Tag: women killed

  • بیٹی کی پیدائش پر خاوند اور سسرالیوں کا بہیمانہ تشدد، خاتون جاں بحق

    بیٹی کی پیدائش پر خاوند اور سسرالیوں کا بہیمانہ تشدد، خاتون جاں بحق

    بہاولنگر میں بچی کی پیدائش پر خاوند اور سسرالیوں نے بہیمانہ تشدد کرکے خاتون کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ خادم آباد کالونی میں پیش آیا، جہاں شوہر اور سسرالیوں نے بیٹی پیدا ہونے پر بیوی کو قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ شمائلہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دی گئی، تھانہ سٹی بی ڈویژن میں مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد مرکزی ملزم مقتولہ کے خاوند کو گرفتار کرلیا گیا۔

    گزشتہ روز بھی بیٹی کی پیدائش پر سسرالیوں نے خاتون پر تشدد کیا تھا، صوبہ پنجاب کے ضلع شکر گڑھ میں مبینہ طور پر بیٹا نہ پیدا کرنے پر سسرالیوں نے بہو کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زہر بھی پلاکر نیم مردہ حالت میں میکے کے باہر پھینک کر چلے گئے تھے۔

    خاتون کی والدہ نے بتایا تھا کہ بیٹی کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی، ڈیڑھ ماہ کی بچی ہے، بیٹا نہ پیدا کرنے پر تشدد کیا گیا، سسرالیوں نے زہر دے کر گھر کے باہر پھینکا اور چلے گئے۔

  • کراچی، صدر کے علاقے سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد

    کراچی، صدر کے علاقے سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد

    کراچی: شہرِ قائد کے علاقے صدر میں واقع ہوٹل سے خاتون کی پھندا لگی نعش برآمد ہوئی ہے‘ مقتولہ نے دو ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں واقع ہوٹل سے فرحین نامی خاتون کی نعش برآمد ہوئی ہے، مقتولہ کا تعلق اسلام آباد سے بتایا جاتا ہے۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ نے دو ماہ قبل ہی پسند کی شادی کی تھی، مقتولہ کی شناخت 28 سالہ فرحین کے نام سے ہوئی ہے۔

     دادو کینال نہر سے 20 سالہ خاتون کی لاش برآمد


    رات گئے خاتون کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ خاتون کی نعش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد صورتحال واضح ہوسکے گی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد مقتولہ کا شوہر دبئی فرار ہوگیا ہے، پولیس نے شبے کی بنیاد پر مقتولہ کے شوہرکے دوست سعید کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

  • بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ،  بزرگ پاکستانی خاتون شہید

    بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، بزرگ پاکستانی خاتون شہید

    سیالکوٹ : بھارتی فوجیوں نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے ورکنگ باﺅنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کر دی ، جس کے نتیجے میں معمر خاتون رشیدہ بی بی شہید ہوگئیں،تاہم انکی میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلابھارتی فوجی خوف کا شکار ہے ، پاکستانی خواتین اور بچوں سےبھی خطرہ محسوس کرنےلگے، بھارتی فوجیوں نے ضعیف العمر پاکستانی ذہنی مریضہ رشیدہ بی بی کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    سیالکوٹ پھکلیان کی رہائشی ذہنی مریضہ رشیدہ بی بی جمعے کی رات غلطی سے ورکنگ باؤنڈری عبور کر گئیں تھیں، جس کے بعد بی ایس ایف اہلکاروں نے معمر خاتون پر فائر کھول دیا، گولی لگنے سے رشیدہ بی بی موقع پر ہی شہید ہوگئیں، رشیدہ بی بی کاذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسزنےخاتون کی لاش پاکستان رینجرزکے حوالے کردی ہے۔


    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی ایل او سی پرفائرنگ، تین جوان شہید


    یاد رہے چند روز قبل بھی  بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے تھے۔

    شہید ہونے والوں میں نائیک غلام رسول، نائیک عمران ظفر، سپاہی امام بخش شامل تھے

  • لاہور: ڈکیتی میں مزاحمت،حاملہ خاتون قتل

    لاہور: ڈکیتی میں مزاحمت،حاملہ خاتون قتل

    لاہور: ڈکیتی کےدوران مزاحمت پر حاملہ خاتون کو قتل کردیا گیا جبکہ اسپتال میں نومولود بچے کو بچا لیا گیا ہے۔

    لاہور میں برانڈرتھ روڈ کا رہائشی نوجوان عثمان اپنی حاملہ بیوی آمنہ کو لے کر تفریح کے لئے اپنی گاڑی پر باہر نکلا تو سندر داس روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے روکا اور اس سے پندرہ ہزار روپے کی رقم چھین لی۔

    بیوی آمنہ کا زیور مانگنے پر عثمان نے مزاحمت کی تو ڈاکو نے ایک گولی چلائی، جو آمنہ کے سر پر لگی اور وہ شدید زخمی ہو گئی۔ ڈاکو لوٹ مار اور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔

    زخمی آمنہ کو سروسز اسپتال پہنچایا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ بعد میں ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے آمنہ کے بچے کو بچا کر انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا۔

    آمنہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔

  • بھارتی اشتعال انگیزی کا نشانہ بننے والے خاتون فریدہ ہسپتال میں دم توڑ گئی

    بھارتی اشتعال انگیزی کا نشانہ بننے والے خاتون فریدہ ہسپتال میں دم توڑ گئی

    اسلام آباد : لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا نشانہ بننے والے خاتون فریدہ ہسپتال میں توڑ گئی ہیں، اس طرح گذشتہ ایک ہفتے کے دوران لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کی تعداد چار ہوگئی ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی فریدہ انتقال کرگئی، کوٹلی کی رہائشی فریدہ 8 اگست کو بھارتی افواج کی جانب سے فائرنگ سے زخمی ہوئی تھی۔

    ضلع کوٹیلی کے گاؤں ندھری کی اٹھائیس سالہ فریدہ آٹھ اگست کو جندروٹ سیکٹر پر بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئی تھی، جسے علاج کیلئے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں منگل کی صبح دم توڑ گئی۔

    اس سے قبل چار اگست کو ورکنگ باؤنڈری کے پھکلیاں سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین شہری دم توڑ گئے تھے ، اس طرح ایک ہفتے کے دوران چار پاکستانی شہری بھارتی اشتعال انگیزی کا نشانہ بن چکے ہیں۔

  • عراق میں 150 خواتین کے سر قلم

    عراق میں 150 خواتین کے سر قلم

    بغداد: عراق میں وزارت برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ دہشت گرد تنظیم ’دولت اسلامی داعش‘کے ایک مقامی کمانڈرابوانس اللیبی نے فلوجہ میں جہاد بالنکاح سے انکاری 150خواتین کے سرقلم کردیے ہیں۔

    مقتول خواتین میں بعض کم عمر جب کہ کئی حاملہ عورتیں بھی شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق وزارت انسانی حقوق کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ داعشی دہشت گرد نے اپنے ساتھی دہشت گردوں سے مل کر فلوجہ میں جنگجوئوں سے شادی سے انکاری خواتین کو چن چن کر گولیوں کا نشانہ بنایا۔ قتل کی گئی خواتین کو الزغارید کی گولان کالونی اور الصقلاویہ میں دو اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا ہے۔

    بیان میں بتایا گیاہے کہ دہشت گردوں نے فلوجہ کی جامع الحضرہ المحمدیہ مسجد کو ایک جیل میں تبدیل کررکھا ہے جہاں سیکڑوں مرد و زن کویرغمال بنایا گیا ہے۔ انہیں جبرا داعش کی بیعت پرمجبور کیا جاتا ہے اور انکارپر سرقلم کردیا جاتا ہے۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں داعش کی جانب سے فلوجہ میں نماز جمعہ کے بعد ایک پمفلٹ تقسیم کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ قیدی بنائی گئی خواتین داعشی جنگجوئوں کے لیے جہاد بالنکاح کے طورپرحلال ہیں۔ حتیٰ کہ اسلام کے نام لیوائوں کے ہاں بہنوں، پھوپھیوں اور خالائوں کے خونی رشتوں کی حرمت کی کوئی قید بھی نہیں۔ داعشی جنگجوئوں کی جنسی تسکین کے لیے کم سن بچیوں کے ساتھ جبری شادی کو بھی جائزقرار دے رکھا ہے۔