Tag: womans team

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پندرہ رکنی قومی ویمنز ٹیم کا اعلان، ثناء میر ڈراپ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پندرہ رکنی قومی ویمنز ٹیم کا اعلان، ثناء میر ڈراپ

    لاہور : آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پندرہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ سابق کپتان اور ٹیم کی سب سے سینئیر کھلاڑی ثناء میر کو حیران کن طور پر ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے بڑے ایونٹ میں بڑی کھلاڑی کو ڈراپ کردیا گیا، پاکستان کیلئے متعدد ایوارڈ جیتنےوالی سابق کپتان ثناء میرآسٹریلیا نہیں جائیں گی۔

    اسپورٹس ذرائع کے مطابق ثناء میر ذاتی پسند ناپسندکی بھینٹ چڑھ گئیں، قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے کپتان بسمعہ معروف کے ہمراہ قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا جس میں آل راؤنڈر ثناءمیر کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

    چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے تجربے اور فٹنس کے باوجود ثناء میر کو اسکواڈ سے باہر کیا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ کپتان اور سینئیر کھلاڑی چیف سلیکٹر کے اس فیصلے سے ناخوش ہیں، میگا ایونٹ میں ثناء میرکی غیر موجودگی سے بولنگ لائن کمزور ہوگئی۔

    ایونٹ میں پندرہ رکنی قومی ٹیم بسمعہ معروف کریں گی، میگا ایونٹ اکیس فروری سے آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔ پاکستان ویمنز کا پہلا مقابلہ چھبیس فروری کو ویسٹ انڈیز کی ٹیم سے ہوگا۔

    قومی ویمنز ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید جویریہ ودود، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔

  • پہلاوومنز ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستانی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

    پہلاوومنز ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستانی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا

    گریناڈا : ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق گریناڈا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی تیز ی سے رنزبنانے میں ناکام رہیں اور مقررہ اوورز میں نو وکٹوں پر چوہتر رنزبناسکیں۔

    پاکستان کی سات بیٹسمین ڈبل فیگرز تک بھی نہ پہنچ سکیں۔ عالیہ ریاض سولہ رنزبناکر نمایاں رہیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیزکی ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف سترھویں اوور میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔