Tag: Women Injured

  • لندن میں نوجوان لڑکی پر تیزاب سے حملہ

    لندن میں نوجوان لڑکی پر تیزاب سے حملہ

    لندن: برطانیہ کے جنوب میں واقع علاقے برکسٹن میں نامعلوم شخص پبلک ٹرانسپورٹ کی بس میں نوجوان لڑکی پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا، متاثرہ لڑکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے کے بعد تیزاب سے متاثرہ لڑکی فٹ پاتھ پر بیٹھ گئی جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، چار روز میں یہ برطانوی دارالحکومت میں دن دیہاڑے ہونے والی 9 ویں مجرمانہ کارروائی ہے۔

    بس کے اندر موجود عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم شخص کی جانب سے تیزاب پھینکے جانے کے بعد لڑکی تکلیف سے چلاتی ہوئی بس سے اتر گئی، سڑک پر پیدل چلنے والے بعض افراد نے بوتلوں میں موجود پانی لڑکی پر ڈالا تاکہ اس کو محسوس ہونے والی تکلیف کم کی جاسکے۔

    مزید پڑھیں: لندن: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شہری ہلاک، ایک زخمی

    واضح رہے کہ چند روز قبل لندن میں دو مختلف مقامات پر 13 اور 15 سالہ لڑکوں کو گولی مار کر زخمی کردیا گیا تھا، اس کے علاوہ تیسرے مقام پر فائرنگ سے ایک سترہ سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا تھا۔

    جنوبی لندن میں ہفتے اور اتوار کے روز بھی تیزاب سے حملے کے علاوہ فائرنگ کے چار اور چاقو سے حملے کے دو واقعات پیش آئے تھے۔

    میئر لندن صادق خان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پولیس کے بجٹ میں ایک ارب پاؤنڈ کی کمی کردی گئی ہے، بجٹ میں کمی کی وجہ سے ایک کروڑ سے زیادہ آبادی والے شہر میں تشدد کی کارروائیاں بڑھ گئی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خواتین پر چاقوؤں سے وار، صنم بلوچ بھی بول پڑیں

    خواتین پر چاقوؤں سے وار، صنم بلوچ بھی بول پڑیں

    کراچی : گلستان جوہر میں خواتین پر چاقو سے وار کی وارداتوں میں ملوث ملزم کی عدم گرفتاری کیخلاف اے آر وائی نیوز مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ بھی بول پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام دا مارننگ شو کی میزبان صنم بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آخر یہ ملزم کب پکڑا جائے گا؟ اور پولیس اب تک ملزم کو گرفتار کرنے میں کیوں ناکام ہے ؟

    پروگرام میں چاقو مار ملزم کے حملے سے متاثرہ خاتون ہاجرہ بی بی بھی موجود تھیں، ہاجرہ بی بی پر اتنا شدید وار کیا گیا تھا کہ ان کو چھ ٹانکے آئے ہیں۔

    پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اے آر وائی نیوز کی رپورٹر ربیعہ خان نے بتایا کہ ملزم8روز سے صرف گلستان جوہر کے علاقے میں ہی کارروائیاں کررہا ہے، لیکن اب تک کسی علاقہ مکین نے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔


    مزید پڑھیں: صنم بلوچ نے زندگی کی 31 بہاریں دیکھ لیں


    ملزم نے پہلی واردات25ستمبر رات دس بجے کی تھی، جبکہ پولیس کا مؤقف ہے کہ ہم جلسے جلوسوں کی سیکیورٹی میں مصروف تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • نئی دہلی: پولیس اہلکار کا رشوت نہ دینے پر خاتون پر حملہ

    نئی دہلی: پولیس اہلکار کا رشوت نہ دینے پر خاتون پر حملہ

    نئی دہلی: بھارت کی راجدھانی نئی دلی میں رشوت نہ دینےپر ٹریفک پولیس اہلکار نے رشوت نہ دینے پر اسکوٹر سوارخاتون کو اینٹ مار کر زخمی کر دیا۔

    نئی دلی کے ایک ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی خاتون کو مہنگی پڑی پولیس اہلکار نے رشوت نہ دینے پراسکوٹرسوار خاتون کمل کانت کی پیٹھ پر اینٹ دے ماری ،کمل کانت نےغلطی سے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کردیا، جس پر پولیس اہلکار نے اسے روک کرلائسنس مانگا ،خاتون نے ڈرائیونگ لائسنس کی فوٹو کاپی ٹریفک اہلکا ر کو دی تو اس نے دو سو روپے جرمانہ مانگ لیا۔

    کمل کانت نے جرمانے کی رسید مانگی تو پولیس اہکار نے اسے ٹکا سا جواب دے دیا، معاملہ زیادہ بڑھا تو پولیس اہلکار نے کمل کانت کو دھکہ دیا ، اسکوٹر بے قابو ہوئی اور اس سے پولیس اہکار کو ٹکر لگ گئی۔

    پولیس کانسٹیبل نے فورا جوابی وار کرتے ہوئے اینٹ اُٹھاکر پیچھے سے کمل کانت کو دے ماری اور اُسے زخمی کردیا، کمل کانت کا کہنا ہے کہ اس حملے میں اسکا ہاتھ ٹوٹ گیا ۔

     کمل کانت کا کہنا تھا کہ وہ سپاہی کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی، نئی دلی کے پولیس کمشنر بی ایس باسی کا کہنا ہے کہ ذمے دار پولیس کانٹیبل کو معطل کردیا گیا ہے۔