Tag: workers

  • مجھے تو نااہل  قرار  دیاگیابتایا  جائے ان کو کون نااہل قرار دے  گا،نواز شریف

    مجھے تو نااہل قرار دیاگیابتایا جائے ان کو کون نااہل قرار دے گا،نواز شریف

    اسلام آباد : نااہل وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ 20 کروڑ عوا م نے نہ 28جوالائی کافیصلہ مانا نہ مانے گی ، اقامے پر پتہ نہیں مجھے کتنی بار نااہل کریں گے، مجھے تو نااہل قرار دیا گیا بتایا جائے ان کو کون نااہل قرار دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر نواز شریف نے پنجاب ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو عملاً مضبوط کردیا گیا ہے ، آئین سب سے مقدس ہے ، پارلیمنٹ نے آئین بنایا،پارلیمنٹ آئین کو تبدیل بھی کرسکتی ہے۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج آپ آئین کی بات کرتے ہیں ، جب ڈکٹیٹرمار شل لا لگاتاہےتو آپ آئین کیساتھ ہوتے ہیں یا ڈکٹیٹرکے؟ آپ کے منہ سے اس طرح کی باتیں اچھی نہیں لگتیں، جب ڈکٹیٹر نے مارشل لا لگایا توآ پ نےآئین کے تحت حلف نہیں لیا۔

    نااہل وزیراعظم نے کہا کہ ایک کروڑ عوام کے بنائے گئے قانون کو رد کیا گیا ، نواز شریف سے وزارت عظمیٰ، پارٹی صدارت چھین لی گئی، اب آپ میرا نام بھی چھیننا چاہتے ہیں تو چھین لیں۔

    انکا کہنا تھا کہ اقامے پر پتہ نہیں مجھے کتنی بار نااہل کریں گے، مجھے تو نااہل قرار دیاگیابتایا جائے ان کو کون نااہل قرار دے گا، سپریم کورٹ کا کل کا فیصلہ میرے لیےغیرمتوقع نہیں، میں اسی قسم کا فیصلہ کی توقع کررہا تھا۔

    نوازشریف نے کہا کہ یہ قانون ذوالفقارعلی بھٹو کے دور میں بنا تھا ، آمروں نے اس قانون کو ختم کیا ، 2014 میں تمام جماعتوں نےملکر یہ قانون بنایا۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 20 کروڑعوام کےجذبات بھی وہی ہیں جوان کارکنوں کےہیں، 20 کروڑ عوا م نے نہ 28جوالائی کافیصلہ مانا نہ مانے گی، پارلیمنٹ کے واضح  قانون سے انحراف کرکے مجھے نااہل کیا گیا۔

    نواز شریف نے خطاب کے دوران نظام عدل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ، ایک کلرک بھی تبدیل ہو تو اسٹے آرڈر آجاتا ہے ، پارلیمنٹ سے پاس کیا ہوا قانون کالعدم قرار دے دیا گیا۔


    مزید پڑھیں : میرا نام محمد نوازشریف ہےاسےبھی چھیننا ہےتوچھین لو‘ نوازشریف


    اس سے قبل احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا تھا کہ 28 جولائی کو میری وزارت چھین لی گئی اور کل کے فیصلے سے مجھ سے مسلم لیگ ن کی صدارت چھین لی گئی، میرا نام محمد نوازشریف ہے، آئین میں کوئی شق ڈھونڈیں جس کی مدد سے میرا نام محمد نوازشریف بھی چھین لیں۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یکے بعد دیگرے آنے والے فیصلے وہ ایک شخص سے متعلق ہیں، جو نواشریف شریف کی ذات کے گرد گھومتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کارکنوں کی قدرنہ کرنے والی جماعتیں آج اندرونی انتشارکا شکار ہیں، آصف زرداری

    کارکنوں کی قدرنہ کرنے والی جماعتیں آج اندرونی انتشارکا شکار ہیں، آصف زرداری

    اسلام آباد : سابق صدرآصف زرداری نے کہا ہے کہ کارکنوں کی قدر نہ کرنیوالی جماعتیں آج اندرونی انتشار کا شکار ہیں، کارکن شہید ہوسکتے ہیں تو وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کیوں نہیں بن سکتے؟

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیداروں سےخطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کارکنان کی قدر کی ہے، قربانیاں دینے والے کارکن وزیراعظم، وزیراعلیٰ، چیئرمین سینیٹ، وزیر یا سینیٹر کیوں نہیں بن سکتے؟

    آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم پاکستان کا نام لیے بغیر اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کی قدر نہ کرنیوالی جماعتیں آج اندرونی انتشار کا شکارہیں، ایسی جماعتیں مصنوعی سیاسی پارٹیاں ہیں۔

    پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے کارکنان کو عزت دی ہے جبکہ دیگرسیاسی جماعتیں کارکنوں کو بڑےعہدے نہیں دیتیں، اپنے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اور بلاول کو محترمہ بی بی شہید کے جانثار اپنی جان سے زیادہ عزیز ہیں۔

    مستقبل نوجوانوں کاہےاورپی پی نے نوجوانوں کو نوجوان قائد دیا ہے، کارکنان محنت اورلگن سے آئندہ انتخابات جیتنے کی تیاری کریں، جیالے سیاسی میدان میں مخالفین کو شکست دینے کا حوصلہ رکھتے ہیں، کارکن بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کریں اوران کی طاقت بنیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کارکن تیاررہیں کسی بڑے امتحان کا سامناکرناپڑسکتاہے،مریم نواز

    کارکن تیاررہیں کسی بڑے امتحان کا سامناکرناپڑسکتاہے،مریم نواز

    لاہور: سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ کارکن تیاررہیں کسی بڑے امتحان کا سامناکرناپڑسکتاہے ، نوازشریف سےمتعلق آخری فیصلہ عوام ہی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے این اے 120 میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکن تیار رہیں کسی بڑے امتحان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، پارٹی چھوڑ کر جانے والےکارکنوں کو واپس لانا مشن ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ جلد لاہورکے دوسرے حلقوں کے کارکنوں سے ملاقات کروں گی، لاہور ن لیگ کا قلعہ تھا، ہے اور رہے گا، جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کررہی ہوں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نوازشریف سے متعلق آخری فیصلہ عوام ہی کریں گے۔

    مریم نواز نے کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

    اس سے قبل شریف خاندان کے زرائع کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر گھر سےلندن کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا،  بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کی پہلےبھی کیموتھراپی ہوچکی ہے۔

    وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی بیٹی مریم نوازنے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ والدہ کو دوبارہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، عوام سے دعاؤں کی اپیل  ہے۔


    مزید پڑھیں :  پارٹی رہنما اور کارکن نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں، مریم نواز


    گذشتہ روز بھی  سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی رہنما اور کارکن نوازشریف کی قیادت میں متحد ہیں، الزامات کی سیاست کرنےوالوں کوناکامی ہوگی، نااہلیت سے پہلےبھی اور بعد بھی نوازشریف سیاست کا محور ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ملکی ترقی اورمعاشی استحکام کی بدولت نوازشریف دلوں میں بستےہیں، ن لیگ متحد ہے اور رہےگی، الزامات کاسلسلہ شروع ہے اور آج تک جاری ہے، اختلافات کی باتیں مخالفین کی خواہش ہے جو کبھی پوری نہیں ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سیلفی بنانے پرنون لیگی کارکنان لڑپڑے، کرسیاں دے ماریں

    سیلفی بنانے پرنون لیگی کارکنان لڑپڑے، کرسیاں دے ماریں

    گوجرانوالہ : جشن آزادی کی تقریب میں لیگی کارکنان کے دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران متعدد کارکنان زخمی ہوگئے، جھگڑا سیلفی لینے پر ہوا، کارکنان نے ایک دوسرے کو کرسیاں ماریں۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں نون لیگی کارکنان کے درمیان کرسیاں چل گئیں، جشن آزادی کی تقریب کو بھی متوالوں نےاکھاڑہ بنا ڈالا۔

    پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں نون لیگیوں نےایک دوسرے پر کرسیوں سے حملہ کردیا، جشن آزادی کی تقریب کےدوران جھگڑا سیلفی بنانے پرہوا۔

    پہلے تلخ کلامی ہوئی اور بعد میں معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔ جس کے ہاتھ میں جو کرسی آئی وہی لے کرٹوٹ پڑا۔ متوالوں کی لڑائی میں کرسیوں کی شامت آگئی۔

    گوجرانوالہ کے ن لیگی کارکنوں نے پارٹی ڈسپلن کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں، جھگڑے کے باعث کئی چہرے سیلفی بنانے کے قابل ہی نہیں رہے۔

  • جس دن صوبے کا سوچا بنا لیں گے، فاروق ستار

    جس دن صوبے کا سوچا بنا لیں گے، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ابھی ہم نے سوچنا شروع کیا ہے کہ ہمارا صوبہ کیوں نہیں جس دن اس کے قیام کی تحریک شروع کی تو صوبہ بنا کر دم لیں گے۔

    لیاقت آباد میں ایم کیو ایم کے تحت منعقد ہونے والے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ابھی صرف ہم نے سوچنا شروع کیا کہ سب کا صوبہ ہے تو ہمارا کیوں نہیں جبکہ ہم نے ابھی صوبہ بنانے کے لیے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔ جس دن صوبہ کا سوچیں گےتو جیسے پاکستان بنایا ویسے صوبہ بھی بنا لیں گے۔

    پڑھیں : فاروق ستار کا 25 دسمبر کو مزار قائد پر جلسے کا اعلان

     سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کراچی کی آبادی کا اصل شمار ظاہر کیا جائے تو ہمارے حصے میں 80 نشستیں آئیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے اور کسی کا آلہ کار نہیں بھی نہیں بننا۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے حقوق کے لیے خیرات نہیں چاہیے ہم اپنا حق سر اٹھا کر حاصل کرنا چاہتے ہیں، اگر متحدہ پاکستان کمر کس لے تو اگلا وزیر اعلیٰ کراچی کا ہوگا۔ تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے پر تنقید کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ ’’ہم ایسا عظیم الشان دھرنا دیں گے جو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا‘‘۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ ہم اپنے حقوق اور اختیارات کے لیے ارباب اختیار اور ریاستی اداروں کے دروازے پر دستک دیں گے ، اگر ہماری شنوائی نہیں ہوئی تو پھر جلد اہم فیصلہ کریں گے۔

  • تحریک انصاف کے گرفتار کارکنان کو رہا کیا جائے، مصطفیٰ کمال

    تحریک انصاف کے گرفتار کارکنان کو رہا کیا جائے، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پرامن سیاسی کارکنان پر تشدد جمہوریت اور اس کی روایات کے خلاف ہے، حکومت اور انتظامیہ کے رویے پر تشویش ہے۔

    پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں سربراہ مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جمہوریت میں پرامن احتجاج ہرشہری و سیاسی جماعت کا حق ہے حکومت کو اس کا احترام کرنا چاہیے اور گرفتار کیے جانے والے کارکنوں کو فوری طور رہا کردینا چاہیے۔

    پڑھیں:  حکومت کا شیخ رشید کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

    انہوں نے حکومت اور انتظامیہ کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرامن سیاسی کارکنان پر تشدد جمہوریت اور جمہوری روایات کے منافی ہے، حکمرانوں کو اپنا طرزِ حکمرانی تبدیل کرنا ہوگا۔

    یاد رہے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کنوونشن  میں شرکت کرنے والے کارکنان کو پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا ہے۔

  • بلدیاتی امیدواران اور کارکنان پر تشدد کیا جارہا ہے، ایم کیو ایم

    بلدیاتی امیدواران اور کارکنان پر تشدد کیا جارہا ہے، ایم کیو ایم

    کراچی: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان کا کہنا ہے کہ متحدہ کے خلاف شرپسند عناصر اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنان مشترکہ اتحاد کر کے کارکنان اور نو منتخب بلدیاتی امیدواران کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء محمد حسین نے پی آئی بی میں واقع گھانچی ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’’متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف جرائم پیشہ افراد اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنان نے گٹھ جوڑ کرلیا ہے اور اب وہ ہمارے کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں‘‘۔

    رہنماء ایم کیو ایم پاکستان نے الزام عائد کیا کہ ’’جرائم پیشہ عناصر  عناصر لائنز ایریا، شاہ فیصل، ملیر، کورنگی اور لانڈھی میں متحدہ کارکنان اور عوام کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں، اب تک درجنوں کارکنان اور بلدیاتی نمائندوں پر تشدد کیا جاچکا ہے‘‘۔

    رابطہ کمیٹی کے رکن کا کہنا تھاکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں منصوبہ بندی کے تحت ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنوں کو تنگ کیا جارہا ہے اور جرائم پیشہ افراد کو اس کا کھلا لائسنس دے دیا گیا ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’’مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) کے کارکنوں نے اسلحے کے زور پر کئی گھروں پر قبضہ کرلیا ہے اور مزید لوگوں کو بے گھر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اس ضمن میں متعلقہ پولیس بھی کوئی مدد کررہی‘‘۔

    محمد حسین نے آرمی چیف آف اسٹاف، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف، وزیر اعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز نے مطالبہ کیا کہ وہ کارکنان پر تشدد کرنے والے جرائم پیشہ افراد اور مخالف جماعت کے کارکنان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متحدہ کے کارکنان پر ہونے والے مظالم کا سلسلہ فی الفور بند کروایا جائے۔

  • کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کی تادمِ مرگ بھوک ہڑتال

    کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کی تادمِ مرگ بھوک ہڑتال

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کارکنان کی گرفتاریوں اور چھاپوں کے خلاف پریس کلب کے باہر تادمِ بھوک ہڑتال کا آغاز کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اور چھاپوں کے خلاف تادمِ مرگ بھوک ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا، بھوک ہڑتال کے پہلے مرحلے میں رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی کی سربراہی میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران ، ٹاؤن اور یوسی کے ذمہ داران، اسمبلی اراکین اور بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے امیدواران سمیت ہمدرد حصہ لے رہے ہیں۔

    MQM-3

    علاوہ ازیں بھوک ہڑتالی کیمپ کے پہلے روز ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سنیئر ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار، ڈپٹی کنونیئرز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ پر موجود ہیں، بھوک ہڑتال میں بیٹھے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر ایم کیو ایم اورمہاجروں کے خلاف ہونے والے مظالم، کارکنان کو لاپتہ کرنے اور پارٹی قائد کے خطاب پر عائد پابندی کے حوالے سے نعرے درج ہیں۔

    MQM-1

    اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ’’اس سے قبل بھی ہم نے دو روزہ بھوک ہڑتال کی مگر کسی ادارے یا جماعت نے ہم سے اُس کی وجہ نہیں پوچھی، اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’جب تک مہاجروں کے خلاف ظلم، جبرو ناانصافی کا سلسلہ جاری رہے گا ہم اسی طرح بھوک ہڑتال پر بیٹھے رہیں گے‘‘۔

    MQM-2

    ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنان کی جانب سے اسلم آفریدی سمیت دیگر بھوک ہڑتال میں بیٹھنے والے کارکنان و رہنماؤں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفی دینے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ہے، قبل ازیں ایم کیو ایم نے اپنے جاری کردہ اعلامیے میں پانامہ لیکس کے حوالے سے بننے والی ٹی اور آر کمیٹی سے علیحدگی کا بھی اعلان کیا ہے۔

     

  • گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کے کارکنان کا شاہراہ فیصل پر احتجاج

    گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کے کارکنان کا شاہراہ فیصل پر احتجاج

    کراچی:گلستان جوہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چھاپے اور گرفتاریوں کے بعد عوام کی بڑی تعداد کا شاہراہ فیصل تھانے کے باہر اور سڑک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلستانِ جوہر میں ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپے کے دوران متعدد کارکنان کی گرفتاری کے خلاف علاقہ مکینوں اور کارکنان کی بڑی تعداد شاہراہ فیصل تھانے کے باہر جمع ہوئی اور احتجاج کیا۔

    مظاہرین میں کارکنان سمیت گرفتار افراد کے اہل خانہ اور خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے جس کے باعث شاہراہ فیصل پر جانے والے ٹریک پر ٹریفک کی روانی بند کردی گئی تھی، شاہراہ فیصل تھانے کے مظاہرین کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی تھی۔

    احتجاج کے باعث شاہراہ فیصل اور راشد منہاس روڈ پر ٹریفک کی روانہ شدید متاثر ہوگئی تھی، ایس پی گلشن اقبال ڈاکٹر فہد کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تاہم مظاہرین نے گرفتار افراد کی رہائی تک دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے، جس کے باعث مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔

    قبل ازیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گلستان جوہر میں واقع ایم کیو ایم کے دفتر کا گھیراؤ کیا اور اس کے نیتجے میں بلدیاتی کونسلر سمیت  7 کارکنان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا، سرچ آپریشن کے دوران مخصوص فلیٹس کی تلاشی بھی لی گئی تھی۔

    دوسری جانب کارکنان کی گرفتاریوں اور عوامی احتجاج کے بعد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن و پاکستان کا اہم اجلاس شروع ہوگیا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائےگا۔

    بعد ازاں ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنونیئر کنور نوید جمیل کے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا اور مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے تھے۔

     

  • سعودی عرب: شاہ سلمان کا پریشان حال پاکستانیوں کو تنخواہ دینے کا حکم

    سعودی عرب: شاہ سلمان کا پریشان حال پاکستانیوں کو تنخواہ دینے کا حکم

    ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے وزیر محنت ڈاکٹر مفرج الحقبانی کو کارکنوں کی تنخواہوں کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔

    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کے تحفظ پروگرام اور وزارت خزانہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے نجی کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ وہ اپن کارکنوں کو لیبر قوانین کے مطابق وقت پر واجبات ادا کریں۔

    اس سلسلے میں جن کمپنیوں کے حکومت کے ساتھ مختلف منصوبوں کے معاہدے ہیں انہیں حکومت کی طرف سے اس وقت تک ان کے واجبات نہ دیئے جائیں جب تک وزارت محنت کی طرف سے اس بات کی تصدیق نہ ہو کہ کمپنی نے کسی کارکن کی تنخواہ روکی ہوئی نہیں ہے۔


    سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی محنت کشوں کی دعائیں رنگ لے آئیں


    اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی مزدوروں کے اہل خانہ کے لیے 50 ہزار روپے فی خاندان مالی امداد کا اعلان کیا تھا ۔

    وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے کہا تھا کہ اس مد میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے 500 ملین روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے جو دس ہزار خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔

    وزیراعظم پاکستان نے وزارت سمندر پار پاکستانی و افرادی قوت کو سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی مزدوروں کی فہرست اور مکمل تفصیلات جمع کرنے کی خصوصی ہدایت جاری کی تھی تاکہ ان کے مسائل کے حل اور رقوم کی تقسیم میں آسانی ہو۔


    سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے امداد کا اعلان


    واضح رہے کہ سعودی عرب میں روزگار کے حصول کے لیے مقیم ہزاروں پاکستانی کئی ماہ سے بے یارو مددگار پھنسے ہوئے ہیں یہ افراد مختلف کمپنیوں کے لیے سعودی عرب کے دور دراز علاقوں میں کام کر رہے تھے جنہیں نہ تو کئی ماہ کی تنخواہیں نہیں ملی ہیں بلکہ قیام و طعام کی نامناسب سہولیات کا بھی سامنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق تنخواہیں نہ ملنے اور پرسان حال کے نہ ہونے کے باعث کئی ملازمین ذہنی کوفت اور اذیت کا شکار ہو کر خودکشی کی کوشش کر چکے ہیں جب کہ کچھ ملازمین بیمار ہیں جن کو طبی امداد بھی نہیں مل پا رہی جب کہ ان ملازمین کے سفری دستاویزات بھی سعودی کمپنیوں کے پاس ہیں۔