سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو قتل کر کے جلا دیا

    سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو قتل کر کے جلا دیا

    راولپنڈی: تھانہ چونترہ کی حدود اڈیالہ میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو جلا کر قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چکوال کی رہائشی خاتون راضیہ کو مبینہ طور پر سسرالیوں نے جلا کر قتل کر دیا، خاتون کے والد کی مدعیت میں پولیس نے خاوند اور ساس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    مقدمے کے متن کے مطابق چکوال کی رہائشی خاتون راضیہ کی شادی 9 سال قبل تصدق حسین سے ہوئی تھی، ملزم تصدق نے اپنی ماں نسیم اختر کے ساتھ مل کر اپنی بیوی راضیہ بتول کو قتل کر دیا، راضیہ کے والد کا کہنا تھا کہ ملزمان مقتولہ سے گھریلو معاملات پر لڑائی جھگڑا کرتے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کیا جا چکا ہے اور اب رپورٹ کا انتظار ہے، اس واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ و دیگر شواہد کی روشنی میں ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

    تاہم دوسری طرف مقتول خاتون کے لواحقین نے کہا ہے کہ انھیں پولیس کی تفتیش پر تحفظات ہیں، کیوں کہ 3 روز گزرنے کے باوجود تحقیقات آگے نہیں بڑھی ہیں۔

  • ملتان : گھریلوجھگڑوں سے تنگ آکرخاتون نے خود سوزی کرلی

    ملتان : گھریلوجھگڑوں سے تنگ آکرخاتون نے خود سوزی کرلی

    ملتان : مظفرگڑھ کی رہائشی خاتون نے گھریو جگھڑے اورتنگ دستی سے تنگ آکرخود سوزی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کی رہائشی 22 سالہ نادیہ نے شوہر سے لڑائی کے بعد خود پرآتش گیرمادہ چھڑک کرآگ لگالی۔

    خاتون کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ملتان کے نشتراسپتال منقتل کیا گیا ہے جہاں ان کی جان بچانے کی سرتوڑکوشش کی جارہی ہے۔

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کا جسم 70 فیصد تک جھلس چکا ہے اوران کی حالت ابھی خطرے سے باہرنہیں آئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق خاتون نے معاشی بدحالی کے سبب ہونے والے گھریلو جھگڑوں سے پریشان تھی اورآج بھی خاتون نے شوہرسے لڑائی کے نتیجے میں دلبرداشتہ ہوکرخود کو آگ لگالی۔

    تھانہ مظفرگڑھ کی پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ابتدائی تفتیش شروع کردی ہے۔