Tag: woman loses arm

  • خونخوار شیر نے خاتون کا بازو چبا کر الگ کردیا

    خونخوار شیر نے خاتون کا بازو چبا کر الگ کردیا

    سڈنی : آسٹریلیا میں چڑیا گھر کے خوخوار شیر نے خاتون کا بازو چبا ڈالا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملے کی وجہ سے شیر کو ہلاک نہیں کیا جائے گا۔

    آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں واقع ایک چڑیا گھر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 50سالہ خاتون خونخوار شیر کے حملے میں شدید زخمی ہو گئی اور بعد ازاں اپنا بازو کھو بیٹھی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ اتوار کی صبح اُس وقت پیش آیا جب خاتون چڑیا گھر کھلنے سے قبل خون خوار جانوروں کے احاطے کے قریب موجود تھی اور عملے کو معمول کے کام انجام دیتے دیکھ رہی تھی۔

    اس دوران شیر جنگلے کے اندر سے اچانک حملہ کرکے خاتون کا بازو اپنے مضبوط جبڑے میں جکڑ کع جھنجھوڑ دیا، انتظامیہ کے مطابق زخمی خاتون کو فوری طور پر برسبین اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا آپریشن کیا گیا۔

    چڑیا گھر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شیر نے کسی نامعلوم وجہ سے خاتون کے بازو کو پکڑ کر شدید نقصان پہنچایا۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ شیر اپنی جگہ سے باہر نہیں نکلا، نہ ہی کسی لمحے عملے یا عوام کے لیے کوئی خطرہ لاحق ہوا۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ واقعے کے بعد شیر کو نہ تو ہلاک کیا جائے گا اور نہ ہی اسے کسی قسم کی سزا دی جائے گی۔