Tag: Women’s Fighting

  • خواتین مسافروں میں دوران پرواز لڑائی، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

    خواتین مسافروں میں دوران پرواز لڑائی، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

    کویت ائیر ویز کی پرواز میں خواتین مسافروں کے جھگڑے کے باعث کپتان نے طیارے کو فوری طور پر واپس بنکاک ائیرپورٹ پر لینڈ کرادیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسافر طیارہ تھائی لینڈ سے کویت کی جانب رواں دواں تھا کہ سفر کے دوران کچھ خواتین مسافر آپس میں لڑ پڑیں جس سے دیگر مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    چنانچہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے جہاز کے عملے کو پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔

    فضائی کمپنی نے سابقہ ٹوئٹر ‘ایکس’ پر پوسٹ کئے گئے ایک بیان میں بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کے روزپرواز KU-414 میں پیش آیا۔

    کمپنی نے مزید کہا کہ صورتحال بے قابو ہونے پر پائلٹ نے سیکیورٹی کے طریقہ کار کی تعمیل کرتے ہوئے ہوائی اڈے پر واپس آنے کا فیصلہ کیا۔

    ایئر لائن کمپنی نے تمام مسافروں پر سفری ضوابط کی پابندی پر زور دیا، کویت ایئرویز نے بیان میں کہا کہ ‘خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے تمام قانونی اقدامات کرے گی’،

    کویتی پبلک پراسکیوشن کے مطابق تھائی لینڈ سے آنے والی پرواز میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    دورانِ پرواز طیارے میں فون پھٹنے سے کھلبلی مچ گئی

    حکام کے مطابق دوران پرواز تشدد کے ارتکاب کے الزام میں دونوں خواتین کوگرفتار کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

  • ساڑھیوں کی سیل : شاپنگ سینٹر میں خواتین گتھم گتھا، ویڈیو وائرل

    ساڑھیوں کی سیل : شاپنگ سینٹر میں خواتین گتھم گتھا، ویڈیو وائرل

    اس بات سے تمام لوگ متفق ہیں کہ خواتین چاہے دنیا کے کسی بھی خطے سے تعلق رکھتی ہوں ان کو خریداری کا شوق جنون کی حد تک ہوتا ہے اور اسی شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ کسی اصول اور پابندی کی پروا نہیں کرتیں۔

    کچھ ایسی ہی صورتحال بھارت کے ایک شاپنگ مال پیش آئی جہاں ساڑھیوں کی بمپر سیل لگی ہوئی تھی اور شہر بھر کی بے شمار خواتین اس سے مستفید ہونے کیلئے مقررہ مقام پر پہنچ چکی تھیں۔

    سیل کی خریداری میں اس وقت اہم ڈرامائی موڑ آیا جب وہاں اچانک دو خواتین آپس میں گتھم گتھا ہوگئیں اور ایک دوسرے کے بال کھنچتے ہوئے تھپڑوں کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔

    اس موقع پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے غصے میں بپھری ہوئی دونوں خواتین کو بمشکل قابو کیا اور انہیں علیحدہ کرتے ہوئے شاپنگ سینٹر سے باہر نکال دیا۔

    بنگلورو کے تجارتی مرکز میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جس پر صارفین مختلف قسم کے دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔