Tag: workers protest

  • بھوکے مزدوروں کا سندھ حکومت کیخلاف دھرنا، شدید نعرے بازی

    بھوکے مزدوروں کا سندھ حکومت کیخلاف دھرنا، شدید نعرے بازی

    نوابشاہ : راشن نہ ملنے کے خلاف دہاڑی دار مزدور احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے، مزدوروں نے پریس کلب کے باہر دھرنا دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ حکومت ہماری مدد نہیں کر سکتی تو لاک ڈاؤ ن کاخاتمہ کرے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے دوران مزدوروں کا صبر جواب دے گیا، سندھ حکومت کے راشن پہنچانے کے دعوے صرف باتوں کی حد تک محدود ہوگئے، غریب اور دہاڑی دار طبقے کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے پر فاقہ کشی کی نوبت آگئی۔

    حکومت سندھ کی جانب سے راشن دیئے جانے کے وعدے پر بھی عمل درآمد نہ ہوا، نوابشاہ میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں نے سندھ حکومت کی جانب سے راشن نہ دیئے جانے پر احتجاج کیا۔

    درجنوں مزدوروں نے اپنے بیلچے اور دیگر سامان لے کر نوابشاہ پریس کلب پر دھرنا دیا، اس موقع پر انہوں نے سندھ حکومت کیخلاف نعرے بازی کی، ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ہمیں راشن نہیں دے سکتی تو لاک ڈاؤن ختم کرے تاکہ ہم دہاڑی کما کر اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

  • پیرس میں مشہور ایفل ٹاور کے اطراف جیب کتروں کا راج

    پیرس میں مشہور ایفل ٹاور کے اطراف جیب کتروں کا راج

    پیرس : ایفل ٹاورکےعملے نےعوام اور سیاحوں کی جیب کٹنے کے واقعات میں اضافے پر احتجاجاً کام بند کردیا۔

    پیرس کا ایک سوچھبیس سالہ مشہور زمانہ آئفل ٹاور پیرس کی شان ہے لیکن اب آئفل ٹاور کے ہرطرف جیب کتروں کا راج ہے۔ جیب کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات نے سیاحوں کو تنگ کردیا ہے جبکہ عملے نے آئفل ٹاور کو احتجاجا بند  کردیا ہے۔

    سٹاف سیاحتی مقام کی منتظم کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اضافی پولیس کے ہمراہ جیب کتروں کا حال بے حال کرے گی

    منتظم کمپنی نے سیاحوں سے اظہارِ افسوس کیا اور جیب کتروں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔