Tag: women-kidnapping

  • کراچی: کےکےایف کی ایمبولینس میں خاتون کےاغواکی کوشش ناکام

    کراچی: کےکےایف کی ایمبولینس میں خاتون کےاغواکی کوشش ناکام

    کراچی : ورنگی ٹاوٴن میں فلاحی تنظیم کے کے ایف کی ایمبولینس میں خاتون کے اغوا کی کوشش پولیس نے ناکام بنا کر چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علا قے اورنگی ٹاؤن میں کے کے ایف کی ایمبولینس میں خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی ، پاکستان بازارپولیس نےاغوا، ٹیلی گراف ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    مقدمہ خاتون کے دیور کی مدعیت میں درج کیا گیا جبکہ مقدمےمیں گرفتار4ملزمان اوران کے ساتھی کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزمان خاتون کواورنگی ٹاؤن پاکستان بازار سے فلاحی تنظیم کی ایمبولینس کے ذریعے اغواء کی کوشش کر رہے تھے، بازیاب کرائی جانے والی خاتون اورنگی ٹاؤن بلال کالونی کی رہائشی ہے۔


    مزید پڑھیں :  سعود آباد میں لڑکی پر تیز دھار آلے سے وار


    پولیس کے مطابق سنی نامی ملزم موبائل فون پرخاتون کودھمکیاں دیتا تھا، کے کے ایف کی ایمبولینس کے ڈرائیور نے 3ساتھیوں کے ساتھ خاتون کو گھرسے اغواکرنے کی کوشش کی، فوری کارروائی کرکے4 ملزمان کو گرفتارکیا اور ایمبولینس تحویل میں لے لی ہے۔

    گرفتار اغوا کاروں میں ضمیر ، فراز ، محمد ابراہیم اور محمود عالم شامل ہیں جبکہ ملزم سنی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • چیف جسٹس کا جڑواں شہروں میں خواتین کی اسمگلنگ کا ازخودنوٹس

    چیف جسٹس کا جڑواں شہروں میں خواتین کی اسمگلنگ کا ازخودنوٹس

    اسلام آباد : چیف جسٹس ثاقب نثار نے جڑواں شہروں میں خواتین کی اسمگلنگ کا ازخود نوٹس لے لیا، آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں سے ڈیڑھ سو سے زائد خواتین کے لاپتہ ہونے کی خبروں پر چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور اغواکی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ازخود نوٹس لے لیا۔

    چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد اورّ آئی جی پنجاب سے تین دن میں رپورٹ مانگ لی ہے۔

    رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق نوٹس میڈیا رپورٹس پر لیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی چالیس سالہ خاتون کو اغوا کرکے افغانستان منتقل کیا گیا، اغواکاروں نے تین لاکھ تاوان طلب کیا ہے ، پیسہ نہ ملنے کی صورت میں خاتون کو مزید آگے فروخت کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

    میڈیارپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ اس طرح سے ڈیڑھ سو سے زائد خواتین کو اغوا کرکے افغانستان پہنچایا جاچکا ہے جبکہ پولیس کارروائی سے گریزکرتے ہوئے تاخیری حربے استعمال کرتی ہے۔