Tag: Woman dies

  • کراچی : بس کی ٹکر سے زخمی خاتون اسپتال پہنچ کر چل بسی

    کراچی : بس کی ٹکر سے زخمی خاتون اسپتال پہنچ کر چل بسی

    کراچی : شہر قائد میں تیز رفتار ہیوی ٹریفک شہریوں کی جان کا دشمن بن گیا، ڈمپر کے بعد بس کی ٹکر  سے  ایک اور خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

    بلدیہ لکی چڑھائی کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار فیملی شدید زخمی ہوگئی، حادثے میں اایک خاتون جاں بحق جبکہ ان کی بیٹی زخمی ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے زخمی ہونے والی خاتون اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔

    اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت 30 سالہ عائشہ کے نام سے کی گئی ہے جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو ٹکر ماری، افسوسناک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 8 سالہ مریم زخمی ہوگئی تاہم باپ زخمی ہونے سے محفوظ رہا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتولہ 30 سالہ عائشہ کے دیور نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتار مسافر بس کی ٹکر سے پیش آیا۔

    دیور کا کہنا تھا کہ بھائی اور بھابھی بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آرہے تھے، تیز رفتار مسافربس نے موٹر سائیکل کو ہٹ کیا، حادثے میں بھابھی جاں بحق اور بھتیجی زخمی ہوئی۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ 21 جنوری کو کراچی میں سہراب گوٹھ سپر ہائی وے پر ڈمپر کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی تھی، پولیس کے مطابق خاتون رکشہ سے اتر رہی تھی کہ اس دوران ڈمپر نے اسے کچل دیا حادثے کے بعد ڈرائیو موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-umper-crushed-three-people-riding-a-motorcycle/

  • ٹرین میں سوئی ہوئی خاتون کو زندہ جلا دیا گیا

    ٹرین میں سوئی ہوئی خاتون کو زندہ جلا دیا گیا

    امریکی کی ریاست نیویارک میں انتہائی افسوسناک واقع پیش آیا، ملزم نے سب وے ٹرین میں سوئی ہوئی خاتون کو جلا کر مار ڈالا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون بروکلین کے کونی آئی لینڈ اسٹیشن میں ایک سب وے ٹرین سفر کے دوران سو رہی تھی۔

    ٹرین میں موجود ایک شخص نے سوئی ہوئی خاتون کے کپڑوں کو لائٹر سے آگ لگا دی، آگ نے خاتون کو پوری طرح سے لپیٹ میں لے لیا، جس کے سبب خاتون موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی۔

    رپورٹس کے مطابق نیویارک پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سب وے میں سفر کرتے ہوئے گرفتار کر لیا جبکہ حملے کا سبب جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل روس میں ایک مسافر ٹرین اور مال بردار ٹرین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    رپورٹ کے مطابق روس میں سینٹ پیٹرزبرگ جانے والی مسافر ٹرین کی مرمانسک میں مال بردار ٹرین سے ٹکرہو گئی۔

    ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق اور متعدد مسافر زخمی ہو گئے ہیں، حادثے کی وجہ سے کچھ ڈبے پٹری سے اتر گئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق ٹرین میں کل 326 مسافر سوار موجود تھے، ڈرائیور کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • اسپتال کی لفٹ گرنے سے خاتون جاں بحق

    اسپتال کی لفٹ گرنے سے خاتون جاں بحق

    بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، اسپتال کی لفٹ گرنے سے خاتون زندگی کی بازی ہار گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لفٹ میں ایک خاتون موجود تھی جسے اسٹریچر پر جنرل کمرے میں منتقل کیا جارہا تھا، خاتون نے کچھ دیر قبل ہی بچے کو جنم دیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون کو آج صبح آپریشن کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جبکہ حادثے کے بعد پیدا ہونے والی بچی کو دوسرے اسپتال کی نرسری میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق لفٹ گرنے کے سبب خاتون کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں، جس کے سبب وہ چل بسی،

    میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خاتون کی ہلاکت کے بعد لواحقین نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی تو اس دوران ڈاکٹر اور عملہ وہاں سے فرار ہو گیا۔پولیس نے حادثے کا مقدمہ اسپتال کے ڈاکٹر، منیجر اور عملے کے خلاف درج کر لیا ہے۔

    اس سے قبل بھی بھارت میں حیدرآباد کے پرانے شہر میں اپارٹمنٹ کی لفٹ ٹوٹنے سے 6 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    چین نے امریکا کی 13 دفاعی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی

    چندولال بارہ دری کے علاقے میں ایک فلیٹ کی لفٹ اچانک ٹوٹ گئی تھی، جس کے باعث لفٹ میں سوار 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

  • امریکی خاتون تصویر لینے کی کوشش میں جہاز کے پنکھے سے ٹکرا کر ہلاک

    امریکی خاتون تصویر لینے کی کوشش میں جہاز کے پنکھے سے ٹکرا کر ہلاک

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ریاست کنساس کی 37 سالہ خاتون تصاویر لینے کی جدوجہد کے دوران جہاز کے پروپیلر سے ٹکرا کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون فوٹوگرافر امنڈا گالا گھر سکائی ڈائیورز کی تصاویر لینے کے لیے ہوائی جہاز میں سفر کررہی تھیں، سکائی ڈائیورز کے چھلانگ لگانے کے بعد وہ اپنی جگہ پر واپس پہنچیں۔

    ایئر کیپٹل ڈراپ زون کے مطابق طیارہ وِچِیٹا کے باہر ڈربی کے مقام پر لینڈ کرگیا، اس دوران چھلانگ لگانے والوں کا اگلا سیٹ سوار ہو گیا۔

    ایئر کیپٹل زون کے مطابق ’نہ معلوم وجوہات کی بنا پر امریکی خاتون فوٹو گرافر ونگ کے سامنے پہنچ گئیں، جو بنیادی حفاظتی طریقہ کار کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔‘

    رپورٹس کے مطابق تصاویر لینے کی کوشش میں جب وہ تھوڑا سا پیچھے ہٹیں اس دوران گھومنے والے پروپیلر سے ٹکرا گئیں۔

    حکام کے مطابق امنڈا گالا گھر کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے فوری اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئیں۔ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب کے سعودی نیشنل سینٹر فار ٹرنسپورٹیشن سیفٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک خاتون مسافر کی موت واقع ہو گئی۔

    رپورٹ کے مطابق لیون ایئر کی پرواز ایل این آئی 074 سے مدینہ منورہ آنے والی خاتون مسافر طیارے کی سیڑھیوں سے گر پڑیں، جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں‘۔

    موموز نے 31 سالہ خاتون کی جان لے لی

    نیشنل سینٹر فار ٹرنسپورٹیشن سیفٹی کی خصوصی ٹیموں نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ افسوسناک واقعے کے اسباب کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • دوران ورزش خاتون کی اچانک موت، ویڈیو وائرل (بچے نہ دیکھیں)

    دوران ورزش خاتون کی اچانک موت، ویڈیو وائرل (بچے نہ دیکھیں)

    بھارت کے شہر بنگلور میں خاتون کی دوران ورزش موت واقع ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی وائرل ہوگئی  ہے۔

    یہ واقعہ ہے بنگلور کے علاقے ملیش پالیا میں واقع ایک جم کا جہاں 44 سالہ ونے کماری نامی خاتون اپنی ڈیوٹی پوری کرنے کے بعد ورزش کے لیے پہنچی لیکن یہ ورزش اس کی زندگی کی آخری ورزش ثابت ہوئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 44 سالہ ونے کماری جم میں ورزش کررہی ہوتی ہے کہ ورزش کرتے کرتے اچانک گر پڑی۔

     

    خاتون کے گرتے ہی جم میں موجود لوگ اس کی مدد کیلیے پہنچے لیکن اس وقت تک مذکورہ خاتون انتقال کرچکی تھی، اس تمام منظر کو جم میں لگے سی سی ٹی کیمرے نے ریکارڈ کرلیا اور یہی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دوران ورزش موت کا شکار خاتون ونے کماری آئی ڈی سی کمپنی میں ملازمت کرتی ہے اور جمعے کی رات نائٹ شفٹ کرکے وہ جم پہنچی تھی جہاں سے وہ واپس اپنے گھر نہ پہنچ سکی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔

    واضح رہے کہ ورزش ایک صحت مند مشغلہ ہے اور ڈاکٹرز بھی صحت مند رہنے کیلیے اسے انتہائی ضروری قرار دیتے ہیں لیکن بعض اوقات طبی مسائل کے باعث بھی ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں۔

  • نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت نے خاتون کی جان لے لی

    نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت نے خاتون کی جان لے لی

    سرگودھا : نجی اسپتال میں ڈاکٹرکی مبینہ غفلت نے خاتون کی جان لے لی، منور بی بی بی کو پیٹ میں درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع سرگودھا میں اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال میں ڈاکٹرکی مبینہ غفلت نے خاتون جاں بحق ہوگئی، منڈی بہاو الدین کی منور بی بی بی کو پیٹ میں درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا۔

    لواحقین نے بتایا کہ منور بی بی کے پیٹ میں درد تھا لیکن ڈاکٹر نے فوری طور پر گردے کا آپریشن تجویز کیا۔

    لواحقین نے الزام عائد کیا کہ پینتالیس ہزار روپے فیس کے باوجود آپریشن کے بعد خاتون تڑپنے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے چل بسی ، خاتون کی حالت غیر ہونے پر ڈاکٹر اسپتال سے فرار ہو گیا۔

    پولیس نے لواحقین کی درخواست پر لاش قبضے میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں سکھر کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت نے خاتون جان کی بازی ہار گئی تھی، ورثاء کا اسپتال میں ہنگامہ، توڑ پھوڑ، ڈاکٹر اسپتال سے غائب، ورثاء کا اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

  • لندن : فلیٹ میں گیس کے سبب دھماکا، 1 خاتون ہلاک

    لندن : فلیٹ میں گیس کے سبب دھماکا، 1 خاتون ہلاک

    لندن : برطانیہ کے دارالحکومت میں واقع فلیٹ میں گیس کے سبب دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ فلیٹ کی پہلی منزل تباہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے شمال مغربی علاقے ہورو کے فلبیک وے اسٹریٹ میں واقع فلیٹ میں گیس کے سبب اچانک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ فلیٹ کی پہلی منزل مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دھماکا رات کے 1 بجے ہوا جس کے بعد فلیٹ میں ہولناک آگ لگ گئی، امدادی سرگرامیاں انجام دیے والے عملے نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ لندن حکام کی جانب سے جائے حادثہ پر 70 فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف تھے جبکہ متاثرہ افراد کے 40 پڑوسیوں کو نکال لیا گیا تھا۔

    لندن پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں لیکن مبینہ دھماکے کی تحقیقات بریگیڈ اور میٹروپولیٹن پولیس سروس کررہی ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث لگنے والی آگ بجھانے کے لیے دس فائر انجن مصروف تھے تاہم اڑھائی گھنٹے بعد آتشزدگی پر قابو پالیا ہے۔