Tag: women died

  • عمرےکی ادائیگی کے بعد واپس آنے والی خاتون دوران پرواز انتقال کرگئیں

    عمرےکی ادائیگی کے بعد واپس آنے والی خاتون دوران پرواز انتقال کرگئیں

    اسلام آباد : عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس آنے والی خاتون دوران پرواز انتقال کرگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں دوران سفر خاتون دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئیں، نجی ایئرلائن کی پرواز میں سفر کرنے والی خاتون عارضہ قلب میں مبتلا تھیں۔

    خاتون کا تعلق منڈی بہاالدین سے ہے اور وہ عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس آرہی تھیں۔

    ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔


    مزید پڑھیں : دورانِ پرواز خاتون مسافردل کے دورے سے انتقال کرگئیں


    یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر میں بھی ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا ، جب ملتان سے جدہ جانیوالی پروز میں مسافر خاتون دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگئیں‘ طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی۔

    پی آئی اے کی پرواز پی کے739ملتان سے جدہ جارہی تھی ۔

    ڈاکٹر کے مطابق مسافر رضیہ بی بی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئیں تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لاہور: ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق

    لاہور: ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق

    لاہور:  نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث زیرِعلاج خاتون جان کی بازی ہارگئی۔

    لاہور بند روڈ کے رہائشی محنت کش محمد سرور کی پینتیس سالہ بیوی ریحانہ بچے کی پیدائش کے لئے لیڈی ایچی سن اسپتال میں زیرِ علاج تھی، لواحقین کے مطابق طبی عملہ مریضہ کی طبیعت خراب ہونے کے باوجود پانچ گھنٹے نظر انداز کرتا رہا، جس سے مریضہ چل بسی جبکہ اسپتال کا عملہ لواحقین کو میت دینے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیتا رہا۔

    ورثاء کے احتجاج پر اسپتال انتظامیہ نے پولیس اور میڈیا کی مداخلت کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی، ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ پینتیس سالہ ریحانہ ڈاکڑوں کی مبینہ غفلت سے ہلاک ہوئی ہے، ورثاء نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔