Tag: Woman finds

  • خاتون18خطرناک سانپوں کے درمیان سوتی رہی آنکھ کھلنے پر کیا کیا ؟

    خاتون18خطرناک سانپوں کے درمیان سوتی رہی آنکھ کھلنے پر کیا کیا ؟

    جارجیا : رات کے کسی پہر گھر میں سوئی ہوئی خاتون کی آنکھ سرسراہٹ کی آواز سے کھل گئی لیکن جو منظر اس نے دیکھا اس نے اس کے اوسان خطا کردیئے۔

    امریکی ریاست جارجیا کے شہر اوگسٹا میں ایک خاتون کے پلنگ کے نیچے سے ڈیڑھ درجن سانپ ملے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون نے یہ جاننے کے لیے کہ اس کے بستر کے نیچے سے سرسرانے کی آواز کیوں آرہی ہے؟

    خاتون کو محسوس ہوا کہ بالوں جیسی کوئی چیز بستر کے نیچے موجود ہے جب اس نے بستر ہٹایا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ اس کے نیچے 18 سانپ موجود تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرش ولیچر نامی خاتون اور اس کے شوہر نے میڈیا کو بتایا کہ بالوں جیسی جو چیز نظر آرہی تھی وہ سانپ کا ایک چھوٹا سا بچہ تھا جبکہ اس کے علاوہ بستر کے نیچے اس کی ماں سمیت مزید 16 بچے بھی موجود تھے۔

    اس صورتحال سے خوفزدہ خاتون کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ خوف سے میرا دل بیٹھا جارہا تھا اب شاید مجھے کسی ماہر امراض قلب سے چیک اپ کرانا پڑسکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بعد ازاں مذکورہ خاتون کے شوہر نے ان سانپوں کو مارنے کے بجائے احتیاط سے ایک بیگ میں رکھ کر قریب ہی واقع کھلی جگہ پر چھوڑ دیا۔

    مقامی محکمہ جنگلات کے ایک عہدیدار نے گھر کا دورہ کرکے اور سانپوں کا جائزہ لے کر بتایا کہ یہ زہریلے سانپ نہیں ہیں جبکہ گھر کی تلاشی کے بعد اس نے بتایا کہ مزید سانپوں کی موجودگی بھی ممکن ہے۔

  • خاتون کو انڈہ فرائی کرتے ہوئے ایسی چیز ملی جسے دیکھ کر اس کے اوسان خطا ہوگئے

    خاتون کو انڈہ فرائی کرتے ہوئے ایسی چیز ملی جسے دیکھ کر اس کے اوسان خطا ہوگئے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک خاتون نے ایسی ویڈیو شیئر کی ہے جسے دیکھ آپ بھی حیرت زدہ ہوجائیں گے۔ اس نے بتایا کہ جب اس نے مرغی کا انڈہ توڑ کرم فرائی پین میں ڈالا تو اس میں ایک ننھا سا مردہ چوزہ بھی موجود تھا۔

    میکس ڈسن نامی خاتون نے اس منظر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی انہوں نے اس پوسٹ کو "کیا ہے اگر یہ” کے عنوان سے کیا،  جس میں متعدد ہیش ٹیگ بھی شامل تھے جیسے کہ ‘انڈے’ ” الٹی ” اوہو نہیں ” اور ‘مدد’ شامل ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو 2 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ مرتبہ دیکھا گیا ہے، اب تک اس نے 1 لاکھ لائکس حاصل کیے ہیں اور اس پر 6،900 سے زیادہ صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    علاوہ ازیں انڈے کے اندر سے خراب ہونے یا نہ ہونے کا پتا صرف اس وقت چل سکتا ہے جب آپ اسے توڑتے ہیں مگر انڈے کو توڑے بغیر بھی اس کے خراب یا معیاری ہونے کا پتا چلایا جاسکتا ہے۔

    اگرآپ کسی انڈے کے خراب یا معیاری ہونے کا پتا اسے توڑے بغیر لگانا چاہتے ہیں تو اس کا ایک آسان طریقہ ہے۔ وہ یہ ہے کہ اسے کان کے قریب لائیں اور ہلکا سا ہلائیں اگر اس کے اندر سے چھلکنے کی آواز آئے تو سمجھ لیں کہ انڈہ خراب ہے۔

    انڈے کو چیک کرنے کا ایک اور طریقہ بھی ہے۔ آپ انڈے کو کسی برتن میں ٹھنڈے پانی میں ڈال کر دیکھیں اگر انڈہ فوری طور پر برتن کے پیندے
    پر بیٹھ جاتا ہے تو وہ صحیح ہے اور اگر وہ تیرنے لگتا ہے تو خراب ہے۔