Tag: woman killed

  • کراچی : خاتون کوچھریوں کے وار سے قتل کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

    کراچی : خاتون کوچھریوں کے وار سے قتل کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

    کراچی : رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر خاتون کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم شہزاد کو گرفتار کرلیا، رکشہ ڈرائیور شہزاد مقتولہ کی بیٹیوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دیتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر خاتون کو قتل کردیا، سرجانی ٹاؤن سیکٹر51ڈی میں رکشہ ڈرائیور شہزاد نے45 سالہ یاسمین کو پہلے نشہ آور دوا کھلا کر بے ہوش کیا اور پھر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

    چالاک ملزم نے پولیس کو چکمہ دینے کے لئے خود کو بھی زخمی کرلیا تھا، رکشہ ڈرائیور شہزاد مقتولہ کی بیٹیوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دیتا تھا۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ کی بیٹی عائشہ نے پولیس کو بتایا کہ والدہ نے رکشہ ڈرائیور کو پک اینڈ ڈراپ کی سروس دینے سے منع کردیا تھا، آفس سے گھر آئی تو ملزم شہزاد ماں کو قتل کر چکا تھا۔

    شور مچانے پر رکشہ ڈرائیور نے چھری کے وار سے خود کو بھی زخمی کیا تھا۔ بعد ازاں ملزم نے واردات کو ڈرامائی رنگ دینے کی کوشش میں گیس سلنڈر سے گھر کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی۔

    ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور دو سال سے مقتولہ کی بیٹی کو پک اینڈ ڈراپ سروس فراہم کرتا تھا جبکہ مقتولہ کا شوہر جنید کام کے سلسلے میں پنجاب گیا ہوا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم رکشہ ڈرائیور شہزاد کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔

  • ڈکیتی میں مزاحمت : پروفیسر کی اہلیہ کو ڈاکوؤں نے گولی مارکر قتل کردیا

    ڈکیتی میں مزاحمت : پروفیسر کی اہلیہ کو ڈاکوؤں نے گولی مارکر قتل کردیا

    کراچی : شہر میں دن دہاڑے ڈکیتی میں مزاحمت پر پروفیسر کی بیوی کو قتل کردیا گیا، ڈاکوؤں نے پرس چھیننے میں ناکامی پر گولیاں ماریں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پروفیسر کی بیوی کو سڑک پر گولی مار کر قتل کردیا گیا، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ این ای ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر علی رضا کی اہلیہ کو ڈکیتی میں مزاحمت پر گولی ماردی گئی۔

    زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہی جان کی بازی ہار گئیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شازیہ نامی خاتون اکیلے گاڑی چلا رہی تھیں، جائے وقوعہ سے مقتولہ کے پرس کا ٹوٹا ہوا کلپ بھی ملا ہے۔ ٹوٹے ہوئے ہک سے لگتا ہے کہ ملزمان نے پرس چھیننے کی کوشش کی، جس پر خاتون نے مزاحمت کی تو ڈاکو نے فائر کھول دیا۔

    ایک گولی سر سے لگتے ہوئے گاڑی کی چھت پھاڑ کر نکل گئی، گاڑی کے پاس سے پرس کا ٹوٹا ہک اور تیس بور کا خول ملا ہے۔ مقتولہ شازیہ این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کے پروفیسرعلی رضا کی اہلیہ تھیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکےملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • متحدہ عرب امارات میں چاقو زنی کی واردات، خاتون ہلاک

    متحدہ عرب امارات میں چاقو زنی کی واردات، خاتون ہلاک

    شارجہ : متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے لیے جانے والی نیپالی خاتون شاقو زنی کی واردات میں قتل ہوگئی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ملازمت کی غرض سے جانے والی نیپالی خواتین کا نامعلوم وجوہات کی بنا پر آپس میں جھگڑا ہوگیا جس کے بعد ایک خاتون کو انتہائی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لڑائی میں چاقو کے وار سے زخمی ہونے والی 32 سالہ خاتون کو اسپتال کے عملے نے بچانے کی بہت کوشش کی تاہم وہ شدید زخموں کے باعث جانبر نہ ہوسکی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خواتین ملازموں کی لڑائی شارجہ کے انڈسٹریل ایریا نمبر 4 میں واقع کمپنی ہوئی میں ہوئی تھی، جس میں مقتولہ کے علاوہ بھی مزید 4 خواتین زخمی ہوئیں ہیں۔

    مقامی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے لڑائی کے دوران زخمی ہونے والی ایک خاتون نے بتایا کہ چاقو زنی کی واردات میں ہلاک ہونے خاتون پر مبینہ طور پر 5 خواتین نے حملہ کیا تھا۔

    متاثرہ خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ ’میرا خیال ہے کہ حادثے میں قتل ہونے والی 32 سالہ نیپالی خاتون ذہنی طور پر کچھ پریشان تھیں۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حکام کی جانب سے مقتول خاتون کی لاش فارنسک لیب منتقل کردی گئی ہے تاکہ لاش کا میڈیکل ٹیسٹ کیا جاسکے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شارجہ پولیس نے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مقتول کی ساتھی ملازمین سے بھی تفتیش جاری ہے۔

  • برطانیہ میں ٹرالرمکان سے جا ٹکرایا، خاتون ہلاک تین زخمی

    برطانیہ میں ٹرالرمکان سے جا ٹکرایا، خاتون ہلاک تین زخمی

    لندن : برطانیہ میں ٹرالر بے قابو ہوکر مکان سے جا ٹکرایا ، ایک خاتون ہلاک جبکہ تین افراد حادثے میں زخمی ہوئے ہیں، ٹرالر میں سوار افراد اسے چوری کرکے لے جانے کی کوشش کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطاب برطانیہ کے علاقے بریرلے میں پولیس کو اطلاع دی گئی کہ ایک تیز رفتار ٹرالر مکان سےجا ٹکرایا ہے ، دریں اثناءٹرالر کا تعاقب کرتی ہوئی پولیس پٹرولنگ پارٹی فوراً ہی موقع واردات پر پہنچ گئی۔

    پولیس کے مطابق دو افراد اس ٹرالر کو چرا کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے اور پولیس ان کا تعاقب کررہی تھی ، ملزمان گھبراہٹ میں رفتار پر قابو نہ رکھ سکے اور ٹرالر مکان کی دیوار تو ڑ کر اندر جا گھسا۔

    پولیس کےمطابق سانحے میں ہلاک ہونے والی پچاس سالہ خاتون کا متاثرہ مکان سے کوئی تعلق نہیں تھا ، وہ ایک بد قسمت راہ گیر تھیں جو کہ غلط وقت پر غلط جگہ آگئی تھیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر تین افراد کے بارے میں پولیس نے کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ خاتون اور مکان سے ٹکرانے سے قبل ٹرالر دو گاڑیوں سے بھی ٹکرا چکا تھا ۔ پولیس نے واقعے میں ملوث کل چار ادفراد کو حراست میں لیا ہے ۔

    واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ہے کہ ٹرالر کے ٹکرانےکے بعد دو جواں عمر افراد ٹرالر کے کیبن سے اتر کر فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ٹرالر اور اس کےسوار حادثے سے پہلے بھی ایک جرم میں ملوث تھے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔