Tag: World 6-Reds Snooker

  • ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ بھارتی کھلاڑی نے جیت لی

    ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ بھارتی کھلاڑی نے جیت لی

    کراچی : آئی بی ایس ایف ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ بھارت کے پنکج ایڈوانی نے جیت لی۔ ویمنز کیٹیگری کا ٹائٹل نیگ آن یی کے نام رہا۔

    ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے مینز ایونٹ میں دفاعی چیمپیئن بھارت کے پنکج ایڈوانی کا مقابلہ چینی کھلاڑی یان بنگ ٹاو سے ہوا۔

    ایڈوانی یک طرفہ مقابلے کے بعد چینی حریف کو چھ دو فریم سے زیر کرکے اعزاز کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ ویمنز ایونٹ کے فائنل میں ہانگ کانگ کی نیگ آن یی کا مقابلہ بھارتی کھلاڑی ودیا پلے سے ہوا۔

    بیسٹ آف نائن فریمز پر مشتمل فائنل معرکے میں دو کے مقابلے میں پانچ فریمز کے فرق سے جیت کر ہانگ کانگ کی کھلاڑی نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    پاکستان کے اسجد اقبال اور محمد آصف سیمی فائنل میں شکست کاسامنا کرنا پڑا،آج سے ٹیم اینڈ ماسٹرز ایونٹ کے راونڈ میچز کا آغاز ہوگا۔

  • ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر: پاکستان کے 4 کھلاڑی کوارٹر فائنل میں

    ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر: پاکستان کے 4 کھلاڑی کوارٹر فائنل میں

    کراچی: پاکستان کے چار کھلاڑیوں نے آئی بی ایس ایف سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، کوارٹر فائنل میں سابق ورلڈ چیمپئین محمد آصف اور شیرام چنگیزی آمنے سامنے ہوں گے۔

    کراچی میں جاری ایونٹ میں پاکستان کے محمد آصف نے ہم وطن محمد شہاب کو تین کے مقابلے میں پانچ فریم سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جہاں ان کا مقابلہ ہم وطن شہرام چنگیزی سے ہوگا۔

     شہرام چنگیزی نے پری کوارٹر فائنل میں شاہد آفتاب کو پانچ تین سے زیر کیا تھا،دیگر مقابلوں میں دفاعی چیمپئین بھارت کے پنکج ایڈوانی نے پاکستان کے بابر مسیح کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دی۔

    قومی کھلاڑی صرف ایک سیٹ میں ہی کامیابی حاصل کرسکے۔ پاکستان کے اسجد اقبال نے بھارت کے وارن کمار کو زیر کیا، اسجد نے تین کے مقابلے میں پانچ فریم سے کامیابی حاصل کی۔