Tag: women earnings

  • عورتوں کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی یہ سب بکواس باتیں ہیں: ثمینہ پیرزادہ

    عورتوں کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی یہ سب بکواس باتیں ہیں: ثمینہ پیرزادہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے عورتوں کی کمائی سے متعلق بیان کو بکواس قرار دیدیا۔

    پاکستان کی اداکارہ و ہوسٹ نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی، ہوسٹ نے سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ سے عورتوں کی کمائی میں برکت نہ ہونے سے متعلق خیالات معلوم کیے تو اداکارہ نے کہا کہ مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا ہے۔

    ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی مرد اُٹھ کر میرے لیے دروازہ کھول رہا ہے یا نہیں، لیکن اگر کوئی مرد ایسا کرتا ہے تو اس سے یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کی ماں نے اس کی تربیت کتنی اچھی کی ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ اگر میرا شوہر میرے لیے دروازہ نہیں کھولتا تو مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا میں خود کھول لوں گی اپنا دروازہ لیکن جب عثمان میرے لیے دروازہ کھولتے ہیں تو کہتی ہوں امی یو ڈان آ گڈ جاب، وہ میرا خیال رکھتے ہیں، سیر و سیاحت کےلیے لے جاتے ہیں تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ کتنے اچھے انسان ہیں اور ان کی تربیت کتنی اچھی ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ میں نے بھی بہت سنا ہے کہ خواتین کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی یا ہوائی روزی ہوتی ہے، یہ سب بکواس ہے، ہم دونوں نے بہت اور اچھا کام کیا ہے، میں نے زندگی میں بہت محنت کی ہے، اپنے گھر کو بنانے میں، اپنی بیٹیوں کی پرورش، ان کی تعلیم و تربیت میں، اگر میری کمائی میں برکت نہ ہوتی تو میں کیسے بیٹیوں کو پڑھا سکتی تھی؟۔