Tag: woman

  • بھارت کی ریاست یوپی میں بہو نے ساس کی دھنائی کردی

    بھارت کی ریاست یوپی میں بہو نے ساس کی دھنائی کردی

    یوپی : بھارت کی ریاست یوپی میں بہو نے ساس کی دھنائی کردی، اس بات سے بے خبر کہ شوہر نے گھر میں خفیہ کیمرے لگا رکھے ہیں۔

    بھارتی ریاست یوپی میں شوہر نے اپنی بیوی کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے کے لئے کیمرے کا جال بچھایا تھا تاکہ وہ اپنی بیوی کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھا سکے، بہو نے اپنی بیمار ساس کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پہلے ہاتھوں سے زور آزمائی کی پھر پتھر سے خوب پیٹا پھر بھی دل نہیں بھرا تو بالوں سے پکڑ کر بُری طرح گھسیٹا، بری طرح تشدد کی وجہ سے ساس کی حالت اتنی غیر ہوگئی کہ ساس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    جب سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو آئی تو لوگ دیکھ کر دنگ رہ گئے، ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی پولیس نے بہو کو حراست میں لے لیا۔

  • پی ٹی آئی کا جلسہ: خواتین کی بڑی تعداد شریک،زبردست جوش وخروش

    پی ٹی آئی کا جلسہ: خواتین کی بڑی تعداد شریک،زبردست جوش وخروش

    ننکانہ صاحب : تحریک انصاف کے ہونے والے جلسے میں خواتین بڑی تعداد میں شرکت کر رہی ہے۔۔خواتین کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں تبدیلی کے لئے عمران خان کے ساتھ ہیں۔ مبشر لقمان پر پابندی ختم ہونی چاہیئے۔

    نئے پاکستان کا خواب آنکھوں میں سجائے پرجوش خواتین کی بڑی تعداد ننکانہ صاحب پی ٹی آئی کے جلسے میں پہنچی ۔ پی ٹی آئی کے پرچم کے رنگوں کے کپڑوں میں ملبوس خواتین کاکہنا تھا تبدیلی کے لئے عمران خان کے ساتھ ہیں۔

    پرجوش خواتین نےاے آروائی کوملک کا مقبول چینل قرار دیتے ہوئے مبشر لقمان پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ننکانہ میں ہرطرف جلسےکےلئے پی ٹی آئی کے رنگ بکھیرے گئے ۔

    طیارے سے پمفلٹ اورپھول نچاور کئے گئے، ساتھ ہی سیکورٹی کے تحت شہر میں موبائل سروس شام چار سے سات بجے تک بند رکھنےکا اعلان کیا گیا ہے۔