Tag: woman set a world record for Mount Everest in 26 hours

  • خاتون نے 26 گھنٹوں میں ماؤنٹ ایورسٹ سرکے عالمی ریکارڈ بنالیا

    خاتون نے 26 گھنٹوں میں ماؤنٹ ایورسٹ سرکے عالمی ریکارڈ بنالیا

    کھٹمنڈو : ہانگ کانگ کی خاتون نے صرف چھبیس گھنٹوں میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کےلیے ہر سال ہزاروں کوہ پیما نیپال کا رخ کرتے ہیں، ان میں سے کچھ ایسے بدنصیب ہوتے ہیں جو چوٹی سر کرنے کے دوران دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں لیکن اکثر کوہ پیما اپنی منزل کو پالیتے ہیں۔

    ان کامیاب کوہ پیماؤں میں ہانگ کانگ کی خاتون سینگ لن ہنگ بھی شامل ہیں جنہوں نے 25 گھنٹے اور 50 منٹ میں دنیا کی بلند ترین چوٹی سرکرکے ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔

    خاتون کے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا باقاعدہ اعلان بیس کیمپ کے سرکاری رابطے کے افسر گیانیندر شریستھا نے کیا، انہوں نے کہا کہ خاتون کوہ پیما سنیچر کو دوپہر ایک بج کر 20 منٹ پر بیس کیمپ سے روانہ ہوئیں اور اگلے دن دوپہر کو 3 بج کر 10 منٹ پر 29 ہزار فٹ سے اونچے پہاڑ کی چوٹی پر پہنچ گئیں’۔

    شریستھا کا کہنا ہے کہ لن ہنگ نے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے لیکن انہیں ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ لینے کےلیے ثبوت پیش کرنا ہوگا۔

    اس سے قبل ایورسٹ کو تیز رفتاری سے سر کرنے والی خاتون نیپال کی فنجو جھانگ مو لامہ تھیں جنہوں نے 39 گھنٹے اور چھ منٹ میں چوٹی سر کی تھی۔