Tag: wonder woman

  • مہوش حیات نئی ونڈر وومن: اداکارہ بھی اپنی خواہش زبان پر لے آئیں

    مہوش حیات نئی ونڈر وومن: اداکارہ بھی اپنی خواہش زبان پر لے آئیں

    معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھی ونڈر وومن بننے کی خواہش ظاہر کردی، مداح پہلے ہی ان کے ونڈر وومن فلم میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیے جانے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

    مہوش حیات مس مارول میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد مداحوں کے دل میں گھر کر گئیں، حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی ویب سیریز مس مارول میں شاندار اداکاری دکھانے کے بعد مداحوں کو امید ہے کہ مہوش حیات کو اب ہولی وڈ سپر ہیرو وومن فلم ونڈر وومن میں بھی کاسٹ کیا جائے گا۔

    اب تک ونڈر وومن میں اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ گال گدوت مرکزی کردار ادا کرتی آئی ہیں۔

    مذکورہ سیریز کی دو فلمیں سامنے آچکی ہیں، جس میں گال گدوت کے کام کو سراہا گیا، تاہم مس مارول میں مہوش حیات کی اداکاری دیکھنے کے بعد کئی مداحوں نے خواہش ظاہر کی کہ اب پاکستانی اداکارہ کو اسرائیلی اداکارہ کی جگہ کاسٹ کیا جائے۔

    اب اس حوالے سے خود اداکارہ بھی اپنی دل کی بات زبان پر لے آئیں، اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں ونڈر وومن کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    مذکورہ تصویر میں ونڈر وومن کے کاسٹیوم میں گال گدوت کا چہرہ ایڈٹ کر کے ان کی جگہ مہوش حیات کا چہرہ لگایا گیا ہے، مہوش نے اپنی اسٹوریز پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے شاندار قرار دیا۔

    ابھی تک مارول اسٹوڈیوز نے ونڈر وومن کی تیسری فلم بنانے کا واضح اعلان نہیں کیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ 2025 تک سیریز کی تیسری فلم ریلیز ہوگی۔

  • مہوش حیات اگلی ونڈر وومن؟

    مہوش حیات اگلی ونڈر وومن؟

    معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات مس مارول میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد مداحوں کے دل میں گھر کر گئیں، مداحوں کا کہنا ہے کہ اب انہیں ونڈر وومن فلم کے مرکزی کردار میں کاسٹ کیا جانا چاہیئے۔

    حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی ویب سیریز مس مارول میں شاندار اداکاری دکھانے کے بعد مداحوں کو امید ہے کہ مہوش حیات کو اب ہولی وڈ سپر ہیرو وومن فلم ونڈر وومن میں بھی کاسٹ کیا جائے گا۔

    ونڈر وومن بھی مارول اسٹوڈیو کی ہی فلم ہے، جس میں اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ گال گدوت مرکزی کردار ادا کرتی آئی ہیں۔

    اب تک مذکورہ سیریز کی دو فلمیں سامنے آچکی ہیں، جس میں گال گدوت کے کام کو سراہا گیا، تاہم مس مارول میں مہوش حیات کی اداکاری دیکھنے کے بعد کئی مداحوں نے خواہش ظاہر کی کہ اب پاکستانی اداکارہ کو اسرائیلی اداکارہ کی جگہ کاسٹ کیا جائے۔

    ٹویٹر پر متعدد مداحوں نے مہوش حیات کو گال گدوت کا بہتر نعم البدل قرار دیتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ انہیں ونڈر وومن میں کاسٹ کیا جانا چاہیئے۔

    مداحوں کی خواہش کے بعد حال ہی میں مہوش حیات اپنی پاکستانی فلم لندن نہیں جاؤں گا کے پریمیئر میں شریک ہوئیں تو وہاں ان سے ونڈر وومن سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔

    مہوش حیات نے مداحوں کی خواہش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مسکراکر جواب دیا اور امید کا اظہار کیا کہ مارول اسٹوڈیو مداحوں کی خواہش کا احترام کرے گا۔

    ابھی تک مارول اسٹوڈیو نے ونڈر وومن کی تیسری فلم بنانے کا واضح اعلان نہیں کیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ 2025 تک سیریز کی تیسری فلم ریلیز ہوگی۔

  • ونڈر وومن کا کردار کس سے متاثر ہو کر تخلیق کیا گیا؟

    ونڈر وومن کا کردار کس سے متاثر ہو کر تخلیق کیا گیا؟

    دنیا بھر میں تہلکہ مچا دینے والی خاتون سپر ہیرو کی فلم ونڈر وومن کا کردار کس سے متاثر ہو کر تخلیق کیا گیا ہے، مرکزی اداکارہ گیل گیڈٹ نے انکشاف کردیا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ گیل گیڈٹ کا کہنا ہے کہ ونڈر وومن کا مرکزی کردار شہزادی ڈیانا کی اصل زندگی سے متاثر ہے۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے گیڈٹ کا کہنا تھا کہ ونڈر وومن کا کردار شہزادی ڈیانا جیسی خصوصیات کا حامل اور ان کی اصلی زندگی سے بہت متاثر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے جب میں شہزادی ڈیانا کے بارے میں ایک دستاویزی فلم دیکھ رہی تھی تو اس کا ایک حصہ تھا جہاں انہیں دکھایا گیا کہ وہ ہمدردی سے بھرپور ہیں اور ہمیشہ لوگوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں تو مجھے خیال آیا انہیں ہماری ونڈر وومن ہونا چاہیئے۔

    گیڈٹ کا کہنا تھا کہ میں ونڈر وومن کے ذریعے ان کی شخصیت کو دنیا کو دکھانا چاہتی تھی۔

    واضح رہے کہ فلم میں ونڈر وومن کا اصل نام ڈیانا پرنس ہے تو یہ صرف ناموں کی مماثلت ہی نہیں ہے بلکہ جس طرح سے گیڈٹ اور ڈائریکٹر پیٹی جینکنز نے مل کر اس کردار کو پیش کیا ہے اس کے انداز بیاں میں بھی مماثلت ہے۔

  • ونڈر وومن برج خلیفہ پہنچ گئیں!

    ونڈر وومن برج خلیفہ پہنچ گئیں!

    دبئی: دنیا کی طویل ترین عمارت برج خلیفہ ونڈر وومن کے رنگوں سے سج گئی، برج خلیفہ پر ونڈر وومن کے ٹریلر کی جھلکیاں پیش کی گئیں۔

    متحدہ عرب امارات میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ ہالی ووڈ فلم ونڈر وومن کے رنگوں اور روشنیوں سے سج گئی، برج خلیفہ پر پہلے ونڈر وومن کی جھلملاتی تصاویر اور پھر اس کی آنے والی فلم کی جھلکیاں دکھائی گئیں۔

    ونڈر وومن کا دوسرا حصہ یعنی ونڈر وومن 1984 دنیا بھر میں 17 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا تاہم امریکا میں اسے کرسمس کے روز 25 دسمبر کو تھیٹرز اور ایچ بی او میکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Burj Khalifa (@burjkhalifa)

    ونڈر وومن 1984 کو رواں برس جون میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم کوویڈ 19 اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے سینما گھر بند ہونے کے باعث اسے ریلیز نہ کیا جاسکا۔

    اس کی پہلی فلم ونڈر وومن سنہ 2017 میں سامنے آئی تھی جو جنگ عظیم اول کے زمانے کی تھی، فلم میں ڈیانا (ونڈر وومن) کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک ہوتا ہے جس کے بعد وہ دنیا کو بچانے والے افراد کی پہلی صف میں جا کھڑی ہوتی ہے اور اپنی صلاحیتوں سے سب کو دنگ کردیتی ہے۔

    اس فلم کا دوسرا حصہ اب سنہ 1984 کے زمانے کا ہے، جہاں دور تو نیا ہے تاہم ونڈر وومن پہلے سے بھی زیادہ مستعد اور حیران کن ہے اور بجلی کی سی تیزی سے اپنی راہ میں آنے والے دشمنوں کو پچھاڑ رہی ہے۔

    فلم میں ونڈر وومن کا مرکزی کردار گال گیڈٹ نے ادا کیا ہے جبکہ امریکی اداکار کرس پائن بھی فلم میں موجود ہیں۔

  • ونڈر وومن کے مداحوں کے لیے زبردست خوشخبری

    ونڈر وومن کے مداحوں کے لیے زبردست خوشخبری

    ڈی سی کامکس اور وارنر بروز نے ونڈر وومن کا دوسرا حصہ ریلیز کرنے کا اعلان کردیا، فلم رواں برس 16 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

    3 سال قبل اپنی صلاحیتوں سے سب کو دنگ کردینے والی، تہلکہ مچادینے والی ونڈر وومن ایک بار پھر دھماکے دار انداز میں واپس آرہی ہے، ونڈر وومن 1984 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

    ونڈر وومن کا دوسرا حصہ دنیا بھر میں 16 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا تاہم امریکا میں اسے کرسمس کے روز 25 دسمبر کو تھیٹرز اور ایچ بی او میکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Gal Gadot (@gal_gadot)

    ونڈر وومن 1984 کو رواں برس جون میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم کوویڈ 19 اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے سینما گھر بند ہونے کے باعث اسے ریلیز نہ کیا جاسکا۔

    فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ گال گیڈٹ نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر لکھا کہ اس مشکل وقت میں فلم کو ریلیز کرنے کی زیادہ ضرورت ہے تاکہ خوشی کے چند لمحات حاصل ہو سکیں۔

    ونڈر وومن نے سب کو پچھاڑ دیا

    سنہ 2017 میں ڈی سی کامکس کی ونڈر وومن نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا تھا۔ اب تک تخلیق کیے گئے تمام سپر ہیروز کو ٹکر دیتی اور دشمنوں کو پچھاڑتی ونڈر وومن نے سپر وومن کے تصور کو نئی جہت دی۔

    اس سے پہلے سپر وومن پر بنائی گئی فلمیں اتنی زیادہ مقبول نہ ہوسکیں تاہم ونڈر وومن کی جاندار اداکاری اور اسکرین پلے نے مقبولیت اور پسندیدگی میں تمام سپر ہیروز فلموں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔

    سپر وومن یا ونڈر وومن کا آئیڈیا سب سے پہلے سنہ 1941 میں سامنے آیا جب ایک امریکی کامک سیریز میں ایک خاتون کو جادوئی اور ماورائی قوتوں کا حامل دکھایا گیا۔

    امریکی پرچم سے مشابہہ لباس میں ملبوس اس ونڈر وومن نے نہ صرف اس وقت خواتین کے بارے میں قائم تصورات کو کسی حد تک تبدیل کیا بلکہ اس کی تخلیق خواتین کی خود مختاری کی طرف ایک اہم قدم تھی۔

    بعد ازاں ڈی سی کامکس کی فلم ونڈر وومن نے سپر وومن کو ایک نئی شناخت دے دی۔

    سنہ 2017 میں ریلیز کی جانے والی ونڈر وومن جنگ عظیم اول کے زمانے کی تھی جس میں ڈیانا (ونڈر وومن) کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک ہوتا ہے جس کے بعد وہ دنیا کو بچانے والے افراد کی پہلی صف میں جا کھڑی ہوتی ہے اور اپنی صلاحیتوں سے سب کو دنگ کردیتی ہے۔

    اب اگلی فلم سنہ 1984 کے زمانے کی ہے، جہاں دور تو نیا ہے تاہم ونڈر وومن پہلے سے بھی زیادہ مستعد اور حیران کن ہے اور بجلی کی سی تیزی سے اپنی راہ میں آنے والے دشمنوں کو پچھاڑ رہی ہے۔

    فلم میں ونڈر وومن کا مرکزی کردار ادا کرنے والی گال گیڈٹ نے اس بار بھی اس کردار کو بے مثال انداز میں پیش کیا ہے۔

    گال گیڈٹ کا تعلق اسرائیل سے ہونے کی وجہ سے پہلی فلم کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے اس پر کچھ ممالک میں پابندیاں بھی عائد کی گئی تھیں اس کے باوجود فلم نے بزنس میں کئی مشہور فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    ونڈر وومن کے مداح بے صبری سے فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔

  • دشمنوں کو پچھاڑتی ونڈر وومن کی دھماکے دار واپسی

    دشمنوں کو پچھاڑتی ونڈر وومن کی دھماکے دار واپسی

    2 سال قبل اپنی صلاحیتوں سے سب کو دنگ کردینے والی، تہلکہ مچادینے والی ونڈر وومن ایک بار پھر دھماکے دار انداز میں واپس آرہی ہے، ونڈر وومن 1984 کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    سنہ 2017 میں ڈی سی کامکس کی ونڈر وومن نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا تھا۔ اب تک تخلیق کیے گئے تمام سپر ہیروز کو ٹکر دیتی اور دشمنوں کو پچھاڑتی ونڈر ویمن نے سپر وومن کے تصور کو نئی جہت دی۔

    اس سے پہلے سپر وومن پر بنائی گئی فلمیں اتنی زیادہ مقبول نہ ہوسکیں تاہم ونڈر وومن کی جاندار اداکاری اور اسکرین پلے نے مقبولیت اور پسندیدگی میں تمام سپر ہیروز فلموں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔

    سپر وومن یا ونڈر وومن کا آئیڈیا سب سے پہلے سنہ 1941 میں سامنے آیا جب ایک امریکی کامک سیریز میں ایک خاتون کو جادوئی اور ماورائی قوتوں کا حامل دکھایا گیا۔

    امریکی پرچم سے مشابہہ لباس میں ملبوس اس ونڈر وومن نے نہ صرف اس وقت خواتین کے بارے میں قائم تصورات کو کسی حد تک تبدیل کیا بلکہ اس کی تخلیق خواتین کی خود مختاری کی طرف ایک اہم قدم تھی۔

    بعد ازاں ڈی سی کامکس کی فلم ونڈر وومن نے سپر وومن کو ایک نئی شناخت دے دی۔

    سنہ 2017 میں ریلیز کی جانے والی ونڈر وومن جنگ عظیم اول کے زمانے کی تھی جس میں ڈیانا (ونڈر وومن) کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک ہوتا ہے جس کے بعد وہ دنیا کو بچانے والے افراد کی پہلی صف میں جا کھڑی ہوتی ہے اور اپنی صلاحیتوں سے سب کو دنگ کردیتی ہے۔

    اب اگلی فلم سنہ 1984 کے زمانے کی ہے، جہاں دور تو نیا ہے تاہم ونڈر وومن پہلے سے بھی زیادہ مستعد اور حیران کن ہے اور بجلی کی سی تیزی سے اپنی راہ میں آنے والے دشمنوں کو پچھاڑ رہی ہے۔

    فلم میں ونڈر وومن کا مرکزی کردار ادا کرنے والی گال گیڈوٹ نے اس بار بھی اس کردار کو بے مثال انداز میں پیش کیا ہے۔

    گال گیڈوٹ کا تعلق اسرائیل سے ہونے کی وجہ سے پہلی فلم کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے اس پر کچھ ممالک میں پابندیاں بھی عائد کی گئی تھیں اس کے باوجود فلم نے بزنس میں کئی مشہور فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    اب فلم ونڈر وومن 1984 اگلے برس جون 2020 میں ریلیز کی جائے گی۔

  • لبنان میں ’ونڈر ویمن‘ کی ریلیز پر پابندی عائد

    لبنان میں ’ونڈر ویمن‘ کی ریلیز پر پابندی عائد

    ہالی وڈ کی عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’ونڈرویمن‘ پر لبنان نے پابندی عائد کردی ہے‘ پابندی کی وجہ مرکزی کردار گیل گاڈوٹ کا اسرائیلی فوج سے تعلق ہونا بتایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لبنانی حکام نے پریمیئر سے چند گھنٹے قبل فلم ’ونڈر ویمن‘ کی ریلیز پر پابندی عائد کردی جس کے بعد سینما مالکان نے فلم کے پوسٹر اتاردیئے۔

    مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کا سبب فلم کا مرکزی کردار ‘ اداکارہ گیل گاڈوٹ ہیں جوکہ اسرائیلی فوج میں اپنی خدمات پیش کرچکی ہیں۔

    یاد رہے کہ لبنان اوراسرائیل باضابطہ طور پر حالتِ جنگ میں ہیں‘ دونوں کے درمیان کئی بار لڑائی چھڑ چکی ہے خصوصاً 2006 میں اسرائیل نے لبنان پر بے پناہ بمباری کی تھی جس سے سینکڑوں شہری شہید ہوئے تھے جبکہ انفرااسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔


    دنیا کو تباہی سے بچانے والی حیرت انگیزعورت


     لبنان میں اسرائیلی مصںوعات کے استعمال اور شہریوں پر اسرائیل کا سفر کرنے پر پابندی عائد ہے اورحکومت اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات نہیں چاہتی۔

    پابندی لگنے کے بعد گزشتہ روز ہونے والا پریمئر شو کینسل کردیا گیا اور متعلقہ تقسیم کار کمپنی کو آگاہ کیا گیا جس نے سینما مالکان تک حکومتی پابندی کا حکم نامہ پہنچایا۔

    فلم کی ریلیز کے خلاف مہم چلانے والی رانیا مصری کا کہنا ہے کہ ونڈر ویمن پر پابندی خوش آئند ہے اور اس سے قانون کے احترام کا اظہار ہوتا ہے ‘ حالانکہ یہ فیصلہ بہت دیر سے آیا تاہم اچھی بات یہ ہے کہ فلم کی باضابطہ لانچ سے قبل کرلیا گیا۔

    یاد رہے کہ فلم کی مرکزی کردار گیل گاڈوٹ فلمی دنیا میں آنے سے قبل اسرائیلی فوج میں اپنی خدمات پیش کرچکی ہیں جس کے سبب لبنان نے فلم کا بائیکاٹ کیا ہے۔

    اس سے قبل بیٹ مین ورسز سپر مین بھی گیل کی موجودگی کے سبب پابندی کے لیے مہم چلائی گئی تھی تاہم اس وقت اس مہم کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہوئے تھے تاہم رانیا کے مطابق اب کی بار اس مہم میں میڈیا کی شرکت سے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔