Tag: women rape

  • فلموں میں کام دلانے کا جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی

    فلموں میں کام دلانے کا جھانسہ دیکر خاتون سے زیادتی

    حیدرآباد: بھارت میں خواتین کی عصمت ریزی کے واقعات معمول بن گئے، فلموں میں کام دلانے کا جھانسہ دیکر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حیدرآباد میں فلموں کے اسسٹنٹ کو خاتون سافٹ ویر انجینئر کے ساتھ زیادتی کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت سدھارتھ ورما کے نام سے ہوئی ہے، اسے حیدرآباد کی گچی باؤلی پولیس نے گرفتار کرکے ریمانڈ پر بھیج دیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق سدھارتھ ورما، جو راگھویندر کالونی، کونڈا پور، گچی باؤلی میں رہائش پذیر ہے، کئی دستاویزی فلموں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کررہا ہے۔

    حال ہی میں اس کی ملاقات سافٹ ویئر کمپنی میں کام کرنے والی خاتون کے ذریعہ متاثرہ خاتون سے ہوئی۔

    ملزم نے خاتون کو فلموں میں کام کرانے کا جھانسہ دے کر اپنے گھر بلایا اور کولڈڈرنگ میں نشہ آور شئے ملا کر متاثرہ خاتون کو پلاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    شادی کے 15 دن بعد دلہن کا قتل، حقائق سامنے آگئے

    پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور سدھارتھ ورما کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر بھیج دیا۔

  • مدرسہ کی طالبہ سے چار افراد کی اجتماعی زیادتی

    مدرسہ کی طالبہ سے چار افراد کی اجتماعی زیادتی

    چکوال: مدرسہ کی چودہ سالہ طالبہ کو چار افراد نے اغواء کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

     مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی چودہ سالہ طالبہ نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ وہ کوٹ راجہ کی رہائشی ہے اور راولپنڈی کے ایک مدرسہ میں زیر تعلیم ہے۔وہ مدرسہ سے چھٹی کر کے واپس چکوال آ رہی تھی کہ مسافر وین کے کنڈیکٹر رفعت اسے چکمہ دے کر اپنے ہمراہ لے گیا اور کوٹ راجہ ڈیم کے چوکیدار کے بیٹے ضیغم،باسط اور شفقت نے اسے ساری رات ڈیم پر رکھا اور باری باری زیادتی کی جب حالت غیر ہو گئی تو شفقت اور فرحت مجھے ڈھڈیال لے گئے وہاں کئی دن رکھا اور مجھے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

    پولیس اسٹیشن ڈھڈیال نے مقدمہ دارج کر لیا ہے تاہم ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس ابھی انہیں گرفتار نہیں کر رہی اور متاثرہ لڑکی کے والد پر راضی نامہ کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے،اسپتال ذرائع نے ابتدائی طور پر زیادتی کی تصدیق کر دی ہے۔