Tag: working boundary

  • ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت ذہنی معذور نوجوان جاں بحق

    ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت ذہنی معذور نوجوان جاں بحق

    سیالکوٹ: ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ذہنی معذور شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر آئے دن بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر پاکستان کی چوکس مسلح افواج کی جانب سے بھارت کو کرارا جواب دیا جاتا رہا ہے، کنٹرول لائن پر افواج پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد گذشتہ شب بھارت نے ورکنگ باؤنڈری پر ذہنی معذور شخص کو غلطی سے سرحد پار کرنے پر فائرنگ کرتے ہوئے جاں بحق کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے جاں بحق شہری ظفر وال کے علاقے فتح پوربرڑی کا رہائشی اور ذہنی معذور تھا، بھارتی فورسز نے بغیر وارننگ دیئےذہنی معذور شخص پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 خواتین شہید

    واقعے کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے ذہنی معذور شخص کو دہشتگردثابت کرنے کی کوشش کی جاتی رہی، بعد ازاں پاکستان رینجرز نے بھارتی سیکیورٹی فورسز سے جاں بحق نوجوان کی نعش وصول کی، تھانہ پولیس لیسرکلاں کے مطابق میت ورثاکےحوالےکردی گئی ہے۔

  • بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ سے ایک شہری شہید

    بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ سے ایک شہری شہید

    راولپنڈی : بھارتی فوج نے ایک بار پھر ورکنگ باونڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے ایک پاکستانی شہری کو شہید کردیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر پھر آؤٹ آف کنٹرول ہوگیا۔

    پکھیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی شر انگیزی سے پاکستانی شہری محمد ظہور شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز نے موقع پربھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثرجواب دیا۔

    جوانوں نے منہ توڑجواب میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج نے چری کوٹ اور کیلر سیکٹر میں بھی آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

    پاک فوج کے جوابی وارمیں دشمن کو سانپ سونگھ گیا، مؤثرجواب میں بھارتی مورچوں کو نقصان پہنچا۔

  • سرحد پر بھارتی فائرنگ سے 12 سالہ بچہ زخمی

    سرحد پر بھارتی فائرنگ سے 12 سالہ بچہ زخمی

     

    سیالکوٹ: بھارتی سیکیورٹی فورس کی ورکنگ باؤنڈری پرپاکستانی سیکٹڑ میں بلااشتعال فائرنگ سے 12 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی افواج نے نے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے سبب علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی۔

    پاکستانی افواج نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں روایتی حریف ہیں اور کشمیر پر دو جنگیں لڑچکے ہیں۔ اکتوبر 2014 سے دونوں ممالک کے درمیان ورکنگ باوٗنڈری پرفائرنگ کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے۔

    وزیردفاع خواجہ آصفنے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ بھارت بین الاقوامی سرحد پرفائرنگ کرکے چھوٹے پیمانے کی جنگ چھیڑنے کا مرتکب ہورہاہے۔

    بھارتی افواج کی جانب سے پاکستانی سرحد میں فائرنگ کے سبب لاتعداد دیہاتی اپنی زمیںیں اورگھر بارچھوڑنے پرمجبورہوگئے ہیں۔.

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری کا دورہ

    راولپنڈی: جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے متحد ہو ہے۔ ہر قسم کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری کا دورہ کیا جہاں پر انہیں ورکنگ باوٴ نڈ ری اور لائن آف کنٹرول کی مجموعی صورتحال بالخصوص بھارت کی جانب سے کی گئی سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے آگا ہ کیا گیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری پر بار بار سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششیں متاثر ہورہی ہیں اور خطے میں عدم استحکام کی صورتحال برقرار ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ ہر قسم کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور اس سلسلے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔

    جنرل راحیل شریف نے علاقے کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے متحد ہو ہے، انہوں نے وہاں پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں اور مقامی آبادی سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے اور جذبے کو سراہا۔

  • بھارت کی ہٹ دھرمی جاری ایل او سی کی ایک بارپھر خلاف ورزی

    بھارت کی ہٹ دھرمی جاری ایل او سی کی ایک بارپھر خلاف ورزی

    سیالکورٹ: بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہو ئے پاکستانی حدود میں سیالکوٹ کے مقام پر ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کر تے ہو ئے بلا اشتعال فائرنگ کردی۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی نے بھارتی بندوقیں خاموش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اپنی جارحیت سے باز نہ آیا اور ایک بار پھر پاکستانی حدود میں سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے آبادی کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے شکرگڑھ میں چارواہ سیکٹر کے مقام پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تلسی پور،دھمالہ کے علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم پاک فوج کے بھرپور جواب دینے پر بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئی۔

    بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک درجنوں مکانات کھنڈر بن چکے ہیں جبکہ قریبی آبادیاں نقل مکانی پر مجبور ہوگئی ہیں۔

  • بھارتی جارحیت جاری: سیالکوٹ سیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ

    بھارتی جارحیت جاری: سیالکوٹ سیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ

    سیالکوٹ: بھارتی سیکیورٹی فورسز نےجنگ بندی کی ایک بار پھرخلاف ورزی کرتے ہو ئے سیالکوٹ کےقریب پوکھلیاں سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کی، جس کا پاک فوج نےبھرپورجواب دیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کاسلسلہ جاری ہے اور بھارت کی جانب سے آج صبح سیالکوٹ کےقریب پوکھلیاں سیکٹرمیں نواحی دیہات پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ کاپاک فوج نےمؤثرجواب دیا، دوسری جانب مقامی افرادکاکہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ فائرنگ اس وقت شروع کرتا ہے جب پاکستانی شہری نماز یا دیگر عبادات میں مشغول ہو تے ہے۔

    بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے فوری اور پھر پور جواب دیا جس سے بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق رواں ماہ میں بھارت کی جانب سےمتعدد بارسرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہے، جس میں گیارہ پاکستانی شہید ہوچکے ہے، بھارتی فائرنگ پر پاکستان نےعالمی سطح پر احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا ہے۔

    دوسر جانب پی ٹی آئی نے سرحد پر بلااشتعال بھارتی گولہ باری پر شدید مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق پاک بھارت سرحد پر بھارتی جارحیت انتہائی تشوشناک ہے۔ وزیراعظم نواز شریف بھارتی اشتعال انگیزیاں روکنےکےلیے لینڈ ٹرانزٹ روٹ بند کرنے کا فیصلہ کریں۔ پی ٹی آئی کے مطابق وفاقی حکومت عوام کے جان ومال کے ساتھ ملکی سرحدوں کی تحفظ میں بھی ناکام ہوگئی ہے۔

  • ایل او سی کشیدگی، سرتاج عزیز کا بانکی مون سے ٹیلی فونک رابطہ

    ایل او سی کشیدگی، سرتاج عزیز کا بانکی مون سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: پاکستان کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیرسرتاج عزیزنے اقوامِ متحدہ کےسیکرٹری جنرل بان کی مون کو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے متعلق فون کیا اور ان کو فائرنگ سے ہو نے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انھوں نے بان کی مون کو لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ سرتاج عزیزنے بان کی مون کو بھارت کی جانب سے ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ اوراس سے ہونے والے نقصانات سے بھی آگاہ کیا۔

    سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ بھارت کو اشتعال انگیزاقدامات سے روکا جائے۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم عالمی امن کو قائم رکھنے کے لئے عالمی برادری کو زور دینگے کے وہ بھارت کو روکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرسمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔

    سیکرٹری جنرل بان کی مون نےلائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہیے۔ مشیرِخارجہ نے اس سے پہلے گیارہ اکتوبرکو سیکرٹری جنرل کومعاملے پرخط بھی تحریرکیا تھا۔

  • بھارتی جارحیت پردفترخارجہ کی غیرملکی سفیروں کو بریفنگ

    بھارتی جارحیت پردفترخارجہ کی غیرملکی سفیروں کو بریفنگ

    اسلام آباد: پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے غیرملکی سفیروں کو بھارتی جارحیت، ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پربریفنگ دی گئی ۔اسلام آباد میں غیرملکی سفارت کاروں کو عسکری حکام ،سیکریٹری خارجہ اور وزیرِاعظم کے مشیر برائِے خارجہ امور طارق فاطمی نے بریفنگ دی۔

    عسکری حکام نے سفارت کاروں کو بتایا کہ فائرنگ کی بندش پربھارت نےمنفی ردعمل کامظاہرہ کیا ہے دفتر خارجہ نے سفارت کاروں سےدرخواست کی کہ وہ اپنے اپنے ملکوں کو بھارتی جارحیت پر پاکستان کےمؤقف اور تشویش سے آگاہ کریں اور بھارت پرمذاکرات کےلئےسفارتی دباؤڈالاجائے۔

    دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرسمیت تمام مسائل کاحل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے۔

  • بھارت کی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ، چارافراد شہید تین زخمی

    بھارت کی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ، چارافراد شہید تین زخمی

    سیالکوٹ: بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پربلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اوردو بچوں سمیت چارافراد شہیداورتین زخمی ہوگئےہیں اوربھارت کی جانب سے وقفےوقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے ایک بارپھرلائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پربلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق بھارت کی نارائن پوسٹ سے پاکستانی اعوان پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، بھارتی فوج کی جانب سے مارٹرگولوں سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

    بھارتی فورسز کی جانب سے نکھال، کیریلا، کہٹ کنٹیرہ، حاٹ سپریگز، اند جندروت کے مقام پربھی فائرنگ کی گئی۔