Tag: workers convention

  • اگر میری حکومت نہ گرائی جاتی تو آج پاکستان ایشین ٹائیگر ہوتا، نواز شریف

    اگر میری حکومت نہ گرائی جاتی تو آج پاکستان ایشین ٹائیگر ہوتا، نواز شریف

    لندن : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کی ترقی میں خلل نہ ڈالا جاتا تو اب تک ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا۔

    یہ بات انہوں نے لندن میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے نقصان پہنچایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے چھوٹے اور ذاتی مفادات کے لیے پورے ملک کو داؤ پر لگادیا گیا اور ترقی کرتے پاکستان میں وزیراعظم کو اٹھا کر زبردستی گھر واپس بھیج دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور حالات بہتر ہورہے ہیں، اگر میری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان آج ایشین ٹائیگر ہوتا، لیکن ہم اب یہ کرکے دکھائیں گے۔

    صدر ن لیگ نے کہا کہ مجھے پارٹی کی صدارت سے بھی ہٹا دیا گیا اور تاحیات پابندی لگا دی گئی تھی، ،
    یہ فیصلے ملک کے لیے نہیں اپنی ذات کے لیے کیے گئے تھے، اپنے گریبان میں جھانکیں، ملک کی تباہی کے ذمہ دار آپ ہیں، ایسے فیصلے کرکے ملک کا ستیاناس کردیا گیا۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان اب گرداب سے نکلتا ہوا نظر آرہا ہے، ملکی ترقی کا پہیہ اب دوبارہ چل پڑا ہے، دعا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں اب کوئی خلل نہ آئے۔

    انہوں نے بتایا کہ اگر ہمارے دور کی ترقی کا تسلسل جاری رہتا تو آج کوئی بےروزگار نہ ہوتا، ملک تسلسل کے ساتھ ترقی کرتا تو ہر ایک کے پاس اچھا روزگار ہوتا اور دہشت گردی بھی نہ ہوتی۔

    موجودہ حکومت کی کارکردگی سے متعلق نواز شریف نے کہا کہ ہم نے ملک کے دفاع کے شعبے سمیت مختلف شعبہ جات میں بھی مثالی کارکردگی کا مطاہرہ کیا ہے۔

    خواجہ آصف کے حوالے سے نواز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز خواجہ آصف کے ساتھ جو نامناسب سلوک کیا گیا انتہائی قابل مذمت ہے۔ ان مظاہرین کے نصیب میں ہی یہی ہے کہ گاڑیوں کے پیچھے لگیں نعرے لگائیں، ان کی یہی ٹریننگ ہے کہ نعرے لگائیں، گاڑیوں کے پیچھے بھاگیں۔

    نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی کا نام لیے بغیرکہا کہ آپ کی پارٹی کو پاور میں لایا گیا لیکن آپ نے کیا کارکردگی دکھائی، بلین ٹری سونامی،50لاکھ گھر اور ڈیم کہاں ہیں؟ آپ کو پاور میں لایا تو گیا لیکن کوئی ایک منصوبہ بتادیں جس پر فخر کرسکیں۔ یہ قوم کو بدتمیزی اور بدتہذیبی والا کلچر دینے آئے تھے اچھا ہوا جان چھوٹ گئی،

    خواجہ آصف دلیر اور ڈٹ جانے والے شخص ہیں، خواجہ آصف آج دلیری کےساتھ پاکستان کی لڑائی لڑ رہے ہیں، ابھی بھی ایون فیلڈ کے سامنے 4،5لوگ نعرے لگا رہے تھے، وہ اسی طرح نعرے لگاتے رہیں گے اور ہم ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔

  • روٹی کپڑا، مکان اور تبدیلی کے نام پر قوم کو دھوکا دیا گیا، سراج الحق

    روٹی کپڑا، مکان اور تبدیلی کے نام پر قوم کو دھوکا دیا گیا، سراج الحق

    لاہور : امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم کو کئی سال سے روٹی کپڑا، مکان، ایشیئن ٹائیگر اور تبدیلی کے نام پر بار بار دھوکہ دیا گیا۔

    لاہور میں کارکنان کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت حقیقت کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے،ہم نے مل کر سوچنا ہے کہ حالات کیوں خراب ہیں، ایک پاکستانی کی حیثیت سے مجھے امن کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں بچی اسکول یونیورسٹی جاتی ہے تو محفوظ نہیں، آج گھروں میں لوگ خاردار تاریں لگاتے ہیں یا چوکیدار بٹھاتے ہیں، کسی کو یقین نہیں ہے کہ پولیس ہماری محافظ ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ لوگ سانپ اور بچھو سے اتنا نہیں ڈرتے جتنے سرکاری آفیسر سے ڈرتے ہیں، پورے ملک کی معیشت قرضوں اور سود کی بنیاد پر ہے۔ ملک پر 62ہزار ارب سے زائد کا قرضہ چڑھ چکا ہے، معاشی ماہرین کے مطابق ملک ڈیفالٹ ہے، آج جیب میں ایک روپیہ بھی نہیں ہے قرضے لیے جارہے ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر قوم کو دھوکا دیا گیا، کہا گیا تبدیلی لائیں گے، ملک کو ایشئین ٹائیگر بنانے کے نام پر دھوکا دیا گیا، اب عوام کو ان اندھیروں سے نکلنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس ملک کے سیاسی اور معاشی مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہی ممکن ہے، وزیراعظم سے لے کر عام آدمی تک ہر کسی کا یہی کہنا ہے کہ ملکی حالات بہت خراب ہیں۔ ہم نے مل کر سوچنا ہے کہ حالات کیوں خراب ہیں؟

    ان کا کہنا تھا کہ نیب کے اداروں میں احتساب نہیں ہے، اس بات پر رونے کے بجائے اس کے سد باب پر بات کرنی چاہیے،کسی کو بھی یقین نہیں ہے کہ پولیس اور ریاست اس کی محافظ ہے، حلال رزق کےدروازے بندہیں، معیشت سودی نظام پرقائم ہے۔

  • نواز شریف کے نام کو کوئی نااہل نہیں کرسکتا، مریم نواز

    نواز شریف کے نام کو کوئی نااہل نہیں کرسکتا، مریم نواز

    منڈی بہاؤ الدین: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آئین کا رکھوالا چاہئے یا آئین کو توڑنے والا، نواز شریف کے نام کو کوئی نااہل نہیں کرسکتا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈی بہاؤ الدین میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مریم نواز نے کہا کہ تپتی دھوپ اور روزے میں یہاں آنے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں، فیصلے کی گھڑی نزدیک آرہی ہے 25 جولائی کو ریفرنڈم ہے۔

    [bs-quote quote=” میاں صاحب کی نااہلی آپ کے دلوں سے ان کا نام نہیں مٹاسکتی، نواز شریف پاکستان کے ہر حلقے کا امیدوار ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”مریم نواز”][/bs-quote]

    مریم نواز نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ سمجھتے ہو کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی؟ بیٹے سے تنخواہ، اقامے پر وزیر اعظم کو باہر پھینک دینا زیادتی ہے؟ زیادتی ہر اس نمائندے کے ساتھ ہے جو ووٹ لے کر ایوان میں آتا ہے، عوامی نمائندے کو گرانا کتنا آسان ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوگی، لوگ بیٹھیں اور کروڑوں ووٹ لینے والوں کو نااہل کرکے نکال دیں، نواز شریف کے علاوہ کوئی اور ہوتا تو کب کا میدان چھوڑ کر بھاگ گیا ہوتا۔

    مریم نواز نے مطابق سازشوں کے باوجود نواز شریف نے 2013 میں جو وعدہ کیا وہ پورا کیا، میاں صاحب کی نااہلی آپ کے دلوں سے ان کا نام نہیں مٹاسکتی، نواز شریف پاکستان کے ہر حلقے کا امیدوار ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اپنی وزارت عظمیٰ ہار کر پاکستان کو جتوانے کے لئے نکلا ہوں، نوازشریف

    اپنی وزارت عظمیٰ ہار کر پاکستان کو جتوانے کے لئے نکلا ہوں، نوازشریف

    اسلام آباد : سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میں وزارت عظمیٰ ہار کر پاکستان کو جتوانے کے لئے نکلا ہوں، کوئی کرپشن نہیں کی میرے خلاف فیصلہ واپس ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نواز شریف نے کہا کہ مجھے پوری عمر کیلئے نااہل کردیا گیا۔

    میں نے کوئی کرپشن نہیں کی تھی بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا لیکن آج اسلام آباد والوں کو دیکھ کر خوش ہوں، سب کچھ بھول گیا ہوں، آپ کو دیکھ کر میرا5کلو خون بڑھ گیا ہے، لگ رہا ہے دو ماہ بعد آپ کی پاکستان پر حکمرانی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ کیلئے نہیں جمہوریت اور آپ کی فتح کیلئے میدان میں نکلا ہوں، وزارت عظمیٰ ہار کر پاکستان کو جتوانے کیلئے نکلاہوں، میرےخلاف فیصلہ واپس ہوگا، وعدہ کرتا ہوں، دوبارہ آؤں گا آپ کو باعزت روزگار ملے گا۔

    نواز شریف نے کہا کہ ہم پاکستان کیلئے لڑ رہے ہیں جبکہ مخالفین کا کوئی ایجنڈا نہیں، 25جولائی کو پھر قوم کا امتحان آنے والا ہے جس میں آپکو اے گریڈ لینا ہے، جن کے پاس گھر نہیں انہیں چھت ملے گی، میں جو کہتا ہوں کرکے دکھاتا ہوں باقی سب فراڈ اور جھوٹے لوگ ہیں۔

    سابق وزیر اعظم نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے خیبر پختونخوا میں کیا کام کیا؟ ”ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے“گوعمران گو ۔عمران خان نے ہم کو کام نہیں کرنے دیا ۔ اگر ہم کو کام سے نہ روکا جاتا توہم سو گنا کام کرتے، پنجاب میں شہباز شریف نے جو کام کیے وہ بے مثال ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • غیراخلاقی حرکتیں ہمیں انتخابی مہم سے نہیں روک سکتیں، خواجہ آصف

    غیراخلاقی حرکتیں ہمیں انتخابی مہم سے نہیں روک سکتیں، خواجہ آصف

    سیالکوٹ : وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کوئی غیر اخلاقی حرکت ہمیں انتخابی مہم سے نہیں روک سکتی، ہم نے نوازشریف کے نام کا ووٹ لینا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پکا گڑھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے بدترین دشمن بھی خیانت کا الزام نہیں لگا سکتے، ہم اپنا رپورٹ کارڈ عوام کے پاس لے کر جائیں گے، حلقہ بندیوں پرکوئی اعتراض نہیں کیونکہ حلقہ بندیوں کی وجہ سے میرے حلقے میں ایک لاکھ ووٹ شامل ہوا ہے۔

    انہوں نے کارکنان سے خطاب میں کہا کہ اپنے ووٹ کاحق صرف وطن عزیز کیلئے استعمال کریں، ووٹ کی حرمت ناقابل تسخیر ہوگی تو ملک ناقابل تسخیر ہوگا، میرے قائد نواز شریف کا طوطی بول رہا ہے، جتنا محاذ بنالیں، میاں صاحب کی محبت کا کوئی مقابلہ نہیں، آئندہ الیکشن میں عوام ووٹ سےسب کا احتساب کرلیں گے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مجھے کسی حب الوطنی اورمسلمانیت کےسرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، اطمینان اس لیے ہے کہ ہم نے حلقے میں لوگوں کی خدمت کی ہے، کوئی غیراخلاقی حرکت ہمیں انتخابی مہم سےنہیں روک سکتی۔


    مزید پڑھیں: وزیر خارجہ خواجہ آصف پر نوجوان نے سیاہی پھینک دی


    انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ کنونشن میں مجھ تیزاب بھی پھینکاجاسکتا تھا اور گولی بھی لگ سکتی تھی، سیاہی سے صرف کپڑے اور چہرےخراب ہوئے، کنونشن میں پیش آنے والے واقعے کا کوئی افسوس نہیں، الیکشن کے قریب آنے پر ہم اپنے حلقےمیں مطمئن ہوکر واپس جارہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔   

  • ہمیں آخری بارسڑکوں پرنکلنا پڑے گا، عمران خان

    ہمیں آخری بارسڑکوں پرنکلنا پڑے گا، عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کررہےہیں، مجھے لگ رہا ہے کہ ہمیں آخری بار سڑکوں پر نکلنا پڑے گا، سیاسی تاریخ میں پی ٹی آئی کا دھرنا بہت اہمیت رکھتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج فاٹا سے کراچی تک قربانیاں دے رہی ہے۔

    پاک فوج خود کہہ رہی ہے کہ ہم آئین اور جمہوریت کیساتھ کھڑے ہیں، میں خود کہتا ہوں کہ میں بھی پاک فوج کےساتھ کھڑا ہوں، کچھ لوگ پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، فوج اورعدلیہ کو بدنام کیا گیا تو اسلام آباد میں عوام کا سمندر لائیں گے، ہمیں دھرنے اورآنسو گیس کی پریکٹس ہوگئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اتنے لوگ لائیں گے کہ کھڑے ہونے کی بھی جگہ نہیں ہوگی، سیاسی تاریخ میں پی ٹی آئی کا دھرنا بہت اہمیت رکھتا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ن لیگی جلسوں میں لوگ انتظار کرتے ہیں کب ختم ہو اور وہ بسوں میں سوار ہوں، ن لیگ کی حکومت شریف خاندان کو بچا رہی ہے، ان کا وزیراعظم کہہ رہا ہے کہ ہم عدالت کا فیصلہ نہیں مانتے، جب جےآئی ٹی بنی توانہوں نےمٹھائیاں بانٹیں،اب اسے بدنام کررہےہیں، جےآئی ٹی ممبران نے صحیح کام کیوں کیا یہ انہیں برا لگا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ن لیگ عدلیہ اور فوج کو نشانہ بنانے کوشش کررہی ہے، ان کی کوشش ہے شریف خاندان کسی طرح فردجرم سے بچ جائے، فرد جرم عائد ہوگئی تو ان کا ملک سے باہر پڑا300ارب منجمد ہوجائے گا، یہ ہر وہ طریقہ اپنائیں گے جس سے وہ قوم کی توجہ ہٹاسکیں، شریف خاندان ڈاکے مار کر معصوم شکلیں بناتا ہے، دنیا میں ایسا کوئی قانون نہیں کوئی مجرم پارٹی کا صدربن جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سب سے بڑا فراڈ دیکھا ہے لیکن احسن اقبال سے بڑا فراڈ نہیں دیکھا، خواجہ آصف امریکا میں کہتا ہے کہ نواز شریف کو بھارت سے دوستی کرنے پر نکالا گیا، آصف زرداری نےحسین حقانی سے مل کرامریکا میں پروپیگنڈا کیا۔

    عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی وہ جماعت ہے جو اچھی روایت قائم کررہی ہے، پی ٹی آئی کی بدولت وہ لوگ بھی سامنےآئے جن کا سیاست سے کوئی واسطہ نہیں تھا، پارٹی ممبرشپ کمپین کے ذریعے لیڈرشپ اور ورکرز میں رابطہ ہوگا، ویب سائٹ کےذریعے ورکرز سے تجاویز لی جائیں گی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ورکرز کو معلوم ہوگا کہ ان کی پی ٹی آئی میں کیا اہمیت ہے، ممبر شپ کمپین کےذریعےنچلی سطح تک پارٹی کی پوزیشن واضح کرنی ہے،  مجھے پہلے ہی بہت مشورے مل چکے ہیں، اب مشورہ دینے والا پارٹی فنڈ میں 10ہزار روپے جمع کرائے۔

    آصف زرداری شکل سے ہی ڈاکو لگتا ہے

    عمران خان نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری شکل سے ہی بڑا ڈاکو لگتا ہےاوروہ چھپا بھی نہیں سکتا، آصف زرداری اور فریال تالپور نے مجھ پر ایک ایک ارب کاہرجانہ کردیا،
    اسحاق ڈار،شہبازشریف نے بھی مجھ پر 10،10ارب کا ہرجانہ دائر کیا ہے۔

    ان کے لئے ایک ارب اور دس ارب کی کوئی اہمیت ہی نہیں ہے، مجھ پراتنےہرجانے ہوچکےہیں کہ مجھے اربوں روپے دینے ہیں، مریم نواز آسکر وننگ پرفارمنس دکھانے کی کوشش کرتی ہیں۔

  • آج میرا احتساب ہورہا ہے تو کل کسی اورکا بھی ہوگا، نوازشریف

    آج میرا احتساب ہورہا ہے تو کل کسی اورکا بھی ہوگا، نوازشریف

    سیالکوٹ: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج میرا احتساب ہورہا ہے تو کل کسی اور کا بھی ہوگا، ہم سازشوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں، دھرنوں اور ٹانگیں کھینچنے والی سازشیں نہ ہوتیں تو آج ملک میں زیادہ ترقی ہوتی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں لیگی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ4سال تک ہماری ٹانگیں کھینچی گئیں اس کے باوجود ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہورہا ہے۔

    مخالفین چور دروازہ اختیار کرکے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، پاکستان کے عوام انہیں چوردروازے سے آنے نہیں دینگے، مخالفین کو اسی بات کا غصہ ہے کہ پاکستان اندھیروں سےنکل رہا ہے، اگر یہ لوگ غداری نہ کرتے تو آج پاکستان اور زیادہ ترقی کرچکا ہوتا۔

    وزیر اعظم نے عمران خان کا نام لیے بغیر ان شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے آپ کی حرکتوں کے باعث پاکستان پیچھے رہ گیا،1999ء کے بعد خلل نہ پڑتا تو آج دنیا کے صف اول کے ممالک میں پاکستان کا شمار ہوتا، مخالفین سوچتے ہیں کہ ہم ووٹوں سے تو جیت نہیں سکتے، تمہیں عوام نے ووٹ ہی نہیں دیا توکس بات کے وزیراعظم؟

    انہوں نے اپنے مخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے ا ن کے لئے شعر کا ایک مصرعہ بھی پڑھا کہ ۔

    کعبے کس منہ جاؤ گے غالب شرم تم کومگر نہیں آتی

    ہمارےحوصلے کو داد دو کیونکہ ہم تمہیں تمہاری باتوں کا جواب نہیں دیتے، ہمارا جواب پوری قوم تم کو2018 کے انتخابات میں اپنے ووٹ کے ذریعے دےگی۔

    انہوں نے کہا کہ56 ارب ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ دو سالوں سے پاکستان میں ہو رہی ہے اور اس کی تاریخ میں نظیرنہیں ملتی، ہم دن رات کام کرکے پاکستان صف اول کے ممالک میں جلد شامل کروائیں گے۔

    وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ ہماری تین نسلوں کا احتساب ہورہا ہے ،آج میرا احتساب ہورہا ہے تو کل کسی اور کا بھی ہوگا، نواشریف کا احتساب کرو لیکن بتاؤ کس چیز کااحتساب کررہے ہو؟ مجھے احتساب کی فکرنہیں لیکن بتاؤ تو سہی آخر مجھ پر مقدمہ کون سا ہے؟

    ان کا کہنا تھا کہ بھٹو دور میں ہماری فیکڑیاں قومیائی گئیں، لوٹ کر ہم سے ہی منی ٹریل کا پوچھتے تھے، منی ٹریل کا تم بتاؤ، پیسہ لوٹ کر کہاں لے گئے تھے، بات بات پر ہم سے پوچھتے ہیں، تم یہ تو بتاؤ کہ ہم نے کس کا کیا لوٹا ہے؟ بتاؤ کیا ہم نے موٹر وے بنانے میں کمیشن کھایا۔

    انہوں نے بتایا کہ قوم کا درد دل میں نہ ہوتا تو بل کلنٹن سے5ارب ڈالر لے کر ایٹمی دھماکے نہ کرتا، میرے دل میں پاکستانی عوام کیلئےدرد ہے، کسی کو ہماری حب الوطنی پر شک نہیں ہونا چاہئیے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے ڈاکٹر طاہرالقادری کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک مولوی صاحب باہر سے آکر روزانہ الزامات لگانے والے کو جھپی ڈالتے ہیں اور کنٹینر پر چڑھ جاتے ہیں۔

    ان سے کہتا ہوں کہ پاکستان کی ترقی کو نہ روکیں، ملک کی ترقی روکنا غداری ہے، ہمارے خلاف دھرنوں اور ٹانگیں کھینچنے والی سازشیں نہ ہوتیں تو آج ملک میں زیادہ ترقی ہوتی۔

  • اقتدارمیں آنے کے بعد کالا باغ ڈیم بنا کر دکھائیں گے، پرویزالٰہی

    اقتدارمیں آنے کے بعد کالا باغ ڈیم بنا کر دکھائیں گے، پرویزالٰہی

    سرگودھا : مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمران نو سال سے کہہ رہے ہیں بس اب بجلی آجائے گی حکمران بجلی نہیں بنا رہے بلکہ مال بنارہے ہیں، عوام ہمیں کامیاب بنائیں کالا باغ ڈیم بنا کر دکھائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا میں مسلم لیگ ق کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کی بھی انتہا ہوگئی ہے، میں عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ وہ ہمیں کامیاب کروائیں اور اقتدار میں لائیں تو ہم کالا باغ ڈیم کو مکمل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یہی نہیں عوام کو صاف پانی بھی دیں گے اور مفت ٹیوب ویل بھی چلائیں گے جبکہ کالاباغ ڈیم سے بجلی فی یونٹ 3 روپے میں فراہم کی جائےگی۔

    پرویزالہٰی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 5 مرلے پر ٹیکس لگا دیا، انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان مسلم لیگ کو کامیاب بنائیں، کسانوں پر پھر خوشحالی آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ کامیاب ہوکر پہلے کی طرح کسانوں کو مفت پانی اور بیچ فراہم کریں گے۔ ان لوگوں نے پنجاب کے حکمرانوں نے اسپتالوں کا برا حال کردیا ہے، امن وامان کی یہ حالت ہے کہ سرگودھا میں 20 افراد قتل کردیئے گئے۔

  • مجھے فخر ہے کہ لوہار کا پوتا ہوں، حمزہ شہباز

    مجھے فخر ہے کہ لوہار کا پوتا ہوں، حمزہ شہباز

    لاہور: وزیر اعظم نواز شریف کے صاحب زادے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے قرضے معاف کرائے اور کھرب پتی بن گئے، آج وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوکر حساب مانگ رہے ہیں، مجھے فخر ہے کہ میں مزدور کا پوتا ہوں۔

    لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے کارکنوں کے بغیر نا مکمل ہے،مجھے پتا ہے آپ کے نعر وں کے پیچھے بہت قر بانیاں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ قرضے معاف کراکے کھرب پتی بن گئے اور آج وہی لوگ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوکر ہم سے حساب مانگ رہے ہیں،میں روز ٹاک شو میں حساب کتاب کا سنتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ 70 کی دہائی میں اتفاق فاؤنڈری ملک کا سب سے بڑا ادارہ تھا،پھر بھٹو دور میں ہمارے ادارے کو لوٹ لیا گیا، مشرف کے دور میں ہم نے 8 سال تلاشی دی، چھ چھ گھنٹے نیب کے دفتر کے باہر بٹھایا جاتا تھا۔

    انہوں نے اپنے بچپن کے بارے میں بتایا کہ جب میں اسکول جاتا تھا تو بچے کہتے تھے دیکھو لوہار آگیا، مجھے فخر ہے میں مزدور کا پوتا ہوں۔

  • کراچی والوں کو ایک دوسرے کا وجود تسلیم کرنا ہوگا، شاہی سید

    کراچی والوں کو ایک دوسرے کا وجود تسلیم کرنا ہوگا، شاہی سید

    کراچی : عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی میں رہنے والوں کو شہر کی ترقی کے لیے دوسروں کے وجود کوتسلیم کرنا ہوگا، کراچی آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع جنوبی کے زیر اہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اپنے خطاب میں شاہی سید کا کہنا تھا کہ شہر کی ترقی کے لئے یہاں کے رہنے والوں کو ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم کرنا ہوگا، شاہی سید نے کہا کہ آج کے ورکرز کنونشن نے ثابت کیا ہے کہ اج بھی ہم اس پوزیشن میں ہیں جہاں چار سال پہلے تھے۔

    شہر میں جاری آپریشن پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ کراچی میں آپریشن کے لئے سیکیورٹی فورسز کی خدمات قابل تحسین ہیں، کراچی والوں کو شہرمیں قیام امن مبارک ہو۔

    شاہی سید نے کہا کہ سندھ پیپلز پارٹی کا اور لیاری بلوچوں کا ہے، اس حقیقت کو ہم تسلیم کرتے ہیں لیکن اصولوں کا دہرا معیار ناقبل قبول ہے، شہر قائد میں پچاس لاکھ پختونوں کی موجودگی کے باوجود ان کی شہر میں نمائندگی صفر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں شفاف الیکشن کی ضرورت ہے۔