Tag: women-journalist

  • فیروز خان کی تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل پر وائرل

    فیروز خان کی تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی خاتون صحافی سے تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل پر وائرل ہوگئی۔

    اپنے تنازعات اور غیر متوقع رویے کے لیے مشہور پاکستانی اداکار فیروز خان ایک بار پھر سے سرخیوں میں ہیں، لاہور میں انہیں اپنے آئندہ باکسنگ میچ کے لیے ایک پریس کانفرنس میں شرکت کرنی تھی تاہم وہ پریس کانفرنس میں 2.5 گھنٹے تاخیر سے پہنچے تھے۔

    دیر سے پریس کانفرنس شروع ہونے پر لاہور سے تعلق رکھنے والی صحافی نے اداکار فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    خاتون نے کہا کہ میڈیا کو سختی سے تین بجے پہنچنے کی تاکید کی گئی تھی، اور سب وقت پر موجود تھے، مگر فیروز خان کی دیر سے آمد کی وجہ سے مین اسٹریم میڈیا کے بیشتر نمائندے جا چکے ہیں۔

    خاتون صحافی نے کہا کہ فنکاروں کو شہرت اللّٰہ کے کرم کے ساتھ ساتھ مداحوں اور میڈیا کی سپورٹ سے ملتی ہے،جس پر اداکار فیروز خان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ کیا میڈیا اسٹار بناتا ہے؟ میڈیا تو پچھلے تین سال سے میرے پیچھے پڑا ہوا ہے۔

    صحافی نے اپنا مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ فینز اسٹار بناتے ہیں لیکن میڈیا ہی فنکاروں کو سپورٹ اور پروموٹ کرتا ہے، مگر یہاں موجود افراد پچھلے ڈھائی گھنٹے سے انتظار کر رہے ہیں۔

    جواب میں فیروز خان نے تاخیر کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے گھر میں گرم پانی نہیں آ رہا تھا، جس پر خاتون صحافی نے اس جواز کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی مذاق نہیں، اور کسی کو اتنی دیر انتظار کروانا ایک غیر پیشہ ورانہ وریہ ہے۔

  • اسرائیلی مظالم آشکار کرنے والی فلسطین کی خاتون صحافی گرفتار

    اسرائیلی مظالم آشکار کرنے والی فلسطین کی خاتون صحافی گرفتار

    یروشلم : صیہونی فورسز نے ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فلسطین کے تاریخی شہر الخیلیل میں سرچ آپریشن نام پر خاتون صحافی کو گھر سے گرفتار کرکے لے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قابض صیہونی ریاست اسرائیل کی فورسز نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع تاریخی شہر الخلیل کے نواحی علاقے صوریف میں سرچ آپریشن کے بہانے خاتون صحافی اسراء حضر لافی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ صیہونی فورسز کے اہلکار خاتون صحافی کے گھر کا مکمل طور پر محاصرہ کرنے کے بعد گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کرنے کے بعد حضر لافی کو گرفتار کرلیا۔

    فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون مقامی خبرساں و نشریاتی اداروں میں صحافت کے فرائض انجام دے رہی ہیں، صیہونی فورسز سرچ آپریشن کے دوران حضر لافی کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

    یاد رہے ایک ماہ قبل اسرائیلی فورسز کے ہاھتوں گرفتار ہونے والی فلسطینی شاعرہ دارین طاطور کو اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف اشعار کہنے کے جرم میں 5 قید کی سزا سنائی گئی تھی، صیہونی عدالت نے دارین طاطور پر اشعار کے ذریعے شہریوں کو شدت پسندی پر ابھارنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ اسرائیلی عدالت میں فلسطینی شاعرہ 36 سالہ دارین طاطور پر عوام کو شدت پسندی پر ابھارنے کے ساتھ ساتھ فلسطین کی آزادی پسند ’اسلامی جہاد‘ سے رابطے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا، اسلامی جہاد کو اسرائیل نے کالعدم قرار دیا ہوا ہے۔