Tag: Women’s World Cup final

  • تنازعات کے باوجود امریکی خواتین سوکر ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں

    تنازعات کے باوجود امریکی خواتین سوکر ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں

    امریکا کی خواتین سوکر ٹیم ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھا کر فائنل میں پہنچ گئی، بہترین کارکردگی کے ساتھ ساتھ پلیئرز کی انجری کے مسائل اور مختلف تنازعات نے انہیں دنیا بھر کی نظروں کا مرکز بنا دیا ہے۔

    فرانس میں ہونے والے خواتین فٹبال ورلڈ کپ 2019 میں امریکی ٹیم نے حیران کن کارکردگی دکھا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل امریکا اور نیدر لینڈز کے درمیان 7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    Congrats to the #USWNT for earning that tea. On to the final! 🇺🇸

    A post shared by Hillary Clinton (@hillaryclinton) on

    امریکی خواتین کی ٹیم اس سے قبل ایک میچ میں 13 گول کر کے سوکر میچز کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔

    خواتین سوکر ٹیم کی اس کارکردگی پر جہاں ان کی تعریف کی جارہی ہے وہیں مختلف تنازعات بھی ان کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔

    امریکی ٹیم کی پلیئر میگن راپینو نے ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں قومی ترانہ نہ گا کر بہت سے لوگوں کو خفا کردیا تھا۔ یہ حرکت انہوں نے اقلیتوں کے ساتھ ناانصافیوں کے خلاف بطور احتجاج کی۔

    وہ اس سے قبل سنہ 2016 میں بھی یہی عمل دہرا چکی ہیں جب وہ ایک میچ میں قومی ترانے کے دوران سیدھا کھڑے ہونے کے بجائے جھک گئیں، اس کا مقصد ملک میں نسلی بنیادوں پر ناانصافی اور منصوبہ بندی کے تحت استحصال کے خلاف احتجاج کرنا تھا۔

    امریکی خواتین سوکر ٹیم اس سے قبل اپنے جائز معاوضوں کے لیے عدالتوں کے چکر لگانے کی وجہ سے پہلے ہی خبروں میں ہے۔

    رواں برس مارچ میں امریکی خواتین سوکر ٹیم نے یو ایس سوکر فیڈریشن پر مقدمہ دائر کرتے ہوئے اپنا معاوضہ مرد سوکر پلیئرز کے برابر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں 28 خواتین پلیئرز کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کی جانب سے انہیں کہا گیا کہ ’کاروباری حقائق یہ ہیں کہ خواتین مردوں کے برابر معاوضے کی حقدار نہیں ہیں‘۔

    پلیئرز نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے مردوں کی ٹیم کے مقابلے میں زیادہ مقابلے کھیلے اور جیتے ہیں جبکہ ان کی وجہ سے فیڈریشن کے منافع میں بھی اضافہ ہوا، اس کے باوجود ان کے معاوضے مرد پلیئرز سے کم ہیں۔

    امریکا کی خواتین سوکر ٹیم نے اس سے قبل بھی کئی بار فیڈریشن سے یکساں معاوضوں کا مطالبہ کیا تھا تاہم ہر بار ان کا مطالبہ مسترد کردیا گیا۔

    اب جبکہ یہ ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے اور اس کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اس کی فتح کا اندازہ لگانا مشکل نہیں، تو انہیں امید ہے کہ اس بار وہ یہ مقدمہ ضرور جیتیں گی اور اپنا یکساں معاوضے کا حق حاصل کر کے رہیں گی۔

  • ویمنز ورلڈ کپ فائنل : بھارت اورانگلینڈ کےدرمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا

    ویمنز ورلڈ کپ فائنل : بھارت اورانگلینڈ کےدرمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا

    لندن : آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل آج میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان لارڈز کے میدان میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل لارڈز کے تاریخی میدان میں آج کھیلا جائے گا،جس میں بھارت اور میزبان انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

    آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

    خیال رہےکہ دونوں فائنلسٹ ٹیموں میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے سات میں سے چھ میچ جیتے جبکہ بھارت نے 7 میں سے 5 میچ جیتے۔

    یاد رہےکہ انگلینڈ کو گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    دوسری جانب بھارتی ٹیم نے دوسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے،اس سے قبل 2005 میں اس مقام پر پہنچی تھی۔


    ویمنز ورلڈ کپ : بھارت نےآسٹریلیا کوشکست دے کرفائنل میں جگہ بنالی


    واضح رہےکہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔