Tag: Women dead

  • کراچی : شوہر کے ہاتھوں بیوی کا بہیمانہ قتل

    کراچی : شوہر کے ہاتھوں بیوی کا بہیمانہ قتل

    کراچی میں شوہر  نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن ساڑھے5نمبر میں خاتون کے بہیمانہ قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان گھر میں ہونے والی تلخ کلامی کے بعد شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم محمد حسین نے فائرنگ کرکے25سالہ اہلیہ مہرالنسا کو قتل کیا،ملزم شوہرکو گرفتارکر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

    بلدیہ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ مقتولہ مہر النساء کے 2بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں، جبکہ گرفتار ملزم نجی ادارے میں ملازمت کرتا ہے۔

    مزید قانونی کارروائی کیلیے مقتولہ خاتون کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیات کی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب کراچی ناردرن بائی پاس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 14 سالہ حسن کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو مزید قانونی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

  • کراچی: سلنڈر دھماکے سے خاتون اور بچہ جاں بحق، تین افراد زخمی

    کراچی: سلنڈر دھماکے سے خاتون اور بچہ جاں بحق، تین افراد زخمی

    کراچی: شہرقائد میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں خاتون اور بچہ جاں بحق ہوگیا اور تین افراد زخمی بھی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں دھماکا غبارے بھرنے والے گیس سلنڈر میں ہوا، جس کے باعث خاتون اور ایک بچہ جاں بحق ہوا۔

    دھماکے کے نتیجے میں گیارہ سالہ حسنین اور تیس سالہ عاصمہ جان سے گئی، جبکہ جاں بحق خاتون کا شوہر نعمان، تین سالہ عمر اور ایک راہگیر بچہ زخمی ہوا۔

    دو روز قبل ہی کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں سلنڈر دھماکے کے باعث دو افراد زخمی ہوگئے تھے، جبکہ قریبی عمارتیں بھی متاثر ہوئی تھیں۔

    اٹک: اسپتال میں‌ سلنڈر دھماکا، چھ افراد جاں بحق

    نارتھ ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب دھماکا دکان میں دھماکا ہوا تھا، دھماکے سے 2 افراد معمولی زخمی، جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تھے۔

    واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں سلنڈر دھماکوں کے واقعات اکثر پیش آتے ہیں، جس کے باعث اب تک متعدد افراد کی اموات ہوچکی ہیں جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے۔

    یاد رہے کہ ستمبر 2014 میں نارتھ ناظم آباد میں قائم فاروق اعظم مسجد کے قریب پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ہوا تھا، تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔