Tag: Women prisoners

  • پشاور جیل میں خواتین قیدیوں کو سلائی کڑھائی کی تربیت

    پشاور جیل میں خواتین قیدیوں کو سلائی کڑھائی کی تربیت

    پشاور : خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کی سینٹرل جیل میں قید خواتین کی فلاح وبہبود کیلئے انہیں دستکاری اور دیگر امور کی تربیت دی جاتی ہے۔

    پشاور سینٹرل جیل میں قیدیوں کی اصلاح کیلئے ایک لائبریری کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس سے قیدیوں کی بڑی تعداد مستفید بھی ہورہی ہے۔

    مختلف جرائم کی پاداش میں پشاور سینٹرل جیل آنے والی قیدی خواتین کو سلائی کڑھائی کا کام سکھایا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی سزا پوری کرنے کے بعد معاشرے میں عزت اور وقار کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کی نمائندہ شازیہ نثار نے جیل میں قید خواتین سے بات چیت کی اور ان کو درپیش مسائل اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

    جیل میں خواتین کو باقاعدہ کپڑوں کی ڈارفٹنگ کے بعد کٹنگ اور سلائی روزانہ کی بنیاد پر سکھائی جارہی ہے اس کے علاوہ خواتین اپنے فارغ اوقات میں رنگ برنگے دھاگوں کے ساتھ نقش نگاری کا ہنر بھی سیکھ رہی ہیں۔

  • بحرین کی جیلوں میں قید خواتین خطرناک مرض میں مبتلا

    بحرین کی جیلوں میں قید خواتین خطرناک مرض میں مبتلا

    بحرین کی جیلوں میں بھی کورونا وائرس پھیل گیا، مختلف جرائم میں ملوث قیدی خواتین اس موذی وبا کا شکار ہوگئی ہیں، قیدیوں کو ماسک اور سینیٹائزر فراہم کیے جارہے ہیں۔

    بحرینی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ویزوں کی خلاف ورزیوں کے الزام میں قید چند غیر ملکی خواتین کو کورونا لاحق ہو گیا ہے، جن کی مناسب طریقے سے دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

    بحرین میڈیا کے مطابق بحرینی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی شکار قیدی خواتین کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مناسب انتظام کیا گیا ہے۔

    جیل میں کورونا کے انسداد کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی ہیں جبکہ وائرس کی شکار قیدیوں کو علیحدہ کر دیا گیا ہے۔
    واضح رہے کہ بحرین میں 85 ہزار 705 افراد کو کورونا لاحق ہوا ہے جبکہ 338 افراد وبا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔