Tag: World Bank

  • 1.3 بلین ڈالرکے منصوبے، پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا

    1.3 بلین ڈالرکے منصوبے، پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا

    اسلام آباد: پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان 1.3 بلین ڈالرکے7 منصوبوں کیلئے معاہدہ طے پاگیا، وفاقی وزیر خسرو بختیار نے عالمی بینک کی جانب سے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کےمطابق عالمی بینک کیساتھ معاہدے پر وزارت اقتصادی امور کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ عالمی بینک کیساتھ 1.3 بلین ڈالرکے7 منصوبوں کیلئے معاہدہ طے ہوگیا ہے ، معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیرخسرو بختیار نے شرکت کی۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے عالمی بینک کی 128 ملین ڈالر کی گرانٹ شامل ہیں جبکہ منصوبوں میں سماجی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی، زراعت ، خوراک، گورننس ،انسانی وسائل کےترقیاتی پروگرام شامل ہیں۔

    وفاقی وزیر خسرو بختیار نے عالمی بینک کی جانب سے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا عالمی بینک کا تعاون حکومت کی عوام دوست پالیسیوں پراعتماد کا اظہارہے۔

    خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ہماری معاشی پالیسی درست سمت جا رہی ہے، غربت کاخاتمہ،زرعی ترقی،موسمیاتی تبدیلی سےبچاؤ اولین ترجیح ہے، ترقیاتی منصوبوں کیلئے صوبوں کو وفاقی حکومت کی سپورٹ جاری رہےگی۔

    اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹرعالمی بینک نے کہا کہ عالمی بینک معاشی استحکام وترقی کیلئےتعاون جاری رکھے گا۔

  • پاکستان کی مشکل آسان، آئی ایم ایف کے بعد عالمی بینک کا بڑا اعلان

    پاکستان کی مشکل آسان، آئی ایم ایف کے بعد عالمی بینک کا بڑا اعلان

    اسلام آباد : آئی ایم ایف سے 50کروڑ ڈالر منظوری کے بعد عالمی بینک نے بھی پاکستان کیلیے گرانٹ منظور کرلی ،رقم غربت مٹاؤ پروگرام کیلئے استعمال کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کیلئے60کروڑ ڈالرامداد کی منظوری دے دی ، رقم کی فراہمی سے غربت کے خاتمے اور معاشی استحکام میں مدد ملے گی۔

    رقم پاکستان سے غربت کے خاتمے کے احسا س پروگرام کو بڑھانے میں استعمال کی جائے گی۔

    پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث لاکھوں خاندان معاشی مشکلات سے دور چار ہوئے، اس گرانٹ سے ان افراد کی مشکلات کم کرنے میں مدد ملے گی۔

    یاد رہے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی ،پچاس کروڑ ڈالر کی قسط بجٹ سپورٹ کے طور پر جاری کی جائے گی۔

    اعلامیے میں کہا گیا جانوں کو بچانے، معیشت کی مدد کےلیے پاکستان کی پالیسیاں مبصرانہ رہیں جب کہ پاکستان نے شرح نمو میں اضافے اور ادارہ جاتی اصلاحات کےلیے جارحانہ اقدامات کیے۔

    آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مزید اصلاحات سے معاشی اعتماد اور نجی سرمایہ کاری کو تقویت دینا ہوگی اور کاروباری ماحول کو بہتر کرنا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہوں گے۔

  • عالمی بینک کا پاکستان میں بے گھر افراد کیلئے بڑا اعلان

    عالمی بینک کا پاکستان میں بے گھر افراد کیلئے بڑا اعلان

    اسلام آباد : عالمی بینک نے فاٹا میں بے گھر افراد کیلیے 12 ملین ڈالر کی اضافی گرانٹ کا اعلان کردیا ، جس پر وفاقی وزیرخسرو بختیار نے عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان اضافی گرانٹ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امورمیں ہوئی، معاہدے کے تحت عالمی بینک فاٹا میں بے گھر افراد کیلئے 12 ملین ڈالر کی اضافی گرانٹ فراہم کرے گا، عالمی بینک کیجانب سے فاٹا کیلئے ریکوری پیکج 216 ملین ڈالرکا ہے

    وفاقی وزیرخسرو بختیار نے کہا عالمی بینک کی فاٹا کیلئے مالی گرانٹ کیلئے شکر گزارہیں، ریکوری پیکج سے فاٹا میں بے گھرافراد کی سپورٹ بچوں کی صحت اورسروس ڈلیوری میں مدد ملے گی۔

    خسروبختیار کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ میں4 نئے اضلاع کی فلاح و بہبود کے پروگرام بھی شامل ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 30کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دی تھی ، 30کروڑ ڈالر سندھ ریزیلئنس پراجیکٹ اور سالڈویسٹ منصوبے کے لیے دیے جائیں گے۔

    کنٹری ڈائریکٹرورلڈبینک نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ قدرتی آفات سے بچاؤ اور ہیلتھ ایمرجنسی کے لیے ہنگامی ایجنڈے پر بھی منظور ہونے والی رقم استعمال کی جاسکے گی۔

  • عالمی بینک  پاکستان کو 30.4 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا

    عالمی بینک پاکستان کو 30.4 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا

    اسلام آباد :عالمی بینک پاکستان کو 30.4 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا ، یہ رقم پنجاب ریسورس امپروومنٹ ایندڈیجیٹل ایفیکٹیونیس پروگرام کے لئے ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے لئے تیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی ، عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کے لئے فنانسنگ کی منظوری دی گئی۔

    یہ رقم پنجاب ریسورس امپروومنٹ اینڈ ڈیجیٹل ایفیکٹیونیس پروگرام کے لئے دی گئی ہے، پرائیڈ پروگرام پنجاب حکومت کے لیے مالیاتی نظام میں رسک کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہوگا۔

    اس پروگرام سے ٹیکسوں کے نظام میں بہتری آئے گی، جس سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوگا ساتھ ہی کاروبار، رئیل اسٹیٹ کی رجسٹریشن، ری فنڈز، ادائیگیوں اور ٹیکس فائلنگ کے نظام میں بہتری بھی آئے گی۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے عالمی بینک کے پاکستان کے ساتھ 1150 ملین ڈالر کے 2 مالیاتی معاہدے طے پائے تھے، معاہدے کے تحت حاصل ہونے والی رقم خیبرپختونخوا میں پن بجلی اور توانائی کی ترقی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سے انخلا پرخرچ ہوگی۔

    ہائیڈرو پاور، قابل تجدیدتوانائی ترقی پر450 ملین ڈالرمختص کئے جائیں گے۔ 88 میگاواٹ جبرال کالام ہائیڈرو پاورپروجیکٹ کی تعمیر میں مدد ملے گی جبکہ 157 میگاواٹ پیداوار کا مدیان ہائیڈرو پاور پروجیکٹ بھی تعمیر ہو گا، نئےمنصوبوں سےبجلی کےانخلا میں بھی سہولت ملے گی۔

  • پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں مزید وقت مل گیا

    پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں مزید وقت مل گیا

    واشنگٹن: عالمی بینک اور آئی ایم ایف اجلاس میں پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں مزید 6 ماہ کا وقت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک اور آئی ایم ایف کا اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 6 ماہ کا مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا، پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی کی مد میں اس سے قبل ایک سال کا ریلیف دیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق قرضوں میں ایک سال کا ریلیف رواں سال دسمبر میں ختم ہورہا تھا، 6 ماہ کے مزید ریلیف سے پاکستان کو ایک ارب ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔

    دوسری جانب کورونا ویکسین کی مد میں آئی ایم ایف، ورلڈ بینک نے ترقی پذیر ممالک کے لیے فنڈز کا اعلان بھی کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسین کے لیے ترقی پذیر ممالک کے لیے 12 ارب ڈالرز مختص کیے جارہے ہیں، کورونا ویکسین کے لیے پاکستان کو 400 ملین ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ  آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری سے عالمی بینک اورایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی مالی معاونت کی راہ ہموار اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی آسان ہوگی۔

    مزید پڑھیں: آئی ایم ایف بورڈ کااجلاس: پاکستان کیلئے قرضہ پروگرام کی منظوری کا امکان

    اے آروائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ماہر معاشیات خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ روپے پر دباؤ کم ہوگا اور قدر میں استحکام آئےگا، پاکستان نےپیشگی شرائط پوری کردی ہیں، جن میں روپےکی قدرکاتعین،گیس وبجلی کی قیمتیں، ٹیکس اصلاحات اورٹیکس چھوٹ کاخاتمہ اورشرح سودمیں اضافہ شامل ہے۔

    اخراجات میں کمی اور آمدنی بڑھانے پراقدامات کی طرف بھی پاکستان نے پیش رفت کی، ٹیکس رعایتیں ختم کرنے ٹیکس اصلاحات کےلیےاہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سےقبل اثاثہ ظاہر کرنے والی اسکیم کی مدت بھی ختم ہو جائے۔

    خیال رہے آئی ایم ایف نےایمنسٹی اسکیم پراعتراض کیا تھا اور اسکیم میں مزیدتوسیع کی بھی مخالفت کی تھی، آئی ایم ایف کی ترجمان ٹریسا ڈبن ساشیز کا کہنا ہے کہ توسیع سے پاکستان کے کیس پر اثر پڑےگا۔

  • ایشیا میں غربت میں اضافے کا بڑا خطرہ، عالمی بینک کی ہوشربا رپورٹ

    ایشیا میں غربت میں اضافے کا بڑا خطرہ، عالمی بینک کی ہوشربا رپورٹ

    واشنگٹن : عالمی بینک نے کرونا وائرس کے حوالے سے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال  2021تک15 کروڑ سے زائد افراد انتہائی غربت کا شکار ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے جنوبی ایشیائی معیشتوں پر دور رس اثرات مرتب ہونگے، کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی اثرات عالمی غربت میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔

    عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی منفی 1.5فیصد رہے گی جبکہ رواں مالی سال بھارت کی جی ڈی پی گروتھ منفی 9.6فیصد تک رہے گی۔

    عالمی بینک کا کہنا ہے کہ سال1998کے بعد پہلی بار عالمی سطح پر انتہائی غربت میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، کورونا صورتحال میں2021تک15کروڑ سے زائد افراد انتہائی غربت کا شکار ہوجائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق رواں سال8سے10کروڑ افراد خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے، دنیا کی ایک اعشاریہ4فیصد آبادی انتہائی غربت کا شکار ہوگی تاہم اس سال عالمی سطح پر غربت میں کمی کی رفتار سست رہی۔

    ورلڈ بینک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی، کساد بازاری اور غربت میں اضافے کی وجہ کورونا وائرس ہی ہے، پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی ممالک کے ساڑھے 5کروڑ غربت کی لکیر سے نیچے چلے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی اور کنگز کالج لندن کی تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے خیراتی ادارے آکسفیم نے کہا تھا کہ30سال میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ جب عالمی سطح پر غربت میں اضافہ ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات کے سبب معاشی بحران طبی بحران سے کہیں زیادہ شدید ہوگا اور عالمی سطح پر غربت میں بڑا اضافہ ہوگا۔

  • سستی بجلی کی فراہمی، عالمی بینک  پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر دے گا

    سستی بجلی کی فراہمی، عالمی بینک پاکستان کو 45 کروڑ ڈالر دے گا

    اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبوں کے لئے45 کروڑ ڈالر فنڈنگ کی منظوری دے دی، متبادل توانائی کے منصوبوں سے مہنگے ایندھن کی درآمد پر پاکستان کا انحصار کم ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلیے پر عزم ہے، عالمی بینک کے ایگزیکیٹو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبوں کے لئے پینتالیس کروڑ ڈالر فنڈنگ کی منظوری دے دی۔

    اس رقم سے خیبر پختونخوا کے پن بجلی اور شمسی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی، متبادل توانائی کے منصوبوں سے سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، متبادل توانائی کے منصوبوں سے مہنگے ایندھن کی درآمد پر پاکستان کا انحصار کم ہوگا۔

    عالمی بینک کے پاکستان کے لئے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں سے پاکستان کو گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں کمی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے میں مدد ملے گی۔

  • ورلڈ بینک کی طرف سے نالوں کی صفائی کے لیے سوا ارب روپے کی گرانٹ کہاں گئی؟ خرم شیر زمان

    ورلڈ بینک کی طرف سے نالوں کی صفائی کے لیے سوا ارب روپے کی گرانٹ کہاں گئی؟ خرم شیر زمان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ ایک محکمے کے 2 وزیر ہونے کے باوجود کراچی کا یہ حال ہے، ورلڈ بینک کی طرف سے سوا ارب روپے کی گرانٹ کہاں گئی؟ سندھ میں 17 سال اقتدار کے باوجود پیپلز پارٹی کچھ نہ کر سکی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ کراچی شہر ڈوب رہا تھا اور پیپلز پارٹی سالگرہ منا رہی تھی، کراچی میں 2 گھنٹے کی بارش کے بعد صورتحال سب کے سامنے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک محکمے کے 2 وزیر ہونے کے باوجود کراچی کا یہ حال ہے، کراچی میں بارش نے صوبائی حکومت کی کارکردگی عیاں کردی۔ نالوں کی صفائی کا فنڈ بے ضابطگی کی نذر ہوچکا ہے، ورلڈ بینک کی طرف سے سوا ارب روپے کی گرانٹ کہاں گئی؟

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کا نام بدنام ہو رہا ہے، ہر سال 40 سے 50 کروڑ روپے 6 نالوں کے لیے جاری ہوتے ہیں، کراچی میں بارشیں بلدیاتی حکومت کے لیے کمانے کا سیزن ہے، پیپلز پارٹی نے لاڑکانہ، سیہون اور نواب شاہ کے ساتھ بھی کراچی جیسا حال کیا ہے۔ جو دودھ اور سبزی کی قیمتیں کنٹرول نہیں کر سکے وہ کراچی کو چلا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پورا کراچی اور میڈیا غلط ہے کوئی سچا ہے تو وہ بلاول اور ان کے وزیر ہیں، سندھ حکومت کے 5 وزیروں کا ٹولہ پورے صوبے کی بربادی کا ذمہ دار ہے، 5 وزیروں کے ٹولے میں سے ایک وزیر تو ملک سے بھاگا ہوا ہے، سندھ میں 17 سال اقتدار کے باوجود پیپلز پارٹی کچھ نہ کر سکی۔

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 33 ارب روپے لگے مگر کہاں لگے پتہ نہیں، پیپلز پارٹی کی جمہوریت صرف عوام کا خون چوسنا ہے۔ سندھ پر آنے والی ہر مصیبت کا ذمہ دار زرداری ٹولہ اور سندھ حکومت ہے، پیپلز پارٹی کے ہوتے کراچی میں کبھی بہتری نہیں آئے گی۔

  • مالی امداد ، پاکستان کیلئے بڑی خبر آگئی

    مالی امداد ، پاکستان کیلئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : عالمی بینک پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالر کی معاونت فراہم کرے گا ، یہ رقم معاشی اصلاحات اور مالیاتی استحکام کے لئے دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے لئے مزید پچاس کروڑ ڈالر معاونت کی منظوری دے دی ، یہ رقم کورونا کے باعث ملکی معاشی صورتحال پر قابو پانے، معاشی اصلاحات، مالیاتی استحکام اور مالیاتی معاملات میں شفافیت بڑھانے کے لئے دی جائے گی ۔

    عالمی بینک کے مینیجنگ ڈائریکٹر کا کہناہے کہ کورونا وبا کے باعث پاکستان کو معاشی ابتری، صحت کی ہنگامی صورتحال اور اس پر اخراجات بڑھنے سے سخت مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

    مزید پڑھیں : پاک چین لازوال دوستی کی نئی مثال، پاکستان کو 1.3ارب ڈالر موصول

    یاد رہے آج پاکستان کو چینی بینکوں سے 1.3ارب ڈالر موصول ہوئے، یہ رقم ترقیاتی منصوبوں کورونا سے نمٹنے اور غیرملکی ادائیگیوں کیلئے دی گئی۔

    اس سے قبل گذشتہ ہفتے پاکستان کو عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفرااسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک کی جانب سے 50، 50کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے، مالیاتی اداروں کی جانب سے رقم کووڈنائنٹین ایکٹو رسپانس پروگرام کے تحت دی گئی تھی۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ مختلف منصوبوں کے لیے ملنے والی اس رقم سے حکومت کی مالی مشکلات میں کمی آئے گی۔

  • کورونا کیخلاف جنگ ، عالمی بینک  پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا

    کورونا کیخلاف جنگ ، عالمی بینک پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا

    اسلام آباد : عالمی بینک پاکستان کو 50کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، رقم صحت، تعلیم،خواتین کومعاشی مواقع کی فراہمی، کمزور طبقے کی مدد کیلئے استعمال ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالرکی منظوری دے دی گئی ، اعلامیہ میں کہا گیا فنڈزکی منظوری عالمی بینک کےبورڈنےدی، فنڈزصحت، تعلیم،خواتین کومعاشی مواقع کی فراہمی،کمزورطبقےکی مددکیلئے ہوں گے اور رقم کوروناکےمنفی اثرات کو محدود رکھنے کیلئے بھی استعمال ہوگی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں عالمی بینک کی جانب سے کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کیلئے20کروڑڈالرپیکج کااعلان کیا گیا تھا، اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ رقم نیشنل ہیلتھ کئیرسسٹم کومضبوط بنانےاورسماجی معاشی مسائل کوکم کرنےاوراسکولوں کی بندش کےباعث تعلیمی سرگرمیوں کوریموٹلی جاری رکھنےکیلئےخرچ کی جائےگی۔

    پاکستان کو یہ رقم عالمی بینک کے فاسٹ ٹریک سپورٹ پروگرام کےتحت دی گئی ہے،10کروڑ ڈالرعالمی بینک کےفاسٹ ٹریک سپورٹ پروگرام کے تحت دیئے جائیں گے، تین کروڑاسی لاکھ ڈالرموجودہ منصوبوں سےنکال کراس رقم میں شامل کئے گئے ہیں، یہ رقم میڈیکل ایکوپمنٹ کی خریداری کیلئےاستعمال ہوں گے۔

    اس سے قبل عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے ستر کروڑ ڈالر کی منظوری دی تھی، یہ اضافی رقم داسو ہائیڈر و منصوبے کے فیزون کےلئے دی گئی، عالمی بینک نے یہ رقم کم قیمت رینیوایبل توانائی کی پیداوارکیلئے فراہم کی ہے، داسو منصوبے کی پیداواری صلاحیت تینتالیس سوبیس میگاواٹ ہے، داسو منصوبے سے بجلی کی پیداواری لاگت تین سینٹ فی یونٹ ہوگی۔