Tag: woman tries

  • دوران پرواز خاتون مسافر نے سب کی زندگی خطرے میں ڈال دی، ویڈیو وائرل

    دوران پرواز خاتون مسافر نے سب کی زندگی خطرے میں ڈال دی، ویڈیو وائرل

    ٹیکساس : فضا میں اڑتے ہوئے طیارے میں اچانک ایک خاتون مسافر نے ایسی خطرناک حرکت کردی کہ عملے کے ہوش اڑگئے۔ مذکورہ خاتون نے تمام مسافروں کی زندگی بھی داؤ پر لگا دی، ملزمہ کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔

    کسی بھی مسافر طیارے میں پرواز کے دوران ہنگامہ آرائی یا کوئی ممنوعہ اقدام اٹھانا تمام مسافروں کیلئے پریشانی کا باعث بننے کے علاوہ قانونی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

    ایسا ہی کام ایک خاتون مسافر نے امریکی ایئر لائن میں بھی کیا جس سے عملے کی دوڑیں لگ گئیں، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور صارفین نے بھی اس پر مختلف کمنٹس کیے۔

    ٹیکساس : فضا میں اڑتے ہوئے طیارے میں اچانک ایک خاتون مسافر نے ایسی خطرناک حرکت کردی کہ عملے کے ہوش اڑگئے۔ مذکورہ خاتون نے تمام مسافروں کی زندگی بھی داؤ پر لگا دی، ملزمہ کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔
    ٹیکساس : فضا میں اڑتے ہوئے طیارے میں اچانک ایک خاتون مسافر نے ایسی خطرناک حرکت کردی کہ عملے کے ہوش اڑگئے۔ مذکورہ خاتون نے تمام مسافروں کی زندگی بھی داؤ پر لگا دی، ملزمہ کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ خاتون مسافر جو ٹیکساس سے نارتھ کیرولائنا جانے والی امریکی ایئر لائن کی پرواز میں پریشانی کا نشانہ بن رہی تھی جس پر فوری ایکشن لیا گیا۔

    ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں خاتون مسافر کو دکھایا گیا ہے جس میں وہ اپنی نشست کھڑے ہوکر دروازے کی جانب جاتی دکھائی دے رہی ہے اس دوران اس نے طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تھی۔

    معاملات بظاہر اس وقت بڑھتے چلے گئے جب پرواز کے عملے نے خاتون کو پرسکون کرنے کی کوشش کی، لیکن اس نے چیختے ہوئے کچھ لوگوں کو دانتوں سے کاٹنے اور ناخنوں سے کھرچنے کی بھی کوشش کی۔

    اطلاعات کے مطابق خاتون کی اس حرکت کے بعد فلائٹ میں موجود جہاز کے عملے نے فوری طور پر مداخلت کا فیصلہ کیا اور خاتون پر فوری طور پر قابو پالیا گیا۔

  • ترکی : خاتون کی ہیرے کی انگوٹھی نگل کر چوری کی کوشش ناکام

    ترکی : خاتون کی ہیرے کی انگوٹھی نگل کر چوری کی کوشش ناکام

    انقرہ : ترکی میں خاتون نے ہیرے کی انگوٹھی چرانے کےلیے اسے نگل لیا لیکن دکان میں موجود ملازم نے خاتون کو انگوٹھی نگلتے ہوئے پکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے دارالحکومت استنبول میں واقع صرافہ بازار میں چوری کا انوکھا واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر پولیس والے بھی دنگ رہ گئے۔

    یوں تو دنیا بھر کے چور چوری کےلیے نئے نئے طریقے استعمال کرتے ہیں لیکن استنبول میں ایک خاتون ہیرے کی انگوٹھی خریدنے کے بہانے جیولری کی دکان میں داخل ہوئی اور انگوٹھی دیکھنے کے دوران پرس سے پانی کی بوتل نکالی اور انگوٹھی نگل گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خاتون نے بہت چالاکی سے ہیرے کی انگوٹھی چوری کرنے کی کوشش کی لیکن دکان موجود ایک ملازم نے اپنی عقابی نگاہوں سے خاتون کو ہیرے کی قیمتی انگوٹھی نگلتے ہوئے پکڑ لیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ملازم نے پولیس کو چوری کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس خاتون کو گرفتار کرکے اسپتال لے گئی، جہاں اس کا طبی معائنہ کیا گیا۔

    نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طبی معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ انگوٹھی خاتون کے پیٹ میں موجود ہے جس کے بعد پولیس نے خاتون کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔

    غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون ضمانت پر رہا ہوگئی تاہم انگوٹھی اب بھی خاتون کے پیٹ میں ہے، جو خاتون کو واپس کرنا ہوگی یا اس کی قیمت دکان مالک کو ادا کرنا ہوگی۔

    مزید پڑھیں : روس:‌ تھکاوٹ کا شکار چور پولیس کے ہاتھوں‌ گرفتار

    مزید پڑھیں : تائیوان: پولیس نے دہی چور کی گرفتاری کے لیے سینکڑوں ڈالر خرچ کردئیے

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون کو ہیرے کی انگوٹھی چوری کرنے کے جرم میں کئی سال قید اور جرمانے کی سزا سامنا کرنا پڑسکتا ہے.

    مزید پڑھیں برطانیہ: چوری کرنے پر انعام کا انوکھا اعلان

    خیال رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں پولیس 54 سالہ آئرلینڈ کے شہری کو ترکی کے جنوب مغربی شہر میں واقع ریزوٹ سے گرفتار کیا تھا جس نے 30 ہزار پاؤنڈ مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی چوری کرنے کےلیے نگل لی تھی۔