Tag: women arrested

  • عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کی غرض سے سعودیہ جانیوالی 3 خواتین گرفتار

    عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کی غرض سے سعودیہ جانیوالی 3 خواتین گرفتار

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 3 خواتین کو آف لوڈ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نےکراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے جانے کی کوشش کرنے والی 3 خواتین کو گرفتار کرلیاْ

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار خواتین کو اس سے قبل لاہور ایئرپورٹ سے بھی آف لوڈ کیا گیا تھا، گرفتار خواتین کے پاس واپسی کا ٹکٹ، ہوٹل بکنگ موجود نہیں تھی۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کے پاس عمرہ ادائیگی کیلئے درکار ضروری رقم بھی ناکافی تھی، گرفتار ملزماؤں کو انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کردیا گیا۔

  • شیخ زید ویمن اسپتال سے نومولود اغوا کرنیوالی ملزمہ کراچی سے گرفتار

    شیخ زید ویمن اسپتال سے نومولود اغوا کرنیوالی ملزمہ کراچی سے گرفتار

    لاڑکانہ: پولیس نے شیخ زید ویمن اسپتال سے نومولود کو اغوا کرنے والی ملزمہ کو کراچی سے گرفتار کرلیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی نے بتایا کہ لاڑکانہ پولیس نے کراچی بلدیہ ٹاؤن میں گھر پر چھاپا مار کر بچی کو بازیاب کرالیا۔

    ملزمہ نے 18 نومبر کو اسپتال سے نومولود بچی کو اغوا کرلیا تھا، بازیاب بچی کو اہلخانہ کے حوالے کیا جائیگا، ملزمہ سے تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان مغوی مصور خان کی بازیابی کیلیے جاری دھرنے میں پہنچ گئے، ان کے ساتھ اسپیکر بلوچستان اسمبلی، صوبائی وزرا بھی موجود تھے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کا خطاب میں کہنا تھا کہ پہلے دن سے متاثرہ فیملی کے ساتھ رابطے میں تھے، جس دن واقعہ ہوا ایسا محسوس ہوا جیسے میرا اپنا بچہ اغوا ہوا ہے، ایسے واقعات کے بعد ورثا کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوتا، مسائل کا حل گفت و شنید ہے۔

    سرفرازبگٹی نے کہا کہ مصور خان ہمارا اپنا بچہ ہے، حکومت بازیابی کیلئے اقدامات کررہی ہے، حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں، وزیراعلیٰ ہاؤس کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔

    گلشن اقبال میں نظارت سے سینکڑوں موٹر سائیکلیں چوری ہونے کا انکشاف

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ احتجاج کا حق آئین نے دیا ہے، حکومت اپنی کوشش جاری رکھے گی، بچے کی بازیابی کیلئے جیآئی ٹی بنائی جو روزانہ کی بناد پر مجھے رپورٹ کریگی، کوشش ہوگی ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں، ہماری ہمدردیاں متاثرہ فیملی کے ساتھ ہیں۔

  • لاہور : چوری کی وارداتوں میں ملوث خواتین کا گروہ گرفتار

    لاہور : چوری کی وارداتوں میں ملوث خواتین کا گروہ گرفتار

    لاہور : پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 خواتین کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے چوری کی گئی نقدی اور مسروقہ پرس بھی برآمد کرلیا گیا۔

    لاہور کے علاقے رنگ محل میں ڈولفن اسکواڈ کے عملے نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایسی 3خواتین کو حراست میں لیا ہے جو گینگ کی شکل میں وارداتیں کیا کرتی تھیں۔

    ڈولفن ٹیم نے ون فائیو پر کی گئی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو گرفتار کیا، مذکورہ خواتین بھیڑ والی جگہ پر منظم طریقے سے وارداتیں کرتی تھیں۔

    ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ گرفتار خواتین کے قبضہ سے چھینا گیا پرس اور نقدی برآمد کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم تفتیش کے بعد مزید انکشافات متوقع ہیں۔

    واضح رہے کہ لاہور پولیس شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے میں ناکام نظر آرہی ہے، قتل، ڈکیتی جیسے لرزہ خیز واقعات نے عوام میں خوف وہراس پیدا کردیا ہے۔

    شہر میں سکٹ سیکیورٹی کے باوجود ڈاکے، چوریاں اور قتل جیسی وارداتیں ہورہی ہیں۔ شہریوں کے تحفظ کے لئے سکیورٹی ادارے ملزمان کو نکیل ڈالنے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

    بڑھتے ہوئے جرائم نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ ملزمان دن دہاڑے شہریوں سے لوٹ مار کررہے ہیں اور مزاحمت کرنے پر انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

    ایسے ہولناک واقعات کی وجہ سے لوگوں کا طرز زندگی اور کاروبار متاثر ہو کررہ گیا ہے۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ جو لوگ ان دنوں کاروبار کی غرض سے گھروں سے نکلتے ہیں وہ غیرمحفوظ ہیں۔