Tag: women police

  • سیاحوں کی حفاظت کے لیے کالاش قبیلے کی خواتین پولیس اہلکار

    سیاحوں کی حفاظت کے لیے کالاش قبیلے کی خواتین پولیس اہلکار

    پشاور: وادی چترال کے قبیلے کالاش کی بہادر خواتین پولیس میں شامل ہو کر سیاحوں کی حفاظت کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

    کالاش قبیلے کی خواتین اپنی بہادری کی وجہ سے بے حد مشہور ہیں۔ یہ خواتین کالاش میں آنے والے سیاحوں کی حفاظت کے لیے بھی کمر بستہ ہیں۔

    خیبر پختونخواہ پولیس میں اسپیشل سروس ڈیوٹی پر موجود 11 خواتین سیاحوں کو علاقے کے رسم و رواج سے آگاہ کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ سیاحوں کو سیکیورٹی بھی فراہم کرتی ہیں۔

    چترال کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرقان بلال کا کہنا ہے کہ یہ خواتین سنہ 2013 سے یہ ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں۔

    کالاش قبیلے سے کل 86 افراد سیکیورٹی فورسز میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جن میں یہ 11 خواتین بھی شامل ہیں۔

    اس سے قبل رواں برس عام انتخابات میں کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے وزیر زادہ پہلی بار اپنے قبیلے کی نمائندگی کرنے صوبائی اسمبلی پہنچے ہیں۔

    وزیر زادہ نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر فتح حاصل کی اور وہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے کالاشی شخص ہیں جو اسمبلی میں پہنچے ہیں۔

  • پنجاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبلز کی شاندارپاسنگ آوٹ پریڈ

    پنجاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبلز کی شاندارپاسنگ آوٹ پریڈ

    لاہور : پولیس ٹریننگ اسکول سے 330 لیڈی پولیس نے تربیت مکمل کرلی، اس موقع آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی لیڈی کانسٹیبلزکی شاندارپاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی، اس موقع پرگراونڈ نعروں سے گونج اٹھا، چوہنگ پولیس ٹریننگ اسکول لاہورسے تربیت مکمل کرنے والی خواتین اہلکاروں نے مارچ پاسٹ کیا اور مہمان خصوصی آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی۔

    آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملادے گی، جدید تربیت ہی فورسز کو چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دیتی ہے، ملک کی ترقی میں خواتین کا کرداراہمیت کا حامل ہے۔

    ملک کی ترقی میں خواتین کا کرداراہمیت کا حامل ہے، آئی جی پنجاب

    مشتاق سکھیرا نے کہا کہ پولیس ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے، پہلےپولیس میں خواتین کی نمائندگی نہ ہونےکے برابر تھی، نئے تربیت یافتہ اہلکار ملک میں امن کیلئے کام کریں گے،ملک کو آج اندرونی وبیرونی خطرات کا سامنا ہے، دشمن ملک کو نقصان پہنچانے کیلئے گھات لگائے بیٹھے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس ملک کو درپیش چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہے، ویمن سیفٹی ایپلی کیشن متعارف کرائی گئی ہے، آج خواتین کی پولیس میں نمائندگی 5فیصد ہوگئی ہے۔

    پنجاب پولیس کی تین سو تیس خواتین کانسٹیبلز نے تربیت مکمل کی اس موقع پر نمایاں کارگردگی دکھانے والی خواتین اہلکاروں کو انعامات بھی دیئے گئے ہیں۔