Tag: women murder

  • سابق دیور نے طلاق یافتہ حاملہ بھابھی کو قتل کردیا

    سابق دیور نے طلاق یافتہ حاملہ بھابھی کو قتل کردیا

    کراچی کے علاقہ بغدادی میں سابق دیور نے طلاق یافتہ حاملہ بھابھی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خاتون سیکیورٹی گارڈ کی شکایت کرنے نجی اسپتال آئی تھی، خاتون کی اسپتال میں موجودگی کی خبر ڈیوٹی سیکیورٹی گارڈ نے قاتل کو فون پر دی۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ امید سے تھی اور معائنہ کیلئے اسپتال آتے جاتے سیکیورٹی گارڈ اسے تنگ کرتا تھا، خاتون سیکورٹی گارڈ کی شکایت کرنے اسپتال آئی تھی جہاں تعینات سیکورٹی گارڈ عبد الحفیظ نے قاتل ارباز کو فون پر خبر دی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ارباز نے اسپتال کے باہر فائرنگ کر کے قتل کیا، پولیس نے سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر مفرور قاتل ارباز کی تلاش شروع کر دی، جبکہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی۔

  • لی مارکیٹ میں 4 خواتین کا لرزہ خیز قتل، پولیس تحقیقات شروع، گھر کا سربراہ زیر حراست

    لی مارکیٹ میں 4 خواتین کا لرزہ خیز قتل، پولیس تحقیقات شروع، گھر کا سربراہ زیر حراست

    کراچی: شہر قائد کے علاقے لی مارکیٹ میں 4 خواتین کے لرزہ خیز قتل کے سلسلے میں پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں، اور گھر کے سربراہ کو زیر حراست لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے مشہور علاقے لی مارکیٹ میں ایک گھر میں چار خواتین کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور عمارت اور نالے کے اطراف چیکنگ کی گئی۔

    پولیس نے شک کی بنیاد پر گھر کے سربراہ اور بیٹوں کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد سے بیانات لیے جائیں گے، پڑوسیوں کے بیانات بھی حاصل کیے جائیں گے۔

    پولیس حکام کے مطابق عمارت کے باہر کئی عمارتوں پر کیمرے موجود ہیں، جن سے فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں، لاشوں کے ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا بھی انتظار کریں گے۔

    ادھر زیر حراست گھر کے سربراہ فاروق کے داماد مصدق نے اپنا بیان دیتے ہوئے کہا ’’فاروق میرے سسر ہیں، میں کیٹل فارم کا کام کرتا ہوں، فاروق میرے ساتھ ہی کام کرتے تھے، پولیس انھیں شک کی بنیاد پر لے گئی۔‘‘

    فاروق کے دونوں بیٹوں کے بارے مٰں داماد مصدق کا کہنا تھا کہ ان میں سے بلال کوسٹر چلاتا ہے، جب کہ دوسرا بیٹا علی فارغ بیٹھا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات لی مارکیٹ زینب آرکیڈ کی چھٹی منزل سے 4 خواتین کی لاشیں ملی تھیں، جنھیں تیز دھار آلے سے مارا گیا تھا، جس پر پولیس نے گھر کے سربراہ فاروق اور اس کے 2 بیٹوں کو گھر سے حراست میں لے لیا ہے، قتل ہونے والوں میں فاروق کی بیوی، بیٹی، بہو اور نواسی شامل ہیں، پولیس کو شبہ ہے کہ قتل میں گھر کا قریبی فرد ملوث ہے، گھر کا سربراہ فاروق اور ایک بیٹا ٹرانسپورٹ اور مویشیوں کا کاروبار کرتا ہے۔

  • کراچی : پسند کی شادی کرنے والی ایک اور خاتون کا غیرت کے نام پر قتل

    کراچی : غیرت کے نام پر ایک اور خاتون کو قتل کردیا گیا، مقتولہ کا جرم یہ تھا کہ اس نے گھر والوں کی ناراضگی مول لے کر پسند کی شادی کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لسبیلہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نایاب بی بی زوجہ یوسف کمال نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی، مقتولہ نایاب کا آبائی تعلق چارسدہ سے تھا اور وہ دو بچوں کی ماں تھی۔

    پولیس کے مطابق قتل میں خاتون کے چچا سمیت دیگر رشتےدارملوث ہیں، مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    واردات سے متعلق پولیس کو بیان دیتے ہوئے مقتولہ کے پڑوسی اظہر گل نے بتایا کہ مقتولہ نایاب اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ ایک سال سے رہائش پذیرتھی، متاثرہ خاندان میرے بھائی کے گھر میں کرائے پر مقیم تھا۔

    پڑوسی کے مطابق مقتولہ دو سالہ بیٹی اور6ماہ کے بیٹے کی ماں تھی، مقتولہ کاشوہر یوسف بہادرآباد میں ڈرائیور کی نوکری کرتا ہے، خاتون کا شوہر قتل کرنے والے ملزمان کے تعاقب میں گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں خاتون اور دیور غیرت کے نام پر قتل

    واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور اُس کے دیور کو قتل کردیا گیا تھا، مقتولین کا تعلق بلوچستان سے تھا، مقتولہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ سالے نے فون کر کے بتایا ہم نے انہیں قتل کردیا۔

    فضیلہ کے خاوند تاج محمد نے پولیس کو بیان دیا کہ ہم نے پسند کی شادی کی تھی جس سے لڑکی کے گھر والے خوش نہیں تھے، میں شارجہ میں تھا وطن واپس آیا تو سالے نے فون کر کے بتایا کہ ہم نے تمھارے بھائی اور بیوی کو قتل کردیا ہے اُن کی لاشیں اٹھوا لو۔