Tag: womens right

  • سپریم کورٹ کا خواتین کو "وراثتی جائیداد” میں حق دینے سے متعلق اہم فیصلہ

    سپریم کورٹ کا خواتین کو "وراثتی جائیداد” میں حق دینے سے متعلق اہم فیصلہ

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے خواتین کو وراثتی جائیداد میں حق دینے سے متعلق فیصلہ جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ خواتین کے وراثتی حقوق سےمتعلق اقدامات نہ کرنا افسوسناک ہے، محض چن دوسائل رکھنے والی خواتین ہی وراثتی حقوق کیلئےعدالت آتی ہیں جبکہ عدالتوں میں جائیداوں کےمقدمات سست روی سےچلتے ہیں۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ موجودہ کیس کاچار عدالتی فورمزسےہوکر تیرہ سال بعد فیصلہ ہوا، ریاست کوخواتین کےوراثتی حقوق کاخود تحفظ کرنا چاہیے، خواتین کو وراثتی جائیدا دسےمحروم رکھنا خود مختاری سےمحروم رکھنا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل انکوائری سے متعلق اہم عدالتی فیصلہ جاری

    عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ صدراور صوبائی گورنرز پر پرنسپل پالیسز پیش کرنا آئینی ذمہ داری ہے، امید ہے کہ صدراورگورنرزاپنی آئینی زمہ داریاں پوری کریں گے۔

    واضح رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ بھی وراثت میں خواتین کے حق سے متعلق اپنا فیصلہ سناچکی ہیں، رواں سال اکتیس جولائی کو بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ وراثت پہلے تمام شیئر ہولڈرزبشمول خواتین کے نام منتقل کی جائے اور پھر اس کے بعد اس کے انتقال کی کارروائی کی جائے ۔

    بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس کامران ملا خیل پر مشتمل بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ قرآن مجید میں کیا گیا ہے جس سے انکار کسی صورت نہیں کیا جاسکتا لہذا خواتین اپنے متوفی کی میراث میں حقدار ہیں۔

  • خواتین صرف روٹی بنانے اور پانی بھرنے کیلئے نہیں ہے،خورشید شاہ

    خواتین صرف روٹی بنانے اور پانی بھرنے کیلئے نہیں ہے،خورشید شاہ

    سکھر : پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہم عورتوں کو وہ مقام نہیں دے سکے جو ان کا حق ہے، خاتون صرف روٹی بنانے اور پانی بھرنے کیلئےنہیں ہے، معاشرے میں تبدیلی تب آئی گی جب ہم نصاب خواتین کو ہاتھ میں دیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں خواتین کے حوالے سے کہا خواتین کا حق مردوں کے برابر ہے مگر مردوں کنجوسی کرتےہیں، نہ صرف ملک کے بلکہ پورے دنیا میں خواتین کا اہم کرداررہا ہے۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم عورتوں کو وہ مقام نہیں دے سکے جو ان کا حق ہے، عورتوں کا ایک بہت بڑا حصہ ہے، معاشرے میں تبدیلی تب آئی گی جب ہم نصاب خواتین کو ہاتھ میں دیں۔

    معاشرےمیں تبدیلی تب آئی گی جب ہم نصاب خواتین کو ہاتھ میں دیں

    پی پی رہنما نے کہا بھٹوصاحب کی حکومت میں خواتین کو بہت اہمیت دی گئی، ہماری حکومتیں گرلز پروگرام شروع کریں،گاؤں میں اسکولز بنائیں۔

    ان کا کہنا تھا فاطمہ جناح نے پاکستان بنانے میں ایک بڑا کرادار ادا کیا اور رانا لیاقت علی کی بات کریں وہ کسی گاؤں سے نہیں تھی جبکہ ملالہ یوسفزئی نے پرائمری اسکول میں تعلیم حاصل کی۔

    خورشیدشاہ نے کہا ہم اپنی ملک کے80فیصد سرمائےکوضائع کررہےہیں، خاتون صرف روٹی بنانے اور پانی بھرنے کیلئے نہیں ہے، پڑھی لکھی خاتون اپنے بچے کوبھی وہی ٹیلنٹ دیتی ہے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا ہم معاشرے کی تربیت کریں خواتین کا مقام ایک اہمیت رکھتا ہے، آج کا دن صرف خواتین کیلئے بات کروں گایہ ہی سیاست کی بات ہے۔

    انھوں نے مزید کہا ہمارےمعاشرے میں سیاستدان کےلفظ کوگالی سمجھا جاتا ہے، سیاست کانام خدمت کاہے، مسائل کے حل کا نام سیاست ہے۔