Tag: womans T Twenty

  • کراچی، پاکستان ویمن نے بنگلادیش کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

    کراچی، پاکستان ویمن نے بنگلادیش کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

    کراچی: پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلادیش کو دوسرے میچ میں چھ وکٹ سے شکست دے کر ون ڈے سیریز میں بھی کلین سوئپ کرلیا۔

    ساؤتھ اینڈ کلب کا میدان پاکستان ویمن ٹیم کے نام دوسرے اور آخری میچ میں بھی گرین شرٹس نے بنگلادیشی ویمن ٹیم کو پیچھاڑ دیا،بنگلادیش نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    میچ کے آغاز سے ہی پاکستان ویمن ٹیم چھائی رہی، انعم امین اور اسماویہ اقبال نے مہمان بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑادی۔۔ بنگلادیش ویمن ٹیم نو وکٹ پر صرف ایک سو تئیس رنز بناسکی۔

    جوابی وار میں بلے بازوں نے بھی عمدہ کارکردگی دکھائی، بسمہ معروف اکتالیس اور مارینہ اقبال اکتیس رنز بناکر ٹاپ اسکوررہیں۔

    قومی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چار وکٹ پر حاصل کرکے ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش کرلیا، ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی قومی ٹیم نے دو صفر سے جیتی تھی۔

  • پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 215رنز کا ہدف دے دیا

    پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 215رنز کا ہدف دے دیا

    کراچی: پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 215رنز کا ہدف دے دیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم مقررہ اوورز پورے نہیں کھیل سکی جبکہ ایک گیند قبل ہی 214رنز بنا کر آل ٹیم آﺅٹ ہو گئی۔

    پاکستانی خواتین ٹیم کی کھلاڑی بسمہ معروف 92رنز کے ساتھ سرفہرست رہیں جبکہ نین عابدی 27سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ۔

    بنگلہ دیشی ٹیم کی جانب سے سلمیٰ خاتون نے تین کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ لتامنڈال،جہان آرا،خدیجہ اور فہمیہ خاتون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

  • دوسرا ویمنزٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر کلین سوئپ کردیا

    دوسرا ویمنزٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر کلین سوئپ کردیا

    کراچی : پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دےکر سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔پاکستان کی بسمعہ معروف نے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی کا میدان بھی پاکستان ویمنز ٹیم کے نام رہا۔

    پاکستانی کپتان ثنا میر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والی بسمعہ معروف دوسرے میچ میں بھی چھائی رہیں۔

    بسمعہ معروف نے ناٹ آؤٹ چوالیس رنز کی شانداراننگز کھیلی۔ اوپنر مرینا اقبال نے تنتیس رنز اسکور کئے۔

    پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں پر ایک سو چودہ رنزبنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش ویمنز ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔

    جلد وکٹیں گرنے کے باعث مہمان ٹیم کے لئے ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر اسی رنز ہی بناسکی۔

    ندا ڈار اور سمیہ صدیقی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ بسمعہ معروف کو آل راونڈ کارکردگی پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • آئی سی سی نے ویمنز ٹیم کی رینکنگ متعارف کرادی

    آئی سی سی نے ویمنز ٹیم کی رینکنگ متعارف کرادی

    دبئی: آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ کی ٹیم رینکنگ متعارف کرادی۔ پاکستان اکیاسی پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

    آئی سی سی کا ویمنز کرکٹ کی بہتری کے لئے ایک اور اقدام۔ کونسل خواتین ٹیموں کی رینکنگ جاری کردی، آئی سی سی اعلامیہ کے مطابق ویمنز ٹیم رینکنگ تینوں فارمیٹ کی کارکردگی کا مدنظر رکھتے ہوئے جاری کی گئی ہے۔

    ملٹی فارمیٹ سسٹم کے مطابق ٹیموں کو ٹیسٹ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے میچز کھیلنے پر یکساں پوائنٹس دیے جائیں گے۔ تازہ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا ویمنز ٹیم ایک سو چونتیس پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

    انگلینڈ کا نمبر دوسرے ہے۔ نیوزی لینڈ تیسرے اور بھارت چوتھے نمبر براجمان ہے، پاکستان کا نمبر ساتواں ہے۔

    قومی ٹیم کی کپتان ثنا میر کا کہنا ہے کہ ویمنز ٹیم رینکنگ جاری کرنا آئی سی سی کا اچھا اقدام ہے اس سے خواتین کرکٹ کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

  • پہلا ٹی 20: پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کو 29 رنز سے ہرا دیا

    پہلا ٹی 20: پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلہ دیش کو 29 رنز سے ہرا دیا

    کراچی : پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو انتیس رنز سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستان ویمنز ٹیم نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    قومی ٹیم کو پہلے ہی اوور میں نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب ایک رن پر مرینا اقبال آوٹ ہوگئیں۔ جویریہ خان اور بسمہ معروف نے ستاسی رنز کی شراکت قائم کی۔

    جویریہ چوالیس رنز بناکر اسٹمپ ہوگئیں۔ پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چوبیس رنز بنائے۔

    بسمہ معروف پینسٹھ رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش ویمنز ٹیم خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی اور مقررہ اوورز میں پچانوے رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

    عائشہ رحمان اور فرگانہ حق تئیس تئیس رنز بناکر نمایاں رہیں۔ انعم امین نے دو، سمیہ صدیقی اور بسمہ معروف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    آل راؤنڈ کارکردگی پر بسمعہ معروف میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔