Tag: wonder park

  • کامیڈی اورایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ’’ونڈرپارک‘‘ کی نئی جھلکیاں ریلیز

    کامیڈی اورایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ’’ونڈرپارک‘‘ کی نئی جھلکیاں ریلیز

    لاس اینجلس : کامیڈی اورایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ’’ونڈرپارک‘‘ کی شرارتوں سے بھرپور نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں، فلم پندرہ مارچ کو پردے پردھوم مچائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق جنگلوں میں چھپے جادوئی ونڈر لینڈ کی دریافت اینی میٹڈ فلم ’’ونڈرپارک‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں بچی نے اپنے دوستوں کی مدد سے تباہ شدہ انوکھا پارک تعمیر کرنے کی ٹھان لی۔

    ہدایت کار ڈائی لین سی براؤن کی اس فلم کی کہانی ایک ایسی بچی اور اس کے دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو نت نئی رائیڈز کے شوقین ہوتے ہیں اور ایک ایسے جادوئی امیوزمنٹ پارک میں پہنچ جاتے ہیں جہاں ایک نئی دنیا اس کا انتظار کر رہی ہوتی ہے۔

    فلم ’’ونڈرپارک‘‘ پر دس کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے۔ اس کامیڈی فلم کے مختلف اینی میٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ معروف ہالی وڈ اداکارملا کیونس، جنیفیر گارنز، کین ہڈسن، جان اولیور، کین جیونگ، صوفیہ مالی، کیون چیمبر لن، بریانا ڈینسکی اور نوربرٹ لیو برٹز کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ فلم ’’ونڈرپارک‘‘ 15مارچ کو بڑے پردے پردھوم مچائے گی۔

  • تفریحی پارک پر مبنی نئی اینی میٹڈ ایڈونچرفلم ’’ ونڈر پارک ‘‘ کا نیا ٹریلر ریلیز

    تفریحی پارک پر مبنی نئی اینی میٹڈ ایڈونچرفلم ’’ ونڈر پارک ‘‘ کا نیا ٹریلر ریلیز

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی حیرت انگیزاور تفریحی پارک پرمبنی نئی اینی میٹڈ ایڈونچرفلم’’ ونڈر پارک‘‘ کانیا ٹریلر منظرعام پر آگیا۔

    ہدایت کار ڈائی لین سی براؤن کی اس فلم کی کہانی ایسی لڑکی گرد گھومتی ہے جو ایسے طلسماتی پارک میں پہنچ جاتی ہے،جہاں ایک نئی اور جادوئی دنیا اس کی منتظر ہوتی ہے۔

    اس کامیڈی فلم کے مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ معروف ہالی وڈ اداکارملا کیونس، جنیفیر گارنز، کین ہڈسن، جان اولیور، کین جیونگ، صوفیہ مالی، کیون چیمبر لن، بریانا ڈینسکی اور نوربرٹ لیو برٹز کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

    کامیڈی اورایڈونچرسے بھرپورفلم آئندہ سال پندرہ مارچ کو امریکی سنیماؤں کی زینت بنے گی۔