Tag: working boundry

  • پاکستان بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کرے گا

    پاکستان بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کرے گا

    لاہور: پاکستان نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ ورکنگ باونڈری اورلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے ایل او سی پرپورا سیکٹر میں پاکستان رینجرز اوربھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کی فلیگ میٹنگ ہوئی۔

    اجلاس میں پاکستان رینجرز نے بھارت کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا گیا اور انہیں پچھلے ماہ ڈائریکٹر جنرل سطح پر ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی قراردیا گیا۔

    بھارت ایل او سی اورورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ اور گولہ باری معمول بن گئی ہے جس میں املاک کی تباہی کے ساتھ کئی شہری بھی شہید ہوئے ہیں۔

  • اقوام متحدہ کےمبصرین کا بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کادورہ

    اقوام متحدہ کےمبصرین کا بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کادورہ

    سیالکوٹ: اقوام متحدہ کے مبصرین نے ورکنگ باوٗنڈری پر بھارت کی فائرنگ سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز ہفتہ اقوام متحدہ کے تین مبصر ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی گولہ باری سے متاثرہ علاقے میں پہنچے۔

    مبصرین نے گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اورشواہد جمع کئے۔

    مبصرین نے گولہ باری کے سبب متاثر ہونے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی اوران کے تاثرات قلم بند کئے۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر گزشتہ کئی ماہ سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

    بھارت کے اس جارحانہ رویے سے اب تک متعدد افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ فائرنگ کے سبب سینکڑوں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    گزشتہ روز بھارت نے تمام تر حدوں کو پار کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں شدید فائرنگ کی جس کے سبب 08 افراد شہید جبکہ 50 کے لگ بھگ زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

  • اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کا دورہ

    اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کا دورہ

    سیالکوٹ: پاکستان اوربھارت کیلئےاقوام متحدہ کے ملٹری آبزورزگروپ نے ورکنگ بائونڈری پرواقع متاثرہ دیہات کادورہ کیا۔

    اقوام متحدہ کے ملٹری آبزورزگروپ نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں سیالکوٹ کے قریب متاثرہ علاقوں صالح پور،ملانے چپراڑ سیکٹرکادورہ کیا۔

     اقوام متحدہ کے ملٹری آبزورزگروپ نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اورشیلنگ سے زخمی ہونیوالےافراد سے ملاقات کی۔

    گروپ نے بھارت کی جانب سے ورکنگ بائونڈری پرآبادسول آبادی پرڈھائے جانیوالے مظالم سے متعلق شہادتیں بھی قلمبند کیں۔

    فوجی مبصرین جلد بھارتی جارحیت سے متعلق رپورٹ تیار کر کے جلد اقوام متحدہ کے حوالے کردیں گے۔

  • بھارتی فائرنگ سے زخمی دو رینجرز اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکرشہید

    بھارتی فائرنگ سے زخمی دو رینجرز اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکرشہید

    شکر گڑھ : بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شکر گڑھ سیکٹر پر شدید زخمی ہونے والے دو رینجرز اہلکار شہید ہوگئے۔

    تفصٓیلات کے مطابق شکر گڑھ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سکیورٹی فورسز کے سیکٹرکمانڈر کی جانب سے فلیگ میٹنگ کی درخواست کی گئی تھی ۔

    دونوں رینجرز اہلکار لانس نائیک ریاض شاکر اور لانس نائیک محمد صفدر ورکنگ باؤنڈری پر موجود تھے کہ بھارتی سکیورٹی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا،جو کئی گھنٹے تک جاری رہا۔

    دونوں زخمی اہلکاروں کو شکر گڑھ سیکٹر سے اٹھانے کی کوشش کی گئی مگر بھارتی فورسز کی جانب سے مسلسل فائرنگ کے باعث دونوں اہلکاروں کو طبی امداد فراہم نہ کی جا سکی  اور زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے دونوں اہلکار جام شہادت نوش کرگئے۔

  • ایل او سی فائرنگ پر پاکستان کا بھارت سے احتجاج

    ایل او سی فائرنگ پر پاکستان کا بھارت سے احتجاج

    اسلام آباد: پاکستان نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارت سے ایک بار پھر شدید احتجاج کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پانڈوسیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سےفوجی جوان شہیدہواتھا۔ جس پر بھارت سے باضابطہ احتجاج کیا گیا ہے، پاکستان نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ اور بھارت بلااشتعال فائرنگ کاسلسلہ بند کرے۔

     وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے جمعرات کو بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف بیان دیا گیا تھا، جس کے کچھ دیر بعد بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی تھی، پانڈو سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور مارٹرگولے برسانے سے ایک شہری بھی زخمی ہوا تھا۔

  • پاکستان دفتر خارجہ کی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

    پاکستان دفتر خارجہ کی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

    اسلام آباد: دفترخارجہ نے لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایل اوسی کی صورتحال پر صبروضبط کا مظاہرہ کررہا ہے اور پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جاری جارحیت اور آج صبح سیالکورٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاکستانی دفترخارجہ نے کا کہنا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کونشانہ بنا رہا ہے اور بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے۔

    دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان ایل اوسی پربھارتی جارحیت کے جواب میں تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے۔ کنٹرول لائن پر اقوام متحدہ کے غیرجانبدارمبصرین کومزید فعال کرنے کی ضرورت ہے تا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کوصحیح طرح مانیٹرکیا جائے۔

    تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی کونوبیل انعام ملنا پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ پاکستان، پاکستانیوں کا ہے، شدت پسندوں کا نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا ایران سے سرحدی کشیدگی کے خاتمے پربات چیت جاری ہے اورمسئلے کوخوش اسلوبی سے حل کرلیا جائے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں کسی گروپ کی حمایت نہیں کرتا۔ افغانستان کے ساتھ معیشت سمیت تمام شعبوں میں تعاون کے لئے تیارہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سارک ممالک کا اجلاس چھبیس اورستائیس نومبرکوکٹھمنڈومیں ہوگا۔ جنوبی ایشیا کے ملکوں کے حکام کی ملاقاتوں کا سلسلہ بائیس نومبرسے شروع ہوگا۔

  • اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کاسیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کا دورہ

    اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کاسیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کا دورہ

    سیالکوٹ :اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کے وفدنے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا اور بھارتی گولہ باری کےنقصانات کا جائزہ لیا،آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی ٹیم نے ورکنگ باؤنڈری کا دورہ کیا ،اوربھارتی فائرنگ وگولہ باری سےہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا.

    مبصرین نے متاثرین سے ملاقات کی  مبصرین کی ٹیم نے فوجی اسپتال سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا اور وہاں زخمیوں کی عیادت کی۔ دواکتوبر سے جاری بھارتی جارحیت کے نیتجے میں اب تک سولہ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون خط کے ذریعے ایل او سی ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا تھا۔

    دو اکتوبر سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی جارحیت سے کئی مکانات تباہ اور درجنو ں مویشی مارے گئے۔متاثرہ علاقوں سے لوگو ں کی بڑی تعداد نے نقل مکانی کی۔

  • سیالکوٹ:بھارتی فوج کی فائرنگ،خاتون سمیت دو افراد شہید

    سیالکوٹ:بھارتی فوج کی فائرنگ،خاتون سمیت دو افراد شہید

     سیالکوٹ:  سرحدپار سے بھارتی فوج کی بلااشتعال  فائرنگ سےخاتون سمیت دو افراد جاں بحق  اور بارہ زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق بھارت نے دو ماہ کے دوران بیس مرتبہ سے زائد ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرکے امن کی آشا کو سپرد خاک کردیا۔ بھارت کاجنگی جنون کسی طورکم ہونےکانام نہیں لےرہا۔

    بھارتی فوج نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پرایک بارپھربلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کرکےسیزفائر کی دھجیاں اڑاکرامن کوسپردخاک کردیا۔سیزفائرکی خلاف ورزی چپراڑ،سچیت گڑھ،چارواسیکٹرمیں کی گئی جہاں فائرنگ کے نتیجےمیں خاتون سمیت دوافرادشہیدجبکہ بارہ شہری زخمی ہوگئے ۔

    بھارتی فوج کی فائرنگ سےجامِ شہادت نوش کرنے والےشہریوں کےورثاء نے شدیداحتجاج کیا ۔ بلا اشتعال فائرنگ سے کئی مکانات بھی تباہ ہوگئے اورشہری شدید خوف وہراس میں مبتلا اور نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

    دو ماہ کے دوران بھارت نے تئیس باربلااشتعال فائرنگ کی اور اس دوران تین افراد شہید ہوچکے ہیں۔ بھارتی بلاشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے جواب میں بار بار پاک فوج نے اسے دھول چٹائی ہے۔