Tag: workers

  • سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی محنت کشوں کی دعائیں رنگ لے آئیں

    سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی محنت کشوں کی دعائیں رنگ لے آئیں

    جدہ : سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں پھنسے سیکڑوں  پاکستانیوں کا احتجاج رنگ لے آیا، پاکستانی سفیرنے سعودی حکام سے ملاقات کرکے پاکستانیوں کا معاملہ اٹھادیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر منظور الحق نے سعودی حکام سے ملاقات کی اور مختلف شہروں جدہ، دمام اور طائف میں پھنسے پاکستانی محنت کشوں کے ساتھ پیش آنے والے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

    پاکستانی سفیر منظور الحق نے جدہ میں پاکستانیوں کے کیمپ کا دورہ کیا اور مزدوروں کو کھانے پینے کےلیے فی کس 200 ریال فراہم کیے، اس موقع پر پاکستانی سفیر نے کہا کہ ’’سعودی انتظامیہ نے پاکستانی محنت کشوں کی ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی اور جو پاکستان جانا چاہتے ہیں انہیں واپس بھیجنے کے لیے قانونی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی‘‘۔

    واضح رہے سعودی عرب میں پھنسے ہزاروں پاکستانی محنت کشوں کے احتجاج کی رپوٹس شائع ہونے کے بعد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

     

  • آزاد کشمیر انتخابات میں شکست، غصے سے بھرے کارکنان قیادت پر برس پڑے

    آزاد کشمیر انتخابات میں شکست، غصے سے بھرے کارکنان قیادت پر برس پڑے

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے کارکنان نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں شکست کا ذمہ دار پارٹی کی اعلیٰ قیادت جہانگیر ترین اور بیرسٹر سلطان محمود کو قرار دے دیا۔

    تحریک انصاف کے معاون برائے کونسل یاسر فیاض کی جانب سے چیئرمین کو کی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ ’’آزاد کشمیر میں ہونے والی شکست کے ذمہ دار جہانگیر ترین اور بیرسٹر سلطان محمود ہیں‘‘۔

    پڑھیں : آزادکشمیر الیکشن،غیرسرکاری نتائج، مسلم لیگ ن کو واضح برتری حاصل

     ای میل میں مزید کہا کیا ہے کہ ’’جہانگیر ترین اور بیرسٹر سلطان محمود نے الیکشن میں بری کارکردگی دکھائی، تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر سلطان کا چناؤ غلط کیا گیا تھا‘‘۔

    کارکنان کی جانب سے کی گئی ای میل میں چیئرمین تحریک انصاف پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’’عمران خان اتنے اہم موقع پر جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر میں گھومتے رہے اور انہوں نے کشمیر آنے کو ترجیح نہیں دی‘‘۔

    مزید پڑھیں : آزاد کشمیر انتخابات میں جیت پر عمران خان کی مسلم لیگ ن کو مبارکباد

    ای میل میں عمران خان پر عبدالستار ایدھی کے نماز جنازہ میں شرکت نہ کرنے پر بھی تنقید کی گئی ہے، کارکنان نے چیئرمین تحریک انصاف کو طنزیہ انداز میں مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’عمران خان اور جہانگیر ترین مشترکہ طور پر ایک تفریحی فاؤنڈیشن تشکیل دے دیں تاکہ عیش و آرام کی زندگی اور آرام دے گاڑیوں میں سفر کرسکیں‘‘۔

     

  • فیصل آباد میں کارکنوں کا تصادم ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی، شاہ محمودقریشی

    فیصل آباد میں کارکنوں کا تصادم ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی، شاہ محمودقریشی

    فیصل آباد: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نون لیگ نے اپنے مشتعل کارکنوں کو بھیج کرتصادم کی کوشش کی گئی ہے اور اگر تصادم ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف پرامن رہ کر احتجاج کرے گی لیکن نون لیگی کارکنان انتظامیہ کے لیے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ رات گئے پی ٹی آئی کے پوسٹرز اور بینرز پھاڑ دیے گئے ہیں۔

    شاہ محمودقریشی نے سوال کیا کہ کیا حکومت نے کوئی پلان بنا رکھا ہے، کیا حکومت اشتعال پیدا کرکے پی ٹی آئی کو بدنام کرنا چاہتی ہے؟

    انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ کسی بھی قسم کے تصادم اور اس کےنتیجے میں ہونے والے واقعات کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔