Tag: World Athletics Championship

  • ارشد ندیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

    ارشد ندیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

    لاہور : ورلڈ اتھیلٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، لاہور ایئرپورٹ پر ارشد ندیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    ایئرپورٹ پر وہاب ریاض، اسپورٹس بورڈ پنجاب کے نمائندوں نے ان کا استقبال کیا،ارشد ندیم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔

    ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا، ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ ہنگری کے دارالحکومت پڈایسٹ میں منعقد ہوئی۔

    ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تاریخ میں پاکستان نے پہلی مرتبہ میڈل جیتا، فائنل میں ارشد ندیم نے 87.82میٹر دور نیزہ پھینک کر دوسری پوزیشن حاصل کی، یاد رہے کہ ارشد ندیم پہلے ہی پیرس اولمپکس 2024 کیلئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

  • ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لئے ہنگری روانہ

    ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لئے ہنگری روانہ

    لاہور: اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لئے ہنگری روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لئے ہنگری روانہ ہوگئے، ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ بھی ان کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔

    روانگی سے قبل ارشد ندیم  نے لاہور میں آخری ٹریننگ سیشن میں بھرپور ٹریننگ کی، وہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں شاندار کم بیک کیلئے پر امید ہیں۔

    ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 25 اگست کو ہوگا اور فائنل 27 اگست کو ہوگا۔

     اسٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ مکمل فٹ ہوں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا، فٹ ہونے کے بعد بھرپور ٹریننگ کی ہے۔

    ارشد ندیم نے مزید کہا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس میں نیرج چوپڑا کے ساتھ اچھا مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔

  • ورلڈ ایتھلیٹکس گیمز،ارشد ندیم نے اہل وطن کا سر فخر سے بلند کردیا

    ورلڈ ایتھلیٹکس گیمز،ارشد ندیم نے اہل وطن کا سر فخر سے بلند کردیا

    پاکستان کی شان ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس گیمز کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے جیولین تھرور ارشد ندیم نے ورلڈایتھلیٹکس گیمز کے لئے اپنی ٹکٹ کنفرم کرالی، امریکی شہر برمنگھم میں جاری ایتھلیٹکس کے اس عالمی میلے میں ارشد ندیم نے مجموعی طور پر ایونٹ میں نویں پوزیشن حاصل کی۔

    پاکستانی کھلاڑی نے پہلی تھرو 76.15 اور دوسری تھرو 74.38 میٹر پھینکی جبکہ تیسری تھرو 81 میٹر کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس میں کیسے آئے؟ جانئے ان کی زبانی

    ارشد ندیم نے فائنل میں رسائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے 24 جولائی کو بھی بہترین پرفارمنس دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ کہنی کی ابجری مکمل ٹھیک نہ ہونے کے باوجود اس ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اولمپکس میں پانچویں پوزیشن پانے والے ارشد ندیم نے پنجاب اسٹیڈیم میں چھ ہفتوں تک کوچ سلمان بٹ اور ڈاکٹر اسد عباس کی نگرانی میں ٹریننگ کی تھی۔

  • یوسین بولٹ نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا پہلا راؤنڈ جیت لیا

    یوسین بولٹ نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا پہلا راؤنڈ جیت لیا

    لندن : دنیا کے تیز ترین انسان جمیکا کے یوسین بولٹ نے لندن میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سو میٹر ریس کا پہلا راؤنڈ جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آٹھ مرتبہ کے اولمپک چیمپئن جمیکا کے یوسین بولٹ آخری بار ایکشن میں ہیں، لندن میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی سو میٹر دوڑ کی ہیٹ میں یوسین بولٹ بازی لے گئے۔

    بولٹ نے مقررہ فاصلہ دس اعشاریہ صفر سات سیکنڈز میں طے کیا، بولٹ آج گولڈ میڈل کیلئے قسمت آزمائیں گے۔ دوسری جانب مردوں کی دس ہزار میٹر ریس برطانیہ کے موفرا نے جیت لی۔


    مزید پڑھیں: یوسین بولٹ نےریو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیت لیا


    برطانوی ایتھلیٹ موفرا نے لگاتار 10 واں عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا، موفرا نے مقررہ فاصلہ چھبیس منٹ انچاس اعشاریہ پانچ سیکنڈز میں مکمل کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔


    مزید پڑھیں: بیجنگ کامیدان بھی یوسین بولٹ کےنام


    چوتیس سالہ انگلش ایتھلیٹ موفرا اب پانچ ہزار میٹر ریس میں بھی حصہ لیں گے، جس میں کامیابی کی صورت میں وہ لگاتار تیسری بار ورلڈ ایونٹ میں ڈبلز فاتح بن سکتے ہیں۔


    مزید پڑھیں: یوسین بولٹ نے 10 سیکنڈز میں ریس جیت لی


    علاوہ ازیں مینز لانگ جمپ میں اولمپک چیمپئن امریکہ کے جیف ہینڈرسن نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔