Tag: WOMEN

  • اقوام متحدہ کے زیراہتمام میڈیا میں خواتین کے کردارپرسیمینار

    اقوام متحدہ کے زیراہتمام میڈیا میں خواتین کے کردارپرسیمینار

    اسلام آباد: اقوامِ متحدہ کی 70ویں سالگرہ کے موقع پریواین سسٹم اوربحریہ یونیورسٹی کے اشتراک سے میڈیا، فوٹو جنرلزم اورڈاکیومنٹری میکنگ کے شعبے میں میں خواتین کے بڑھتے ہوئے کردارپرمباحثے کا انعقاد کیا گیا۔

    سیمنارکے انعقاد کا مقصد میڈیا کے نمائندوں میسرمواقع اور درپیش مسائل پر گفتگو کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔ سیمینار میں میڈیا انڈسٹری میں خواتین کے کردار اور انہیں درپیش مسائل پر خصوصی گفتگوکی گئی۔

    تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیرِمعیشت انجینئرخرم دستگیرتھے۔

    مقررین میں شرمین عبید چنائے، ضیا الدین احمد، فصیح زکاء،کیتھرائن ہوریلڈ، سارہ فرید، ڈائنے دیسوبیو اور جولیان پھیلان شامل تھے۔

    اس موقع پریو این انفارمیشن سنٹرکے ڈائریکٹر وٹیریو کیماروٹا کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کا مقصد پاکستان کے عوام کے مفاد میں میڈیا اور ترقی یافتہ دنیا کے درمیان تعاون کا فروغ ہے۔

    آسکرایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ انکے لئے پاکستانی عورت ہونا ہی ان کاسب سے بڑا سرمایہ ہے اورپاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ اس کی خواتین ہیں۔

  • لاہور میں پنک رکشے سڑکوں پر رواں دواں

    لاہور میں پنک رکشے سڑکوں پر رواں دواں

    لاہور: پنک رکشے سڑکوں پر رواں دواں ہوتے ہی خواتین کی خوشیوں کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔

    لاہور کی مال روڈ پر دوڑتے یہ پنک رکشے صنفِ نازک کس خوبصورتی سے چلا رہی ہیں یہ دیکھ کر مرد بھی حیران ہیں۔

    کس مزے سے پنک رکشے کا انجن چالو کیا ہے اور پھر رفتار ایسی بڑھائی کہ سواریاں جھوم جھوم اٹھی ہیں،خواتین ہی چلائیں گی اور خواتین ہی سفر کریں گی، یعنی پنک رکشے میں بیٹھ کر آپ چاہے میک اپ درست کریں کوئی نہیں تاڑے گا۔

    اب تک پانچ پنک رکشے تیار ہو چکے ہیں جنہیں چلانے کے لئے خواتین کی بھی تیاری بھرپور ہے۔

  • فواد خان کو ’خواتین‘ سے ڈر لگتا ہے

    فواد خان کو ’خواتین‘ سے ڈر لگتا ہے

    ممبئی: پاکستان کے ناموراداکارفواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں خواتین سے ڈرلگتا ہے۔

    جی ہاں ! بالی وڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں کیونکہ انہیں نہ کہنا مشکل ہوتا ہے۔

    فواد خان نے اس حیرت انگیز بات کا انکشاف بھارتی پروگرام ’’ لک ہوازٹاکنگ‘‘ میں کیا کہ وہ خواتین کا سامنا کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں۔

    فواد خان پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں تہلکہ مچانے کے بعد اب بالی وڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر منوانے میں مصروف ہیں اور بھارتی اداکارہ سونم کپورکے ساتھ ’خوبصورت‘ نامی فلم کی کامیابیاں سمیٹ چکے ہیں۔

    فواد خان آئندہ آنے والی فلم ’کپوراینڈ سنز‘ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہردکھائیں گے جس میں ان کے ہمراہ عالیہ بھٹ اور سدہارتھ ملہوترا بھی جلوہ گر ہوں گے۔

    فواد خان ایک اور فلم اے دل ہے مشکل میں بھی ایک مختصر دورانیے کا کردارادا کریں گے جس میں مرکزی کردار عمران عباس، ایشوریہ بچن، انوشکا شرما اور رنبیر کپورادا کررہے ہیں۔

  • مردہ قرار دی گئی خاتون مردہ خانے میں زندہ ہوگئی

    مردہ قرار دی گئی خاتون مردہ خانے میں زندہ ہوگئی

    برلن: جرمنی کا ایک ڈاکٹر اس وقت مشکل میں پھنس گیا جب اس نے ایک زندہ عورت کو مردہ قرار دے کر مردہ خانے بھیج دیا۔

    استغاثہ نے ڈاکٹر پر الزام عائد کیا ہے کہ اس کی غفلت کے سبب 92 سالہ خاتون کو جسمانی نقصان پہنچا۔

    برطانوی جریدے نے ڈاکٹر کا نام آشکار کیے بغیر انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر کو جرمانے سے لے کر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خاتون کے نگہبان نے جب دیکھا کہ ان کی نبض ڈوبی ہوئی ہے تو اس نے ڈاکٹر کو طلب کیا جس نے خاتون کو مردہ قراردے دیا۔

    کچھ دیر بعد مردہ گھر کی ایک کارکن نے جب مردہ خانے سے چلانے کی آواز سنی تو اندر گئی تو کیا دیکھتی ہے کہ بزرگ خاتون زندہ ہیں۔

    بزرگ خاتون دو دن بعد عارضہ قلب کے سبب اسپتال میں انتقال کرگئی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی موت کا ٹھنڈے مردہ خانے میں وقت گزارنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • الیکشن کمیشن نے خواتین کو ووٹ دینے سے روکنے کا نوٹس لے لیا

    الیکشن کمیشن نے خواتین کو ووٹ دینے سے روکنے کا نوٹس لے لیا

    پشاور : الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو ووٹ کے حق سے روکنے کی رپورٹ کا نوٹس لے لیا جبکہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے سات کروڑسے زائد بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت اور ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ خواتین کو ووٹ سے روکنے سے متعلق اعلانات معاہدے اور کسی بھی اقدام کو ہر صورت روکا جائے کیونکہ خواتین کو ووٹ سے روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

    تمام حلقوں کو مانیٹر کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے اور خواتین کو ووٹنگ سے روکنے سے متعلق شکایات کا فوری نوٹس لیا جائے گا۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے سات کروڑسے زائد بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور بیلٹ پیپرز اور انتخابی سامان کی ترسیل کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سخت سیکورٹی میں سامان کی ترسیل کی جائے گی اور انتیس مئی کو یہ سامان ریٹرننگ افسران کے سپردکیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا میں تیس مئی کو بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں۔

  • ایشین گیمز کی فاتح ویمن کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

    ایشین گیمز کی فاتح ویمن کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

    لاہور:پاکستانی ویمن کر کٹ ٹیم ایشین گیمزمیں گولڈ میڈل جیتنے کےبعد وطن واپس پہنچ گئی۔

     اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے ایشین گیمز میں گولڈمیڈل جیتنے والی پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی،نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکپتان ثناء میر کا کہنا تھا کہ دوسری بار گولڈ میڈل جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں،اپ سیٹ کے خطرے کے باعث میچز آسان نہ تھے مگر مشترکہ کوششوں اور محنت سے کامیابی ممکن ہوئی ۔

    کپتان ثناء میر نے حکام سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے 2010 میں کرکٹ گراونڈ دینے کا اعلان کیا گیا تھا جو تاحال پورا نہیں کیا گیا انکا کہنا تھا کہ ٹیم نے کسی بھی میچ کو آسان نہیں لیا محنت سے فتح حاصل کی،اس موقع پر کوچ محتشم رشید کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی مضبوطی سےنئے کھلاڑیوں کو موقع ملے گا، انکا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ جتنا زیادہ مضبو ط ہوگا اتنا ہی نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔