Tag: woman Dead

  • نوشہرو فیروز : خاتون مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

    نوشہرو فیروز : خاتون مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

    سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں خاتون کی لاش ملنے کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے، خاتون کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوشہرو فیروز میں محبت ڈیرو کے قریب ایک خاتون کو قتل کردیا گیا، لاش پوسٹ مارٹم کے لئے کنڈیارو اسپتال منتقل کردی گئی۔

    مقتولہ کے ورثاء کا کہنا ہے کہ 2 ہفتے قبل قریبی رشتہ داروں نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی، اس سلسلے میں مقامی وڈیرے کے پاس جرگہ منعقد ہونا تھا۔

    ورثا کے مطابق متاثرہ خاتون کو جرگہ ہونے تک مقامی وڈیرے کے پاس بطور امانت رکھا گیا تھا، اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان نے وڈیرے کے گھر کے قریب سے خاتون کو اغوا کیا۔

    ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان خاتون کو اغوا کرکے اپنے گھر لےگئے اور قتل کردیا، ملزمان قتل کے بعد اس کی لاش گھر کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے، ابتدائی تفتیش مکمل کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ڈی ایس پی کنڈیارو مقتولہ کے رشتہ داروں کے بیانات قلمبند کررہے ہیں۔

  • سفاک بہنوئی نے سالی کو قتل کرکے اس کا سر کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیا

    سفاک بہنوئی نے سالی کو قتل کرکے اس کا سر کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیا

    کولکتہ : بھارت میں قتل کی ایک لرزہ خیز واردات میں سفاک بہنوئی نے اپنی سالی کو قتل کردیا، ملزم نے مقتولہ کا سر دھڑ سے الگ کرکے کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کولکتہ کے ٹولی گنج علاقے میں پولیس کو کچرے کے ڈھیر سے ایک خاتون کا کٹا ہوا سر ملا جبکہ مقتولہ خاتون کے جسم کے دیگر اعضاء ریجنٹ پارک کے علاقے میں ایک تالاب کے پاس ملے تھے۔

    پولیس ابتدائی تحقیقات میں 24 گھنٹے کے اندر قاتل تک باآسانی پہنچ گئی، پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عتیق الرحمان لشکر کے نام سے ہوئی ہے جو دہاڑی دار مزدور ہے ملزم کو اس کے آبائی گاؤں سے گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق خاتون کو مبینہ طور پر اس کے بہنوئی نے غصے میں آکر قتل کیا کیونکہ وہ مقتولہ سے جسمانی تعلقات بنانے کا خواہشمند تھا جسے مقتولہ نے سختی سے رد کردیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عتیق الرحمان لشکر نے اپنی سالی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ مقتولہ نے دو سال قبل اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

    علاقے کے ڈپٹی کمشنر نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ مقتولہ ریجنٹ پارک کے علاقے میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی اور روزانہ اپنے اسی بہنوئی کے ساتھ کام پر جاتی تھی۔

    ڈی سی کے مطابق ملزم لشکر خاتون کے ساتھ ناجائز رشتہ استوار کرنا چاہتا تھا اور جب خاتون نے اس کو مسترد کیا تو وہ غصے میں آگیا بعد ازاں خاتون نے اس کے ساتھ آنا جانا بند کرکے اس کا فون نمبر بھی بلاک کردیا تھا۔

    وقوعہ کے روز جب وہ کام سے چھٹی کرکے گھر واپس جارہی تھی تو ملزم اسے زبردستی ایک زیر تعمیر عمارت میں لے گیا اور اس کا گلا گھونٹنے کے بعد اس کا سر دھڑ سے الگ کردیا۔

    ملزم نے پکڑے جانے سے بچنے کیلیے اس کی لاش کو تین حصوں میں کاٹ کر مختلف مقامات پر پھینک دیا۔ مقتولہ کی عمر 35 سے 40 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • کراچی : فائرنگ سے خاتون جاں بحق، اہل خانہ کے بیانات میں تضاد

    کراچی : فائرنگ سے خاتون جاں بحق، اہل خانہ کے بیانات میں تضاد

    کراچی میں گھریلو خاتون گولی لگنے سے جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی، مقتولہ کے اہل خانہ کے بیانات مسلسل تبدیل ہورہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک11میں فائرنگ سے خاتون کے جاں بحق اور ایک بچی کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں پہلے پرائیویٹ اسپتال اور پھر جناح اسپتال لایا گیا جو بعد ازاں دوران علاج جاں بحق ہوگئی، مقتولہ خاتون کے اہل خانہ مسلسل بیانات بدل رہے ہیں۔

    پولیس کے مطابق پہلے اہلخانہ کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا گیا کہ گھر میں فائرنگ ہوئی پھر بعد میں بتایا کہ گلی میں فائرنگ ہوئی، فائرنگ کرنے والے افراد کو نہیں دیکھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ مشکوک لگتا ہے، مقتولہ کی لاش کی اطلاع اسپتال سے ملی، معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کررہے ہیں، بہت جلد اصل ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

    علاوہ ازیں ایک اور واقعے میں کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی میں جھگڑے کے دوران کلہاڑی کے وار سے ایک شخص قتل ہوگیا،جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے، واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    اس کے علاوہ کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق ہوگئے، نیٹی جیٹی پل پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار جان سے چلے گئے۔

    گھگر پھاٹک کے قریب ٹرک کی ٹکر سے رکشہ تباہ ہوگیا، حادثے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

     

  • نئے جان لیوا وائرس کا انکشاف، خاتون ہلاک

    نئے جان لیوا وائرس کا انکشاف، خاتون ہلاک

    ٹوکیو : جاپان میں جان لیوا نئے وائرس نے ایک خاتون کو موت کی نیند سلا دیا، متاثرہ خاتون چند دن اسپتال میں رہنے کے بعد چل بسی۔

    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفیکٹیو ڈیزیز(این آئی آئی ڈی) اور وزارت صحت، محنت اور بہبود کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ٹوکیو کی رہائشی ایک 70سالہ خاتون گزشتہ سال اوز وائرس سے متاثر ہوئی تھی جس نے کبھی بیرون ملک سفر بھی نہیں کیا تھا بلکہ اسے ہائی بلڈ پریشر سمیت بنیادی بیماریاں لاحق تھیں۔

    اوز وائرس

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کو گزشتہ موسم گرما میں بخار، تھکاوٹ اور جوڑوں میں درد کے باعث اسپتال داخل کرانا پڑا جس کے ٹیسٹوں کے بعد اسے نمونیا کی تشخیص ہوئی جب مریضہ کا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کی دائیں ران پر ایک ’ٹک‘(خون چوسنے والا کیڑا) خون چوستا ہوا پایا گیا۔ تاہم اسپتال میں داخل ہونے کے 26 دن بعد دل کی سوزش مایوکارڈائٹس کی علامات کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

    مایوکارڈائٹس کیا ہے؟

    مایوکارڈائٹس ایک سنگین جسمانی حالت کا نام ہے جہاں دل کی دیوار کے درمیانی پٹھوں کی تہہ میں سوزش پیدا ہوتی ہے۔ مایوکارڈائٹس دل اور اس کے برقی نظام کو کمزور کرسکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں، دل کی خون پمپ کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔

    خون چوسنے والا
    انسٹی ٹیوٹ حکام نے بتایا کہ اوز وائرس ’ٹک‘ کے کاٹنے سے پھیلتا ہے، اس کی نسل جاپان کے علاقے میں موجود ہے۔ وزارت صحت کے مطابق جاپان سے باہر ابھی تک اس وائرس کا پتہ نہیں چلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پر ’ٹک‘ پائے جاتے ہیں وہاں انسان کو اپنے پورے جسم کو ڈھک کر جانا چاہیے۔ اگرکسی جسم پر ’ٹک‘ چپک جائے تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کیا جائے۔

    خاتون

    این آئی آئی ڈی کے مطابق، یہ وائرس، پہلی بار 2018 میں ایہائم کے مغربی پریفیکچر میں پائے جانے والے ایمبلی اوما ٹیسٹڈنیریم ٹک میں پایا گیا تھا، ضروری نہیں کہ یہ مہلک ہو، لیکن اس کی علامات اور خطرات کا تعین کرنے کے لیے مزید مطالعات کی ضرورت ہے۔