Tag: world bank on pakistan economy

  • پاکستانی معاشی ترقی ساڑھے4 فیصد ہوگی، عالمی بینک

    پاکستانی معاشی ترقی ساڑھے4 فیصد ہوگی، عالمی بینک

    نیویارک : عالمی بینک نے پاکستانی معاشی شرح نمو رواں سالساڑھے چار فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کردی۔

    عالمی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ پاکستان ڈیلولپمنٹ اپ ڈیٹ کے مطابق آئندہ سال پاکستان کی معاشی شرح نمو چار اعشاریہ آٹھ فیصد تک ہونے کا امکان ہے، پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے تاہم یہ ترقی پڑوسی ممالک کے مقابلے میں کم ہے ۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی ترقی کا دارو مدار سرمایہ کاری سے زیادہ ترسیلات زر اور خام تیل کی کم قیمتوں پر ہے،
    سستے خام تیل کے باعث درآمدی بل میں نو فیصد اور مہنگائی میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، ایف بی آر کے وصولیوں میں بیس فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

    دوسری جانب وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں عالمی بینک کے تعاون کو سراہا ہے، انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کے دوران عالمی بینک پاکستان کا قریبی ترقیاتی شراکت دار رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بینک نے گزشتہ تین سال کے دوران پاکستان میں مختلف شعبوں میں بنیادی ڈھانچہ جاتی اصلاحات میں خصوصی طورپر معاونت کی ہے۔

  • رواں سال پاکستانی معیشت4.5فیصد تک ہونے کی امید ہے، عالمی بینک

    رواں سال پاکستانی معیشت4.5فیصد تک ہونے کی امید ہے، عالمی بینک

    نیویارک : عالمی بینک کا کہنا ہےکہ خدشات کے باوجود پاکستانی معشیت رواں سال ساڑھے چار فیصد تک رہنےکی توقع ہے۔

    ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مجموعی معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے، آئندہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح چار اعشاریہ آٹھ فیصد رہنے کی توقع ہے۔ عالمی بینک کی پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ‘‘ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سروسز سیکٹر میں ترقی کی شرح بہت بہتر ہوئی تاہم صنعتی شعبے میں معمولی بہتری آئی ہے ۔

    عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بہترہوئے ہیں، رواں مالی سال میں جاری کھاتے کا خسارہ دوارب ساٹھ کروڑ ڈالر تک محدود ہوگیا جبکہ ترسیلات زر اٹھارہ ارب ستر کروڑڈالر کی ریکارڈ سطح پر آگئیں۔

    پاکستان کو ٹیکس وصولی کے لیے ازسرنو کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، رپورٹ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے کوششوں پر بھی زور دیا گیا ہے.

  • پاکستانی معیشت کی کارکردگی اطمینان بخش ہے، عالمی بینک

    پاکستانی معیشت کی کارکردگی اطمینان بخش ہے، عالمی بینک

    نیویارک : عالمی بینک نے پاکستانی معشیت میں بہتری کو اطمینان بخش قرار دے دیا، ورلڈ بینک پاکستان کیلئے مزید ڈیویلپمنٹ قرضوں کی فراہمی پر غور کر رہا ہے.

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں عالمی بینک کی سربراہ نے ڈیولپمنٹ پالیسی کریڈٹ لونز کے حوالے سے کیے جانے والے اقدام کی رفتار کی تعریف کی، ورلڈ بینک پاکستان کیلئے مزید ڈیویلپمنٹ قرضوں کی فراہمی پر غور کر رہا ہے اور اس ضمن میں وزیر خزانہ سے شعبوں کی نشاندہی کرنے کو کہا۔

    وزیرِ خزانہ نے بجلی کے شعبے کے لیے قرضے کی فراہمی کے فیصلے پر بھی عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا، جو منظوری کے لیے بارہ نومبر کو عالمی بینک کے بورڈ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا.

    عالمی بینک کی نائب صدر نے کہا کہ توانائی کے شعبے کے لیے قرضے کی فراہمی سے پاکستان میں بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی.