Tag: Women’s T20 Asia Cup

  • ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان کو شکست، بھارت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

    ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان کو شکست، بھارت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

    کوالالمپور : ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو7وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوالالمپور میں کھیلے جانے والے ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو باآسانی سات وکٹوں سے ہرا دیا۔

    ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف میچ جیت لیا۔ ویمن ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم ناکام ہوگئی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف72رنز بنائے۔

    کوئی کھلاڑی بہتر کارکردگی نہ دکھا سکی، ثناء میر20 اور ڈیانا بیگ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ ناہیدہ خان سب سے زیادہ 18رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ بھارت کی جاندار بولنگ کے سامنے پاکستان کی سات کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی نہ پہنچ سکیں۔

    جواب میں بھارتی ٹیم نے مذکورہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا،  سمرتی مندھانا اور ہرمن پریت کور نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا, اس کامیابی کےبعد بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ویمنز ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو 147 رنز سے شکست دے دی

    ویمنز ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو 147 رنز سے شکست دے دی

    کوالالمپور: ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان نے ملائیشیا کو باآسانی 147 رنز سے شکست دے دی، ندار ڈار کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوالالمپور میں کھیلے جانے والے میچ میں ملائیشیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، پاکستان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں بسمہ معروف کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 177 رنز بنائے۔

    ہدف کے تعقب میں ملائیشیا کی پوری ٹیم صرف 30 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ملائیشیا کی جانب سے ایک کھلاڑی درائی سنگھم 11 رنز بنا کر نمایاں رہیں، ندار ڈار نے پانچ رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ثنا میر کی حصے میں ایک وکٹ آئی۔

    قبل ازیں پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے بسمہ معروف کے شاندار 63 رنز اور ندا ڈار نے برق رفتار 27 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی، ملائیشیا کی اینا ہاشم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ندا ڈار کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، قومی ٹیم کا اگلا میچ 9 جون کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ گرین شرٹس اس سے قبل سری لنکا کو باآسانی شکست دی تھی جبکہ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم صرف ایک میچ میں بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔