Tag: women arrest

  • لائنزایریا میں چھاپہ، اے آر وائی پر حملہ کرنے والی 2 خواتین گرفتار

    لائنزایریا میں چھاپہ، اے آر وائی پر حملہ کرنے والی 2 خواتین گرفتار

    کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کا لائنز ایریا میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ  اے ار وائی کے دفتر پر حملہ کرنے والی دو خواتین گرفتار تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لائنزایریا ایم کیو ایم کے شعبہ خواتین سے تعلق رکھنے والی سیکٹر انچارج نسرین سمیت 2 خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پڑھیں:  *  آے آروائی نیوزکے دفتر پرحملہ: مرکزی ملزم رنچھوڑ لائن سے گرفتار

    ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گرفتار ہونے والی خواتین کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج سے کی گئی ہے، دونوں خواتین اے آر وائی پر حملہ کرنے سمیت کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان مخالف نعرے لگانے میں بھی ملوث تھیں۔

    مزید پڑھیں: *  رینجرز کی کارروائی، لندن سیکریٹریٹ سے تعلق رکھنے والے عسکری گروپ کے کارندے گرفتار

    قبل ازیں رینجرز نے لیاقت آباد اور پاپوش میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے جو احمدی ڈاکٹر کے قتل سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

     

  • سانحہ کراچی کیس میں پیشرفت، خاتون زیرِ حراست

    سانحہ کراچی کیس میں پیشرفت، خاتون زیرِ حراست

    کراچی: سانحہ کراچی بس فائرنگ کیس میں تفتیش کا عمل جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خاتون کو حراست میں لیا ہے۔

    سانحہ کراچی کا ماسٹر مائنڈ سائیں کون ہے کہاں ہے اور کس کے لئے کام کرتا ہے، پکڑے گئےدہشتگردوں کی معلومات پر سیکیورٹی اداروں کی چھاپہ مارکارروائیاں جاری ہے،

    گرفتارملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ سائیں نامی شخص انہیں حیدرآباد سے ہدایات دیتا تھا اور ملزمان بھی کراچی میں دہشتگردی کرنے کے بعد حیدرآباد میں روپوش ہوجاتے تھے۔

    سانحہ کراچی میں صرف مرد دہشتگردشامل نہیں حراست میں لئے گئے، ملزمان کے انکشافات کے بعد پچیس رکنی گروہ کی خاتون رکن بھی پکڑی گئی۔

    ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر نارتھ ناظم آباد کے علاقے کوثر نیازی کالونی میں مکان پر چھاپہ مار کر خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس کا دعویٰ ہے کہ حراست میں لی گئی خاتون بس فائرنگ کیس میں ملوث ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والی خاتون کے صفورا واقعے میں ملوث ہونے کے شواہد ملے تھے، جس پر کارروائی کی گئی۔

    خاتون کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سائیں کی گرفتاری کے بعد ہی خطرناک نیٹ ورک توڑا جاسکے گا۔

  • پشاور حملہ، دہشتگردوں کی سم خاتون کے نام نکلی، خاتون گرفتار

    پشاور حملہ، دہشتگردوں کی سم خاتون کے نام نکلی، خاتون گرفتار

    پنجاب: پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں دہشتگردوں کے زیرِ استعمال موبائل فون سم حاصل پور کی خاتون کے نام نکلی۔

    پشاور میں آرمی پبلک اسکول کے ایک سو تنتیس بچوں کو شہید کرنے والے درندہ صفت دہشتگردوں کے زیرِ استعمال موبائل فون سم حاصل پور کی خاتون کے نام پر جاری کی گئی تھی۔

    حساس ادروں نے سم کی مالکہ کا سراغ ملنے کے بعد اسے حاصل پورسے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، سیکورٹی فورسز نے سم فروخت کرنے والی موبائل فون کمپنی کے فرنچائز کے عملے کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

    واضح رہے کہ 16 دسمبر کی صبح دہشتگردوں نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 132 بچوں سمیت 143 افراد شہید ہوگئے تھے۔